حذف کردہ آ ڈیوز اور ویڈیوز ڈیڑھ سال بعد موبائل سے ری سٹور ہوسکتی ہیں؟

جاسمن

لائبریرین
جنوری 2018 میں وٹزایپ پہ اپنی آ ڈیوز اور ویڈیوز جو بھیجیں وہ سب حذف ہوگئیں۔ مجھے ان کا بیک اپ چاہیے تھا لیکن کارڈ میں بھی نہیں منتقل کیا۔ موبائل سے حذف ہوگیا۔
اب کوئی جگاڑ لگ سکتا ہے؟
مجھے بتایا گیا ہے کہ اب کچھ نہیں ہوسکتا۔
اور وہ آ ڈیوز اور ویڈیوز میرے عمرہ کی انتہائی قیمتی ترین یادیں ہیں۔
میں بہت زیادہ تمنائی ہوں کہ کسی طرح میرا صرف اس ایک ماہ کا ڈیٹا ری سٹور ہو جائے۔ آمین!
کوئی مدد کر سکے تو دل سے نکلی دعائیں ہوں گی ڈھیروں۔۔۔:)
 
جاسم محمد

محفلین
مجھے بتایا گیا ہے کہ اب کچھ نہیں ہوسکتا۔
ہو سکتا ہے۔ جس کو آپنے ویڈیوز اور تصاویر بھیجیں اگر انہوں نے اپنے پاس سے ڈیلیٹ نہیں کی تو آپ ان سے واپس مانگ لیں۔
دوسری صورت یہ ہے کہ فون کو کسی ورک شاپ پر لے جا کر ڈیٹا ریکور کر وا لیں۔
 
La Alma

لائبریرین
ایپ اسٹور سے diskdigger یا اس سے ملتی جلتی اور ایپلی کیشنز ڈاؤن لوڈ کر کے چیک کریں۔
میں نے ٹرائی کیا ہوا ہے۔ میرے فون میں تو ڈیلیٹڈ امیجز اور وڈیوز واپس آ گئے تھے۔
 
جان

اگر تو حال ہی میں ہوئی ہیں تو ڈیٹا ریکور ہو سکتا ہے، اگر بہت عرصہ قبل ہوئیں اور اس کے بعد آپ مزید ڈیٹا محفوظ کرتی رہیں تو امکانات ہیں نہ ریکور ہو سکے! آپ کوئی اچھا ڈیٹا ریکوری سافٹویئر ٹرائی کریں۔ کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ سے کریں سے تو زیادہ مناسب ہو گا!
 
جاسمن

لائبریرین
ہو سکتا ہے۔ جس کو آپنے ویڈیوز اور تصاویر بھیجیں اگر انہوں نے اپنے پاس سے ڈیلیٹ نہیں کی تو آپ ان سے واپس مانگ لیں۔
دوسری صورت یہ ہے کہ فون کو کسی ورک شاپ پر لے جا کر ڈیٹا ریکور کر وا لیں۔

افسوس کی بات ہے کہ پورے خاندان کا گروہ بنایا تھا اور سب ہی نے حذف کر دیا۔ انہی کی بھروسے میں نے بھی سستی کر لی۔۔۔:)
ورک شاپ۔۔۔
دکان والے نے تو جواب دے دیا۔ اب ورک شاپ سے پتہ کرتی ہوں۔۔۔
جزاک اللہ خیرا کثیرا۔
 
جاسمن

لائبریرین
ایپ اسٹور سے diskdigger یا اس سے ملتی جلتی اور ایپلی کیشنز ڈاؤن لوڈ کر کے چیک کریں۔
میں نے ٹرائی کیا ہوا ہے۔ میرے فون میں تو ڈیلیٹڈ امیجز اور وڈیوز واپس آ گئے تھے۔

اچھا۔۔۔۔میں نے کل ہی موبائل بھی تبدیل کیا ہے۔ کیا اس سے کوئی مزید مسئلہ تو نہیں ہوگا؟
 
احمد محمد

محفلین
مشورہ:
سب سے عمدہ ریکارڈنگ تو وہ ہے جو آپ نے اپنے دل و دماغ پر اپنی آنکھوں اور کانوں سے کی۔ انتہائی انہماک و استغراق سے اعادہ کریں تو وہ لطف پائیں گے جو کسی سائنسی ریکارڈنگ میں قطعی نہیں مل سکتا۔

حل:
اینڈرائیڈ موبائل فون کا کوئی بھی تلف شدہ مواد کسی اچھے ڈیٹا ریکوری سافٹ ویئر یا ایپلیکشن (جیسا کہ La Alma نے حوالہ دیا) سے واپس حاصل کرنا ممکن ہے مگر اس کے لیے پہلے اپنی ڈیوائس کی روٹ ایکسیس اس سافٹ وئیر یا ایپلیکیشن کو دینا ہوگی۔ اس کے لئے درجِ ذیل دو ایپلیکیشنز استعمال کی جا سکتی ہیں:-

1. Kingo Root
2. SuperUser

نوٹ:
1. ڈیوائس کو روٹ کرنے سے یا روٹ کرنے کی ناقص کوشش سے بعض اوقات آپریٹنگ سسٹم، بوٹ لوڈر یا ایم ایم سی چِپ خراب ہو سکتے ہیں۔
2. کسی خرابی کی صورت میں روٹ شدہ ڈیوائس کو کمپنی وارنٹی کلیم نہیں مہیا کرتی۔
 
زیک

مسافر
سب سے عمدہ ریکارڈنگ تو وہ ہے جو آپ نے اپنے دل و دماغ پر اپنی آنکھوں اور کانوں سے کی۔ انتہائی انہماک و استغراق سے اعادہ کریں تو وہ لطف پائیں گے جو کسی سائنسی ریکارڈنگ میں قطعی نہیں مل سکتا۔
بالکل غلط۔ ویڈیو صحیح نہ بنے تو نکاح تک ٹوٹ جاتا ہے
 
Top