تاسف حافظ‌ سمیع اللہ آفاقی صاحب کی صحت یابی کےلئے دُعا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ذیشان حیدر

محفلین
محترم ساتھیو!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میرے دوست حافظ سمیع اللہ آفاقی صاحب جو کہ قرآن شریف کے فونٹس پر کام کر رہے ہیں۔ بہت بیمار ہیں۔ ان کی صحت یابی کےلئے دُعا کی درخواست کی جاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ‌ان کو صحت کاملہ اجلہ عطا فرمائیں۔
شکریہ والسلام
 
میں محترم جناب ذیشان حیدر صاحب کا بہت مشکور ہوں جنہوں نے میری اتنی فکر کی اور میری صحت یابی کے متعلق آپ تمام حضرات سے دعا؂ئوں کے لیے کہا، میں آپ تمام دوستوں کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اپنی دعائوں اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ الحمد للہ اب میری طبیعت بہت بہتر ہے اور یہ سب آپ جیسے مخلص دوستوں کی دعائوں کے طفیل ہی ممکن ہوا ہے۔ اللہ آپ تمام احباب کو اس کا بہترین بدلہ عطا فرمائے
 

الف عین

لائبریرین
سمیع اللہ صاحب۔ خدا کا لاک لاکھ شکر ہے کہ آپ نے خود ان پیغامات کا جواب دیا۔ اللہ آپ کو اچھا رکھے۔ لیکن اپنا ذرا تفصیلی تعارف تو دیں۔
 
سمیع اللہ صاحب۔ خدا کا لاک لاکھ شکر ہے کہ آپ نے خود ان پیغامات کا جواب دیا۔ اللہ آپ کو اچھا رکھے۔ لیکن اپنا ذرا تفصیلی تعارف تو دیں۔

نام تو پہلے ہی درج ہے، ایک اسلامی ادارے سے منسلک ہوں، اردو زبان سے عشق ہے اور اسی وجہ سے محفل کا ایک ادنی رکن ہوں۔ اس محفل سے مجھے جناب ذیشان حیدر صاحب نے متعارف کروایا ہے۔ اردو فونٹس اور خطاطی کا بچپن سے لگائو ہے، اس محفل میں چونکہ مبتدی ہوں، اس لیے اس کے قواعد وضوابط سے زیادہ واقفیت نہیں، اگر کوئی غلطی کی ہو تو آپ تمام حضرات سے اس کے لیے معافی کا خواستگار ہوں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top