مبارکباد حسان خان کے 5000 مفید و معلوماتی مراسلے

قیصرانی

لائبریرین
برادرم حسان خان نے کامیابی کے ساتھ 5000 مراسلے مکمل کر لئے ہیں جن کی بھاری اکثریت اپنے متن اور افادیت کے اعتبار سے ہم جیسے کئی اراکین کے دسیوں ہزاروں مراسلوں پر بھاری ہے۔ تہہ دل سے مبارکباد :bighug:
 
نایاب

لائبریرین
محترم حسان خان بھائی آپ کو دلی دعاؤں بھری مبارک باد
بلاشبہ آگہی سے بھرپور مفید مراسلات
بہت دعائیں
 
تلمیذ

لائبریرین
مجھے ہمیشہ حسان خان, کے مراسلوں کا انتظار رہتا ہے۔ ۔ اس عمر میں جتنےمعلوماتی، پُر مغز اور عام ڈگرسے ہٹ کر مراسلے وہ لکھتے ہیں ان سے یقینآ ان کی ذہانت، واقفیت عامہ اور ایران اور وسطی ایشیا کی زبانوں و ثقافتوں کے بے پناہ علم کا اظہار ہوتاہے۔ میں یہ تسلیم کرنے میں قطعآ کوئی عار محسوس نہیں کرتا کہ مجھے اپنی کم علمی کی بنا پر ان پر رشک آتا ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ ایک دن آئے گا جب یہ ستارہ ایک خورشید تاباں بن جائے گا اور جس کی ضیاپاشیوں سے ایک دنیافیض یاب ہوگی۔ اللہ پاک سے دعا گو ہوں کہ ہماری ( اور کئی دیگر لوگ بھی ہوں گے) اس خواہش اور دعا کو شرف قبولیت بخشے۔
میری طرف سے ہدیۂ تبریک قبول ہو۔
 
مبارک ہو حسان بھائی :) :)
جب یہ ستارہ ایک خورشید تاباں بنے گا، اس وقت ہم بھی فخر سے کہیں گے ہمارے دوستوں میں ہیں یہ :) :)
ان شاء اللہ :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
Top