1. اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں فراخدلانہ تعاون پر احباب کا بے حد شکریہ نیز ہدف کی تکمیل پر مبارکباد۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    $500.00
    اعلان ختم کریں

ن م راشد حزن انسان

فہد اشرف نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏فروری 3, 2019

  1. فہد اشرف

    فہد اشرف محفلین

    مراسلے:
    6,542
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Relaxed
    حزنِ انسان
    (افلاطونی عشق پر ایک طنز)

    جسم اور روح میں آہنگ نہیں،
    لذت اندوز دلآویزئ موہوم ہے تو
    خستۂ کش مکش فکر و عمل!
    تجھ کو ہے حسرتِ اظہارِ شباب
    اور اظہار سے معذور بھی ہے
    جسم نیکی کے خیالات سے مفرور بھی ہے
    اس قدر سادہ و معصوم ہے تو
    پھر بھی نیکی ہی کیے جاتی ہے
    کہ دل و جسم کے آہنگ سے محروم ہے تو

    جسم ہے روح کی عظمت کے لیے زینۂ نور
    منبعِ کیف و سرور!
    نا رسا آج بھی ہے شوقِ پرستارِ جمال
    اور انساں ہے کہ ہے جادہ کشِ راہِ طویل
    (روحِ یونان پہ سلام!)
    اک زمستاں کی حسیں رات کا ہنگامِ تپاک
    اس کی لذات سے آگاہ ہے کون؟
    عشق ہے تیرے لیے نغمۂ خام
    کہ دل و جسم کے آہنگ سے محروم ہے تو!

    جسم اور روح کے آہنگ سے محروم ہے تو!
    ورنہ شب ہائے زمستاں ابھی بیکار نہیں
    اور نہ بے سود ہیں ایامِ بہار!
    آہ انساں کہ ہے وہموں کا پرستار ابھی
    حسن بے چارے کو دھوکا سا دیے جاتا ہے
    ذوقِ تقدیس پہ مجبور کیے جاتا ہے!
    ٹوٹ جائیں گے کسی روز مزامیر کے تار
    مسکرا دے کہ ہے تابندہ ابھی تیرا شباب
    ہے یہی حضرتِ یزداں کے تمسخر کا جواب

    ن۔م۔ راشد
    (مجموعۂ کلام: ماورا)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
  2. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,649
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    فہد اشرف صاحب، ن م راشد کا کلام دوبارہ ٹائپ کرنےکی ضرورت نہیں۔ ن م راشد کا مکمل کلام
    یہاں اور یہاں دیکھیے۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر