بہت مُختصر لفظوں میں اپنے خیالا ت کا اظہار کرنا چاہوں گا کل پورے سندھ بھر میں یوم ثقافت منایا گیا۔ بالکل ایسے ہی جیسے دیگر صوبے اپنی اپنی ثقافتوں کو اُجاگر کررہے ہوتےہیں۔
مگر جو چیز ہمارے ذہنوں میں ہمارے نام نہاد سیاسی رہنما آہستہ آہستہ داخل کررے ہیں وہ صوبائی خود مختاری کا عنصر ہے۔
اورغور سے دیکھا جائے تو بظاہر پاکستان کی بات کرنے والے ہر صوبے کی بڑی نمائندہ جماعت اس صوبائی برتری کے مرض میں مُبتلا نظر آتی ہے۔
تہذیب و تقافت اور صوبے تب پھلتے پھولتے ہیں جب ملک سلامت ہو- تہذیب و تمدن کو زندہ رکھنے کے لئیے صوبائی نعرے نہیں ہم آواز ہوکر ایک نعرہ لگانا ہوگا نہ سندھ، نہ بلوچستان، نہ سرحد نہ پنجاب۔۔۔۔۔ سب سے پہلےجیوے پاکستان
 

فرخ منظور

لائبریرین
ندیم صاحب، سب سے پہلے اردو محفل میں خوش آمدید۔ آپ کی یہ چند سطریں چونکہ سیاست سے متعلق ہیں اس لئے میں اسے وہیں منتقل کر رہا ہوں۔ آپ نے غلط زمرے میں پوسٹنگ کی ہے۔ یہ زمرہ طنز و مزاح کے تحت ایک ذیلی زمرہ "آپ کی تحریریں" ہیں جس میں ظاہر ہے وہی تحریریں پوسٹ کی جائیں گی جو طنز و مزاح سے تعلق رکھتی ہوں۔ براہِ مہربانی آئندہ خیال رکھیے گا۔ بہت شکریہ!
 
Top