حجامہ کی قدیم تاریخ٬ قیمتی فوائد اور احتیاطی تدابیر

محمد وارث

لائبریرین
پھر بھی کچھ نہ کچھ تو بندوبست ہے نا ریگولیٹ کرنے کا
آپ بجا کہہ رہے ہیں حکومت کو اس "کاروبار" کو بھی ریگولیٹ کرنا چاہیئے لیکن ساری ذمہ داری حکومت پر نہیں چھوڑی جا سکتی، جو لوگ مقدس نام لے لے کر اپنے کاروبار کو چمکاتے ہیں ان کو بھی سوچنا چاہیئے کہ وہ کیا کر رہے ہیں اور کس نام پر کر رہے ہیں!
 
وارث بھائی حکومت سے تو یہ توقع عبث ہی ہوگی کہ کسی چیز کو اس کے سنت ہونے کی وجہ سے اس کی اصلیت کے مطابق لانچ کرنے کی کوشش کرے، کہ ان کو اور بھی بہت سے ضروری کام ہیں۔
اب رہ جاتا ہے اس کاروبار کو ریگولیٹ کرنا، تو اگر اصل حقیقت کو فروغ دیے بغیر اس نام کے استعمال کرنے والوں کو روکنے کی کوشش کریں گے تو احتجاج ہوگا۔ بلکہ دھرنا بھی ہوسکتا ہے۔ اس لیے ایسی صورت حال میں میں اس کاروبار میں سنت کا نام استعمال کرنا ان لوگوں کی مجبوری بھی ہے، کہ ان کے پاس اس کاروبار کا سوائے سنت ہونے کے اور کوئی قابل قبول جواز نہیں ہے۔
اور ساتھ ہی اندھیر نگری کے باعث اس سے ان کی چاندی بھی ہو رہی ہے کہ ہر طرح کے کاروباری اس میں لوگوں کا "خون" نچوڑ رہے ہیں۔
 
زیک

مسافر
آپ بجا کہہ رہے ہیں حکومت کو اس "کاروبار" کو بھی ریگولیٹ کرنا چاہیئے لیکن ساری ذمہ داری حکومت پر نہیں چھوڑی جا سکتی، جو لوگ مقدس نام لے لے کر اپنے کاروبار کو چمکاتے ہیں ان کو بھی سوچنا چاہیئے کہ وہ کیا کر رہے ہیں اور کس نام پر کر رہے ہیں!
جب کپنگ کا سائنسی جواز کوئی موجود ہی نہیں تو ریگولیٹ کرنا بنتا ہے یا بند کرنا؟
 
فرحت کیانی

بالکل۔ ہم لوگوں نے ہر کام ہر جگہ یہ وطیرہ ہی بنا لیا ہے کہ مذہب کے نام پر کاروبار چمکائیں۔
بلکہ مجھے تو ان سیاستدانوں کے اپنے لیے صادق اور امین کے لفظ کے استعمال پر بھی سخت ملال ہوتا ہے۔ کیا انھوں نے کبھی سوچا کہ خود کو کس شخصیت کے ساتھ ملا رہے ہیں اور اس کانٹیکسٹ میں صداقت اور امانت کا مطلب و معیار کیا ہے؟
 
محمد وارث

لائبریرین
جب کپنگ کا سائنسی جواز کوئی موجود ہی نہیں تو ریگولیٹ کرنا بنتا ہے یا بند کرنا؟
بہرحال یہ "بزنس" تو ہے اور میں نے "کاروبار" کو ریگولیٹ کرنے کا کہا تھا، ریگولیشن میں یہ بھی ہو سکتا ہے کہ گورنمنٹ اس پر پابندی لگا دے! :)
 
سنا ہے کہ کراچی میں ڈاکٹر امجد صاحب نے سائنس کی روشنی میں حجامہ پر تحقیق کی ہے اور اس پر ایک کتاب بھی لکھی ہے۔ کیا اس بارے میں کسی کو معلوم ہے؟
 
سید عمران

محفلین
سنا ہے کہ کراچی میں ڈاکٹر امجد صاحب نے سائنس کی روشنی میں حجامہ پر تحقیق کی ہے اور اس پر ایک کتاب بھی لکھی ہے۔ کیا اس بارے میں کسی کو معلوم ہے؟
اردو بازار کراچی میں کسی اچھے اور بڑے بک اسٹال پر جا کر حجامہ پر ڈاکٹر امجد صاحب کا نام بتا کر کتاب طلب کرسکتے ہیں۔۔۔
نیٹ پر ڈاکٹر صاحب کے مدرسے، ’’ مدرسہ عائشہ للبنات گلستان جوہر کراچی‘‘ کی ویب سائٹ سے نمبر لے کر وہاں سے بھی معلوم کرسکتے ہیں!!!
 
واہ کچھ لوگوں کا عجیب سوچنے کا انداز ہوتا ہے، جس بات کا ثبوت ان کو نہیں ملا وہ ہے ہی غلط اب اسے تنگ نظری نہ کہا جائے تو کیا کہا جائے؟
 
سید عاطف علی

لائبریرین
جب کپنگ کا سائنسی جواز کوئی موجود ہی نہیں تو ریگولیٹ کرنا بنتا ہے یا بند کرنا؟
لیکن یہ بھی دیکھا جائے کہ سائنسی جواز تو اور بہت سے آلٹرنیٹ نظاموں کا بھی نہیں جیسے ہومیو پیتھی اس بنا پر تو انہیں بھی اسی زد میں آنا چاہیئے ۔
پھر بھی دنیا بہر حال کرتی ہی ہے اوریہ بات بھی مسلم ہے کہ فوائد وثمرات کے بغیر یہ نظام چل بھی کیسے سکتے ہیں۔واللہ اعلم
 
ہومیوپئتھی کے حوالے سے Avogadro constant پر غور کیجئے گا
 
:):)
اکثر پڑھنے میں آتا ہے کہ امریکہ کے ڈاکٹر جارج فلاں نے نماز کے فلاں رکن پر ریسرچ کی اور اسے فلاں طبی فائدے کا سبب بتایا۔ یا پروفیسر مائیکل فلاں نے وضو کے فلاں طبی فائدے گنوائے۔
حیرت ہے کہ حجامہ کی طرف کسی ڈاکٹر جارج یا پروفیسر مائیکل کا دھیان نہیں گیا۔:p
 
لیکن یہ بھی دیکھا جائے کہ سائنسی جواز تو اور بہت سے آلٹرنیٹ نظاموں کا بھی نہیں جیسے ہومیو پیتھی اس بنا پر تو انہیں بھی اسی زد میں آنا چاہیئے ۔
پھر بھی دنیا بہر حال کرتی ہی ہے اوریہ بات بھی مسلم ہے کہ فوائد وثمرات کے بغیر یہ نظام چل بھی کیسے سکتے ہیں۔واللہ اعلم
ہومیو پیتھی طریقہ علاج کے متعلق کئی لوگوں سے سنا ہے کہ وہ اس کے مردانہ امراض سے علاج کے قائل ہیں ۔ (تجربے کی بنا پر)
 
Top