تعارف حضرت نبیل احمد

نبیل احمد

محفلین
السلام و علیکم۔ میرا نام نبیل احمد ہے ، عمر چوبیس سال ہے، میں غیر شادی شدہ ہوں۔
سیالکوٹ کا رہائشی ہوں ۔ کھلنڈرا سا انسان ہوں ۔ اردو ادب اور شاعری سے کوئی بہت زیادہ لگاؤ نہیں لیکن دلچسپی رکھتا ہوں اور مجھے اقبال کا وہ شعر بھی یاد ہے۔۔۔ :grin:

پرندوں کی دنیا کا درویش ہوں میں
کہ شاہیں بناتا نہیں آشیانہ

انٹرنیٹ سے خاصا شغف ہے۔ ایک بینک میں کیشیئر ہوں ۔ پیسوں سے اکثر واسطہ رہتا ہے۔
امید ہے کہ مجھے آپ سب سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
مجھے اردو لکھنا نہیں آتی ہے اسی لئے یہ تعارف بھی ایک دوست سے لکھوا رہا ہوں لیکن خاطر جمع رکھئے کہ جلد ہی لکھنا سیکھ جاؤں گا۔:):)
 

نبیل احمد

محفلین
کوئی بینک کارڈ ہی دے دیجئے، اے ٹی ایم سے نکلوا لیتے ہیں۔ اچھے بچے آج کا کام سوموار پر نہیں چھوڑتے
یہ لیجئے۔۔ :):):)

10779_762614837100441_1498225071_n.jpg
 
کارڈ ہٹا دیجئے، اس کا نمبر اور نام دکھائی دے رہا ہے :)

ڈیبٹ کارڈ ہے۔۔ کریڈٹ نہیں۔۔ :):)

تدوین: میں خود ایک بینکر ہوں لہذاٰ خاطر کو ایک دفعہ پھر جمع کر لیجئے۔۔ :)

ڈیبٹ کارڈ سے بڑھ کر بات یہ ہے کہ پاکستان میں "اکثر" ڈیبٹ یا پری پیڈ کارڈز "نان فزیکل" فنڈز ٹرانسفر کے لیے ایکٹو نہیں ہیں۔ :) یہ بھی انہی کارڈز میں سے ہے۔
 

حاتم راجپوت

لائبریرین
اردو محفل میں خوش آمدید جنابِ حضرت۔۔۔ آپ محفل کے پہلے حضرت ہیں جو محفل میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ پہلی دفعہ کسی لائیو حضرت کو محفل میں دیکھ رہا ہوں ورنہ مراسلوں میں تو ہزاروں حضرت ہیں۔۔ ;););)
 
Top