جھٹ پٹ انٹرویو

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
تر دامنی پہ شیخ ہماری نہ جائیو
دامن نچوڑ دیں تو فرشتے وضو کریں

کیا مطلب ہے شعر کا؟
اے شیخ! ہم وہ صدقِ دل اور خلوصِ نیت سے کسی کے لیے روئے ہیں اور مستقل روتے رہنے سے ہمارے دامن نے وہ آنسو جذب کر لیے کہ دامن نچوڑ دیں تو فرشتے وضو کریں گے۔ یعنی اس خلوصِ نیت، صدق دل اور مستقل مزاجی جو کہ تینوں فرشتوں کا خاصہ ہے وہ بھی میرے لیول تک نہ پہنچ پائیں۔
 
سیما علی

لائبریرین
اس میں اصرار ہے جنابِ شاعر کا کہ گو کہ میرا دامن گناہوں سے آلودہ ہے پھر بھی پاک ہے !!مفہوم کہ ریاکاری سے پیدا ہونے والا تقویٰ سے جو آلودگی پیدا ہوتی ہے وہ زیادہ نقصان کا باعث ہے۔دامن کا ذکر طنزیہ ہے ۔ظاہری سے زیادہ باطنی پر توجہ ضروری ہے ۔مگر باطن کی خوبصورتی زیادہ اہمیت رکھتی ہے ۔اُس باطن کی پردہ پوشی ضروری ہے جو پاک و طاہر نہ ہو۔ اس سے وہ آلودگی بہتر ہے جس کے متعلق کہا گیا ہے ۔۔۔بھانجے ہمیں اردو اسلامیات دونوں میں امتیازی نمبر ملے تھے میٹرک میں ۔۔اب نالائق ہوگئے تو کوئی افسوس نہیں اور پہلے کوئی گوگل شُگل نہیں تھا کتا بیں پڑھنا پڑتیں تھیں 😊
ان ہنسیے گا نہیں 🤓
کیا کبھی کسی صورت حال میں اپنے آپ کو بینا ہو کر نابینا محسوس کیا😢
 
سیما علی

لائبریرین
دراصل سب کو سگریٹ نوشی کرتا دیکھتا تھا۔ سگریٹ نوشی بہرحال ایک سٹائل تو ہے جو لوگوں کو اپنی طرف راغب کرتا ہے۔ اسی لیے میں نے سوچا آج میں بھی کر لوں۔۔۔۔
بھیا یہ خوب کیا سگریٹ
زیادہ سے زیادہ تین گھنٹے ۔۔۔

سمندر کے کنارے ٹہلنا پسند ہے؟
بہت زیادہ پسند ہے بلکہ ٹینشن کم کرنے کا سب بڑا ٹوٹکہ ہے ۔۔سمندر کے کنارے ٹہلنا پر ہمارے یہاں لوگ شیشیے کی بوتلیں پھینک دیتے ہیں ۔۔تو آپکا پاؤں زخمی ہونا مشکل میں اضافہ کردیتا ہے 😢
پسندیدہ لیڈر عالم اسلام سے !!!
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جی لکھتے ہیں۔۔۔
کیا نے کبھی ایکٹنگ کی کوشش کی ؟؟؟؟؟؟
زندگی ایک اسٹیج ہے اور ہم سب اداکار ہی تو ہیں اپنا اپنا کردار نبھاتے ہوئے۔
اگر ڈراموں والی ایکٹنگ کا پوچھ رہی ہیں تو اکثر کرنی پڑتی ہے گھر والوں کے ساتھ۔

آپ ایک کامیاب ایکٹر ہئں؟
 
عبدالصمدچیمہ

لائبریرین
زندگی ایک اسٹیج ہے اور ہم سب اداکار ہی تو ہیں اپنا اپنا کردار نبھاتے ہوئے۔
اگر ڈراموں والی ایکٹنگ کا پوچھ رہی ہیں تو اکثر کرنی پڑتی ہے گھر والوں کے ساتھ۔

آپ ایک کامیاب ایکٹر ہئں؟
ایکٹر ضرور ہیں لیکن کامیاب نہیں۔ کیونکہ بیگمات کے سامنے کی جانے والی ایکٹنگ پکڑی جاتی ہے۔

آپ اپنے وقت کو زیادہ سے زیادہ کس کام میں گز ارنا چاہتی /چاہتے ہیں؟ یا یوں کہہ لیجیے کس کام میں آپ کا جی لگتا ہے؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ایکٹر ضرور ہیں لیکن کامیاب نہیں۔ کیونکہ بیگمات کے سامنے کی جانے والی ایکٹنگ پکڑی جاتی ہے۔

آپ کو اپنے وقت کو زیادہ سے زیادہ کس کام میں گز ارنا چاہتی /چاہتے ہیں؟ یا یوں کہہ لیجیے کس کام میں آپ کا جی لگتا ہے؟
ہمارا زیادہ وقت دوسروں کے لئے کام کرنے میں گزرتا ہے اور اسی میں دل لگتا ہے ۔
کیا آپ کسی کو آسانی سے ادھار دے دیتے ہئں؟

آپ نے بیگمات ہی لکھنا تھا نا یا بیگم عبدالصمدچیمہ
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ہمارا زیادہ وقت دوسروں کے لئے کام کرنے میں گزرتا ہے اور اسی میں دل لگتا ہے ۔
کیا آپ کسی کو آسانی سے ادھار دے دیتے ہئں؟

آپ نے بیگمات ہی لکھنا تھا نا یا بیگم عبدالصمدچیمہ
یقیناً چیمہ صاحب کا جواب پوری "شوہر برادری" کی طرف سے ہے۔
 
عبدالصمدچیمہ

لائبریرین
ہمارا زیادہ وقت دوسروں کے لئے کام کرنے میں گزرتا ہے اور اسی میں دل لگتا ہے ۔
کیا آپ کسی کو آسانی سے ادھار دے دیتے ہئں؟

آپ نے بیگمات ہی لکھنا تھا نا یا بیگم عبدالصمدچیمہ
جی بہت آسانی سے اُدھار دے دیتا ہوں۔ بہت تلخ تجربات ہیں اس حوالے سے کیونکہ جس سے بھی واپس لیے تعلق ختم ہوگیا۔ لیکن اب بھی کوئی مانگے اُسی وقت دے دیتا ہوں۔

جی بیگمات ہی لکھا تھا۔

تنہائی پسند ہیں یا ہجوم؟
 
سیما علی

لائبریرین
ایکٹر ضرور ہیں لیکن کامیاب نہیں۔ کیونکہ بیگمات کے سامنے کی جانے والی ایکٹنگ پکڑی جاتی ہے۔

آپ اپنے وقت کو زیادہ سے زیادہ کس کام میں گز ارنا چاہتی /چاہتے ہیں؟ یا یوں کہہ لیجیے کس کام میں آپ کا جی لگتا ہے؟
بس فرق یہ ہے کہ اداکاری نیچرل ہے ۔۔۔
ہمارا کوشش ہوتی ہے کہ کسی کے کام آئیں اور وہ بھی ہماری ذات سے کسی کو راحت ملے ۔۔

زند گی کا کوئی ناقابلِ فراموش واقعہ ؟؟؟؟؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بس فرق یہ ہے کہ اداکاری نیچرل ہے ۔۔۔
ہمارا کوشش ہوتی ہے کہ کسی کے کام آئیں اور وہ بھی ہماری ذات سے کسی کو راحت ملے ۔۔

زند گی کا کوئی ناقابلِ فراموش واقعہ ؟؟؟؟؟
زندگی کا کوئی بھی حصہ قابل فراموش نہیں۔ کسی نہ کسی صورت میں ذہن پر چھایا ہی رہتا ہے۔ کچھ مثبت صورت میں اور کچھ تلخی لیے، عجیب سی کھچڑی پکتی رہتی ہے اس لئے کچھ سمجھ نہیں آ رہا کہ کس واقع کا ذکر کریں۔
دو سال پہلے جب بھائی کی وفات ہوئی ، کچھ بازو پہ لگی چوٹ اور کچھ وقت کی سختی۔۔۔وہ وقت ابھی تک ذہن پہ چھایا ہے۔ کوشش کے باوجود بھلایا نہیں جاتا ۔ اور اسی نے جیسے ایک خول میں بند کر دیا ہے۔ ارادی کوششوں سے مزاج کو خوشگوار رکھنے کی تگ و دو میں کبھی کامیابی ہو جاتی ہے اور کبھی سب ارادے پھسل کر کسی گہرے گڑھے میں جا گرتے ہیں۔ دعاؤں کی درخواست ہے۔

محنت کا پھل کیا ہمیشہ میٹھا ہوتا ہے یا کبھی کبھی کڑوا بھی نکل آتا ہے؟
 
Top