جھٹ پٹ انٹرویو

سیما علی

لائبریرین
آپ کے خیال میں، پاکستان کی سب سے خوبصورت جگہ کونسی ہے؟
ہمیں اس ملک کے گوشہ سے گوشے پیار ہے اور پیار میں انسان تفریق نہیں کرسکتا کیا زیادہ خوبصورت ہے ۔۔اس ملک کا ذرہ ذرہ حسیں ہے۔
تیرا ہر اک ذرہ ہم کواپنی جان سےپیارا
تیرےدم سےشان ہماری تجھ سےنام ہمارا
 
سیما علی

لائبریرین
اپنے بغیر۔۔۔ یعنی کہ دل و دماغ سے حاضر ہونا مانگتا ۔

کبھی کسی کا دل دکھایا؟
پتہ نہیں کتنی مرتبہ دکھ گیا ہوگا ۔ہمیں جہاں محسوس ہوتا ہے فوراً معافی مانگ لیتے ۔۔۔پروردگار نادانستگی میں کیے ہوئے کو معاف فرمائے بہت ڈر لگتا ہے 🥲🥲🥲🥲🥲
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپکا پسندیدہ گوشہ اپنے گھر میں 😇

سیما آپا اگلا سوال ؟

اوپر ہے !!!!بٹیا عمر کا تقاضا ہے بھول جاتے ہیں
پہلے ہم دیکھ نہ پائے۔۔۔ معذرت چاہتے ہیں آپا۔

سٹنگ روم میں ٹی وی کے سامنے😀

اپنی خوراک کا کتنا خیال رکھتے ہیں؟
 
سیما علی

لائبریرین
پہلے ہم دیکھ نہ پائے۔۔۔ معذرت چاہتے ہیں آپا۔

سٹنگ روم میں ٹی وی کے سامنے😀

اپنی خوراک کا کتنا خیال رکھتے ہیں؟
واہ بٹیا دونوں کا پسندیدہ گوشہ ایک ہی ہے ہم ٹی وی کے سامنے سٹنگ روم میں چائے رکھ کے ۔۔۔
بہت کم اپنی خوراک کا خیال رکھتے ہیں ۔۔۔

آخری فلم سنیما میں کونسی دیکھی 😊
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
واہ بٹیا دونوں کا پسندیدہ گوشہ ایک ہی ہے ہم ٹی وی کے سامنے سٹنگ روم میں چائے رکھ کے ۔۔۔
بہت کم اپنی خوراک کا خیال رکھتے ہیں ۔۔۔

آخری فلم سنیما میں کونسی دیکھی 😊
نام یاد نہیں مگر سالوں پہلے دیکھی تھی کوئی فکشن فلم۔۔۔

پنجابی موویز پسند ہیں کیا؟
 
یاسر شاہ

محفلین
انٹرویو کا صحیح لطف تب آتا ہے جب سوال پڑھ کر اس نکتے پہ فوکس کیا جائے کہ کیا ہےنہ کہ اس نکتے پر کہ کیا ہونا چاہیے۔کیا ہونا چاہیے تو سائل کو اکثر پہلے ہی سے معلوم ہوتا ہے وہ سوال پوچھ کر اس کا متلاشی ہوتا ہے کہ اگلے میں کیا کیاہے۔
اس پہ ہمارے ایک کولیگ کا واقعہ یاد آیا وہ پہلے لڑکیوں کے اسکول میں پڑھاتے تھے ،کہنے لگے میں نے مختلف کلاسز میں پھر پھر کے سب لڑکیوں سے ان کے اپنے بارے میں اور فیملی کے بارے میں انٹرویو لیے اور آخر میں تنگ آکر ایک تقریر کی جس کا حاصل یہ تھا کہ جب آپ سب لوگ اور آپ کے باپ بھائی، ماں بہن اتنے اچھے ہیں تو معاشرہ بد سے بدتر کیوں ہوتا جا رہا ہے،یہ چوریاں ڈاکے وارداتیں کون لوگ ہیں جو کر رہے ہیں ،یہ گھریلوں نا چاقیاں اور طلاقیں کہاں ہو رہی ہیں ۔
اس لیے چاہیے یہ کہ مراسلوں کی حد تک تو کم از کم میک اپ سے گریز کیا جائے۔مثال کے طور پر ایک سوال کا جواب میں دیے دیتا ہوں۔
 
یاسر شاہ

محفلین
مہمانوں کے آنے پر خوشی ہوتی ہے؟
سچی بات تو یہ ہے نہیں،وجہ یہ نہیں کہ کھلانا پلانا پڑے گا بلکہ وجہ یہ ہے کہ گھنٹوں تک اب تکلف کی زحمت کون اٹھائے۔سلیقے کی نشست و برخواست کی قید ،زبردستی ہنسنا ہنسانا،ہاں میں ہاں ملانا اور باہمی دلچسپی کے امور کی تلاش پھر ان پہ تبادلہ خیال وغیرہ وغیرہ۔اللہ تعالیٰ مجھے ہدایت دے آمین
 
پھر آپ کہیں ؎کھائیں کھائیں آپ نے چھوڑا ہی کیا ؀ہمارے جو بھائی انڈونیشیا میں ہیں وہ اپنے بے تکلف دوستوں سے کہتے تھے ۔تو چھوٹی بیٹی یعنی میکائیل کی اماّں نے سیکھ لیا تھا تو جہاں ہم کہتے اور لیں تو فوراً یہ کہتیں اس وقت ڈھائی سال کی تھیں صاف بول نہیں پاتیں تھیں تو ہم گھر والوں کی تو سمممجھ میں آتا ہر سننے والے کی سمجھ میں نہیں آتا اور ہم سب بعد میں ہنستے اور بھائی کو ڈانٹتے کہ تم نے کیا سیکھا دیا ہے 🤩🤩🤩🤩تو شاید ابوذر کو یہ سکھا دیں پھر دیکھیں کھانا تو نہ بچےگا مگر ٹائم شاید بچ جائے ۔۔۔ایک مرتبہ ہماری ایک عزیزہ جو زیارتوں پر جارہی تھیں ملنے آئیں رات کا وقت تھا کھانا کھانے کے بعد جانے کا نام ہی نہ لیں اور بے ربط باتوں سے ہماری طبعیت بے حد بوجھل ہوتی ہے ۔آفس جانے کا زمانہ تھا ساڑھےدس بجے سو جاتے تھے ۔۔بار بار جمائیاں لیتے رہے آخر اُنکے بیٹے نے کہا کہ امی آنٹی کو بہت نیند آرہی رات بہت ہوگئی ہے چلیں ۔۔۔🤓🤓🤓🤓🤓
 
آخری تدوین:
آمین ثم آمین
اردو محفل اپنوں کی محفل ہے ۔ یہاں سب اچھی یادیں ہی جڑی ہیں الحمدللہ۔

پریشانی کے ٹائم سب سے پہلا خیال ذہن میں کیا آتا ہے؟
پریشانی کو ختم کیسے کیا جاسکتا ہےیہ خیال آتا ہے
کبھی ایسا ہوا ہے کہ ؟ آپ کا پسندیدہ کھانا سامنے ہو اور اُس وقت میں مہمان آجائیں؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پریشانی کو ختم کیسے کیا جاسکتا ہےیہ خیال آتا ہے
کبھی ایسا ہوا ہے کہ ؟ آپ کا پسندیدہ کھانا سامنے ہو اور اُس وقت میں مہمان آجائیں؟
نہیں ایسا تو نہیں ہوا ۔ مہمان پہلے سے بتا کر آتے ہیں۔

غصہ آتا ہے پینا؟
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
کبھی ایسا ہوا کہ پوری رات نیند ہی نہیں آئی ؟
بہت مرتبہ۔۔۔۔
مجھے جب نیند آ رہی ہو اور کسی وجہ سے عین ٹائم پر نہ سو سکوں تو پھر کئی مرتبہ ساری ساری رات جاگنا پڑتا ہے۔ اور ویسے بھی مجھے بچپن سے ٹانگوں میں بے چینی کا مسئلہ ہے۔ ایسی حالت میں جو شدید تر ہو جاتا ہے۔

نیند سے جاگتے ہی پہلی سوچ؟
 
فجر میں ابھی کتنی دیر ہے،نکل تو نہیں گئی کہیں۔
میر، غالب اور اقبال تینوں میں سے کون پسند ہے؟
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
میر، غالب اور اقبال تینوں میں سے کون پسند ہے؟
ویسے تینوں ہی مختلف المزاج ہیں۔
اقبال اپنے طرز کے حوالے سے انتہائی پسند ہیں۔
غالب کی شاعری ایک پزل گیم کی طرح ہے جتنی سمجھ آتی جاتی ہے۔ لطف بڑھتا جاتا ہے۔ اس وجہ سے پسند ہیں
میر اپنی آسان اور دل لبھانے والی شاعری کی وجہ سے پسند ہیں

آپ کا ان تینوں میں محبوب شاعر کون ہے؟
 
اقبال۔لیکن جب تک نصاب میں پڑھتے رہے انھیں خاص پسند نہیں آئے۔
 
Top