تعارف حقیر کا تعارف

السلام علیکم
نام ہے زاہد جعفری سید لیکن افسوس کے زاہد کی جو تعریف امیر المومنین ّ نے فرمائی ہے اس پہ بندہ پورا نہیں اترتا۔ حضرت سے پوچھا گیا کہ زاہد کون ہوتا ہے؟ علی کرم اللہ وجہ نے فرمایا "جو دنیا کے مل جانے پہ خوش نہ ہو اور دنیا کے چھن جانے پہ مغموم نہ ہو"
بہر حال۔ سیالکوٹ پاکستان سے میرا تعلق ہے اور پیشہ کے اعتبار سے ایک چھوٹا سا مدرس ہوں۔ مذہب، اور سوشل سائنسز سے بہت لگاو ہے۔ اتحادَ بین المسلمین کا داعی ہوں۔ میرے ہاں نفرتوں کی کوئی گنجائش نہیں۔ انسانیت کا احترام ضروری ہے۔
عالمی سیاست و بین الاقوامی تعلقات پہ نظر رکھنے کا ذوق رکھتا ہوں۔ ملتَ اسلامیہ کے مسائل کا درد دل میں رکھنے کی کوشش کرتا ہوں کہ رسولَ اسلام ّ کا ارشاد ہمہ وقت دل ونگاہ میں رہتا ہے کہ" وہ شخص ہم میں سے نہیں جو شب و روز اس طرح گزارے کہ امورالمسلمین سے غافل و لاتعلق رہے"۔
جو شخص، گروہ، پارٹی یا حزب ظلم و جور سے وابستہ ہو اس سے نفرت اور بے زاری کا اظہار کرنیوالا ہوں قطع اسکے کہ ظلم کس پہ ہو رہا ہو۔ ظالم سے نفرت اور مظلوم کی حمایت نہ ہو تو انسان جانور نما ہو جاتا ہے۔
اگرچہ میری عمر مختصر ہے، علم بہت کم ہے، کوششیں قلیل اور جدو جہد محدود ہے لیکن مقصدِ حیاتِ انسانی کی معرفت رکھتا ہوں اور وہ ہے تزکیہِ نفس اور بندگیِ پروردگار۔ اسکے علاوہ انسانی خلقت کا کوئی مقصد نہیں۔
پسندیدہ شخصیات بہت ہیں جیسے علامہ اقبال، امام خمینی، جمال الدین افغانی ، شیخ محمد عبدہ ،مولانا مودودی، شہید مطہری وغیرہ۔ مسلمان مفکرین ، عرفا و فلاسفہ سے بہت متاثر ہوں جیسے موسی خوارزمی، جابر،، بیرونی، ابن الہیثم، مولوی جلالالدین ، ابنِ سینا، ملاصدرا، شیخ فرید الدین عطاروغیرہ

آخر میں میں اپنے عزیز دوست جناب حاتم علی راجپوت کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اردو ویب محفل کا پتہ فراہم کیا تھا
 

loneliness4ever

محفلین
وعیلکم السلام
خوش آمدید ۔۔۔۔

امید ہے آپکا قیام یہاں مستقل رہے گا
 
آخری تدوین:
assalamualaikum+vector+pink+hijau.png

1_157.jpg
 
Top