جےپور میں دھماکے 60 ہلاک

زیک

مسافر
بھارت کی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں سات دھماکے ہوئے ہیں جن میں راجستھان کے ڈائریکٹر جنرل پولیس کے مطابق 45 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کچھ اطلاعات کے مطابق مرنے والوں کی تعداد پچاس سے زیادہ ہے۔

اس سے پہلے جے پور کے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنکج سنگھ نے بی بی سی کو بتایا تھا کہ شہر کے گنجان علاقوں میں ہونے والے ان دھماکوں میں کم از کم بیس ہلاک اور سو سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے ان دھاکوں کو دہشتگری کی کارروائی قرار دیا ہے تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں کہ ان دھماکوں کے پیچھے کون ہے۔

بھارتی وزیرِ اعظم من موہن سنگھ نے لوگوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے جبکہ کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی اور دیگر کئی رہنماؤں نے ان دھماکوں کی مذمت کی ہے۔

دھماکے مانس چوک، بڑی چوپال، چھوٹی چوپال، جوہری بازار اور ترپیولیا بازار میں ہوئے ہيں۔یہ بہت پرہجوم علاقہ ہے اور یہاں بڑی تعداد ميں مقامی لوگ اور سیاح خریداری کے لیے آتے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ خیز مواد گاڑیوں اور دکانوں میں رکھا گیا تھا جو ایسے مقامات پر پھٹا جو تاریخی اعتبار سے بڑی اہمیت کے حامل سمجھے جاتے ہیں۔ ایک دھماکہ ’ہوا محل‘ کے قریب ہوا۔ ہنو مان مندر کے پاس بھی ایک دھماکہ ہوا جہاں منگل کا دن ہونے کی وجہ سے بہت بھیڑ تھی۔

دھماکوں کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔ دھماکے مقامی وقت کے مطابق تقریبا ساڑھے سات بجے ہوئے۔

بذریعہ بی‌بی‌سی
 

دوست

محفلین
افسوس ہوا۔ اب نزلہ مسلمانو پر گرے گا۔ حالانکہ پچھلے کچھ سالوں سے مسلمانوں اور ہندوؤں دونوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ غنیمت یہ ہے کہ فسادات نہیں پھوٹ پڑے۔
 

زینب

محفلین
جی لاشیئں آٹھانے سے پہلے ہی حسب معمول پاکستان کا نام لے لیا گیا کہ پاکستان نے کروائے۔۔۔کتنی تیزی انویسٹیگیشن ہے جو دھماکے ہوتے ہی مجرموں کا پتا لگا لیتی ہے ایک ہم ہیں سال ہا سال کوئی رپورٹ سامنے نہیں اتی
 

mfdarvesh

محفلین
بس یہ سب کچھ پاکستان پر آئے گا۔ اور دہشت گردی کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ اللہ ہمیں محفوظ رکھے آمین
 
Top