حضرت علی اکبر علیہ السلام - علامہ السید ذیشان حیدر جوادی کلیم الہ آبادی

کاشفی

محفلین
حضرت علی اکبر علیہ السلام
(علامہ السید ذیشان حیدر جوادی کلیم الہ آبادی )

آل نبی صلی اللہ علیہ وسلم میں جتنے صغیر و کبیر ہیں
سب ورثہ دار زور شہ قلعہ گیر ہیں

بے مثل و بے جواب ہیں اور بے نظیر ہیں
اپنی جگہ پہ سب ہی جناب امیر علیہ السلام ہیں

بے تیغ جنگ جیتے تو اصغر کہیں اسے
اس سے بھی ہو بزرگ تو اکبر کہیں‌اسے
 

کاشفی

محفلین
علی اکبر علیہ السلام

حضرت علی اکبر علیہ السلام
(علامہ السید ذیشان حیدر جوادی کلیم الہ آبادی )

اتنا خدا نے بہتر و برتر بنا دیا
جان علی شبیہ پیمبر بنا دیا

اب اس سے بڑھ کے ہوگا بھلا کونسا شرف
پہلے علی بنایا پھر اکبر بنا دیا
 

کاشفی

محفلین
علی اکبر علیہ السلام

حضرت علی اکبر علیہ السلام
(علامہ السید ذیشان حیدر جوادی کلیم الہ آبادی )


عکس جمال مرسل اعظم اللہ علیہ وسلم کہیں اسے
یا افتخار عالم و آدم کہیں‌اسے

ہمشکل مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی ثنا کس طرح کہیں
اکبر علیہ السلام کہیں امام تو ہم کیا کہیں‌اُسے
 

کاشفی

محفلین
علی اکبر علیہ السلام

حضرت علی اکبر علیہ السلام
(علامہ السید ذیشان حیدر جوادی کلیم الہ آبادی )


اہل زباں سے پوچھو نہ اہل بیان سے
اس کا شرف بلند ہے سارے جہان سے

آتا ہے اس کا نام بھی نام خدا کے ساتھ
اکبر کا کیا شرف ہے یہ پوچھو اذان سے
 

کاشفی

محفلین
علی اکبر علیہ السلام

حضرت علی اکبر علیہ السلام
(علامہ السید ذیشان حیدر جوادی کلیم الہ آبادی )


شبیر علیہ السلام یہ اذان ہے اس بات کی گواہ
اسلام آل پاک پیمبر صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہے
تنہا نہیں‌ہے آپ کا اکبرعلیہ السلام اذان میں
اللہ خود بھی آپ کے اکبر علیہ السلام کے ساتھ ہے
 

ایس ایم شاہ

محفلین
ماشاء اللہ معرفت بھرے اشعار ہیں
علی اکبر علیہ السلام

حضرت علی اکبر علیہ السلام
(علامہ السید ذیشان حیدر جوادی کلیم الہ آبادی )


اہل زباں سے پوچھو نہ اہل بیان سے
اس کا شرف بلند ہے سارے جہان سے

آتا ہے اس کا نام بھی نام خدا کے ساتھ
اکبر کا کیا شرف ہے یہ پوچھو اذان سے
 
Top