جِنات ، ہمزاد، مؤکلات ، اظمار او نصابِ جفر کی حقیقت

arifkarim

معطل
تو یہ بھی جانتے ہوں گے کہ "ہمارے بحریہ ٹاؤن" میں بتی نہیں جاتی وہ "آپ کے" سیٹلائٹ ٹاؤن جیسے علاقوں میں جاتی ہے ;)
بالکل جاتی ہے۔ میں وہاں کئی بار مختلف ریسٹارنٹس میں کھانے گیا تھا اور ہر دو گھنٹے بعد چند منٹوں کیلئے جاتی تھی پھر آجاتی تھی :)
 
فاتح

لائبریرین
بالکل جاتی ہے۔ میں وہاں کئی بار مختلف ریسٹارنٹس میں کھانے گیا تھا اور ہر دو گھنٹے بعد چند منٹوں کیلئے جاتی تھی پھر آجاتی تھی :)
اول تو اسے بتی جانا نہیں کہتا۔۔۔ بتی جانا وہ تھا جسے آپ سیٹلائٹ ٹاؤن میں بھگتتے رہے گھنٹے گھنٹے کے لیے اور دوم یہ کہ وہ دو منٹس کا وقفہ پرانے فیزوں میں آتا ہے، نئے فیزوں میں شاذ ہی ایسا ہوتا ہے کیوں کہ یہاں کے گرڈ اسٹیشنز ہمہ وقت چلتے رہتے ہیں
 
بھگتا تو ہم نے بھی نہیں کہ ہم سارا وقت یو پی سی کے سائے تلے موجود ہے۔ کیا بحریہ ٹاؤن کے نئے فیسز میں لائٹ بالکل نہیں جاتی؟ :)
 
فاتح

لائبریرین
بھگتا تو ہم نے بھی نہیں کہ ہم سارا وقت یو پی سی کے سائے تلے موجود ہے۔ کیا بحریہ ٹاؤن کے نئے فیسز میں لائٹ بالکل نہیں جاتی؟ :)
یو پی ایس۔۔۔پر گنتی کی چند ایک چیزیں ہی چلتی ہیں۔ آپ سردیوں میں آئے تھے اگر گرمیوں میں آتے تو یو پی ایس پر اےسی بند ہونے پر جو حال ہوتا وہ پوچھتا میں آپ سے۔ یوں بھی جہاں بجلی زیادہ جاتی ہے وہاں تو یو پی ایس کی بیٹری بھی پوری طرح چارج نہیں ہو پاتی۔
نئے فیزز میں کبھی اگر گرڈ سٹیشن میں کوئی مسئلہ ہو جائے تو چلی جاتی ہے لیکن ویسے نہیں
 
arifkarim

معطل
آپ سردیوں میں آئے تھے اگر گرمیوں میں آتے تو یو پی ایس پر اےسی بند ہونے پر جو حال ہوتا وہ پوچھتا میں آپ سے۔
اسی گرمی اور لوڈشیڈنگ ہی کی وجہ سے تو تنگ آکرہم پاکستان سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بھاگے تھے اور آپ ہیں کہ ہمیں واپس اسی موسم میں واپس آنے کی تڑیاں دے رہے ہیں :)
 
شزہ مغل

محفلین
جو چیز روز روشن کی طرح عیاں ہے اسپر سوال تو ویسے بھی نہیں بنتا۔ سوال ہمیشہ اس چیز پر اٹھایا جاتا ہے جو مخفی ہو یا جسے سمجھنےکیلئے مزید علوم کی ضرورت ہو۔ اگر ہم جنات کے وجود، انکی ساخت اور حقیقت پر آج 1400 سال بعد بھی سوالات اٹھا رہے ہیں تو اس دوران میں کہیں تو کچھ غلط ہوا ہے :)
جی بالکل جو چیز عیاں ہے اس پر سوال نہیں بنتا مگر جس چیز کا علم نہیں اس کے لیے تو سوال کیا جا سکتا ہے نا۔
ایک مثال دیتی ہوں۔
اگر میں نماز پڑھنا تو جانتی ہوں مگر اس سے متعلق مختلف مسائل نہیں جانتی یا اگر مجھے شک ہے کہ میں نماز پڑھنے میں کہیں کوئی غلطی کر رہی ہوں تو میرا فرض بنتا ہے کہ میں سوال پوچھوں۔
میں اپنا ذاتی تجربہ بتاتی ہوں۔ کئی مرتنہ ایسا ہوا کہ میں نے دینی مسائل جاننے کے لیے سوال پوچھے تو بتانے والے نے تو اعتراض نہیں کیا مگر میرے بزرگوں نے برا مان لیا۔ مجھ سے کہا گیا کہ دین کی باتوں میں سوال نہیں کرتے جو بڑے بتا دیں بس وہی کرو۔
میرا موقف یہ تھا کہ جس چیز سے انسان کا ضمیر مطمئن نہ ہو اس پر عمل کرنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ اور جب میں نے انہی بزرگوں سے وجہ پوچھی کہ آپ یہ کام ایسے کیوں کرتے ہیں تو ان سے جواب ملا۔
"ہم نے اپنے بڑوں کو بھی ایسا کرتے دیکھا ہے۔"

اب آپ لوگ بتائیے کہ کیا یہ دلیل کافی ہے؟؟؟
 
شزہ مغل

محفلین
جو چیز روز روشن کی طرح عیاں ہے اسپر سوال تو ویسے بھی نہیں بنتا۔ سوال ہمیشہ اس چیز پر اٹھایا جاتا ہے جو مخفی ہو یا جسے سمجھنےکیلئے مزید علوم کی ضرورت ہو۔ اگر ہم جنات کے وجود، انکی ساخت اور حقیقت پر آج 1400 سال بعد بھی سوالات اٹھا رہے ہیں تو اس دوران میں کہیں تو کچھ غلط ہوا ہے :)
غلط ہوا ہے یا نہیں اتنا مجھے نہیں پتا۔ اتنا جانتی ہوں کہ پاکستانی مسلمان اس لیے کنفیوز ہیں کیونکہ پاکستان بننے سے پہلے ہندوؤں کے ساتھ رہتے رہتے ان کے اطوار ہمارے اندر سرائیت کر گئے اور ہم آج بھی غیر محسوس طریقے سے ان کے اثر میں ہیں
 
شزہ مغل

محفلین
آپ نے ٹام کروز کی مووی والی لڑی میں یہ لکھا کہ

تو یہ بھی جانتے ہوں گے کہ "ہمارے بحریہ ٹاؤن" میں بتی نہیں جاتی وہ "آپ کے" سیٹلائٹ ٹاؤن جیسے علاقوں میں جاتی ہے ;)
آپ کے بحریہ ٹاؤن میں تو جنات بھی ہر وقت جلال میں رہتے ہوں گے پھر تو
روشنی ڈالنے سے جنات جلال میں آ جاتے ہیں لہٰذا اس لڑی میں روشنی کا استعمال کم از کم کیا جائے۔ شکریہ
 
فاتح

لائبریرین
آپ کے بحریہ ٹاؤن میں تو جنات بھی ہر وقت جلال میں رہتے ہوں گے پھر تو
واہ واہ واہ۔۔۔ کیا ہی بیک وقت روشن خیال اور جناتی نکتہ نکالا ہے۔ایسے نکتے تو چراغ لے کر ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتے خواہ وہ الہ دین کا چراغ ہی کیوں نہ ہو۔۔۔ :laughing:
بحریہ ٹاؤن میں جنات کا کیا کام؟ یہ تو تعمیر ہی نجانے کتنے قبرستان بلڈوز کر کے ہوا ہے، اب سوچیں کہ کتنی روحوں اور بد روحوں کو اجاڑ کر بے گھر کر دیا گیا، وہ بھی یہاں آنے سے ڈرتی ہیں تو جنات کس کھیت کی مولی ہیں ;)
 
فاتح

لائبریرین
غلط ہوا ہے یا نہیں اتنا مجھے نہیں پتا۔ اتنا جانتی ہوں کہ پاکستانی مسلمان اس لیے کنفیوز ہیں کیونکہ پاکستان بننے سے پہلے ہندوؤں کے ساتھ رہتے رہتے ان کے اطوار ہمارے اندر سرائیت کر گئے اور ہم آج بھی غیر محسوس طریقے سے ان کے اثر میں ہیں
بجا کہا۔۔۔ بالکل اسی طرح جیسے عرب میں اسلام کی آمد سے قبل عرب مسلمان یہودیوں اور عیسائیوں کے ساتھ رہتے تھے اور ان کے اطوار ان کے اندر سرایت کر گئے اور وہ آج بھی غیر محسوس طریقے سے ان کے اثر میں ہیں۔
 
arifkarim

معطل
میرا موقف یہ تھا کہ جس چیز سے انسان کا ضمیر مطمئن نہ ہو اس پر عمل کرنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ اور جب میں نے انہی بزرگوں سے وجہ پوچھی کہ آپ یہ کام ایسے کیوں کرتے ہیں تو ان سے جواب ملا۔
"ہم نے اپنے بڑوں کو بھی ایسا کرتے دیکھا ہے۔"

اب آپ لوگ بتائیے کہ کیا یہ دلیل کافی ہے؟؟؟
ظاہر ہے ناکافی ہے۔ کفار مکہ بھی تو اپنےبتوں کی پوجا صرف اس بنیاد پر چھوڑنے سے عاری تھے کہ یہ انکے ماں باپ کا دین تھا۔ آج وہی حرکتیں دنیا بھر کے مسلمان کر رہے ہیں۔ اسلامی تعلیمات سے متعلق نہ کوئی سوال پوچھتے ہیں نہ تحقیق کرتے ہیں۔ جو پچھلے 1400 سال سے انکے اباؤاجداد کر رہے ہیں بس اسی پر آنکھیں بند کر کے چلتے چلے جا رہے ہیں :) پھر اوپر سے یہ شکوے بھی کرتے ہیں کہ ہمارے ہاں تعلیم کی کمی ہے :)

غلط ہوا ہے یا نہیں اتنا مجھے نہیں پتا۔ اتنا جانتی ہوں کہ پاکستانی مسلمان اس لیے کنفیوز ہیں کیونکہ پاکستان بننے سے پہلے ہندوؤں کے ساتھ رہتے رہتے ان کے اطوار ہمارے اندر سرائیت کر گئے اور ہم آج بھی غیر محسوس طریقے سے ان کے اثر میں ہیں
کیا جنات کا عقیدہ ہندوؤں سے آیا ہے؟ ہندومت میں تو بھٹکتی آتماؤں کا ذکر ہے، وہاں جنات کا تو کئی ذکر خیر ہی نہیں :)

ہاہاہا! یہاں ناروے میں مستقل منفی 20 درجہ حرارت پر ہر سال کئی ماہ گزارنے کا حوصلہ جس کو ہو اسے ڈرپوک نہیں کہتے! :)
دراصل ہمیں بچپن ہی سے پسینہ بہت کم آتا ہے جسکی وجہ سے ہلکی پھلکی گرمی برداشت کرنا بھی مشکل ہو جاتا تھا۔ ڈاکٹرز نے یہی مشورہ دیا تھا کہ ہمیں کسی سرد مقام پر منتقل ہو جانا چاہئے۔ سو ہم یہاں آ کر آباد ہو گئے۔ کیونکہ ہم جسمانی طور پر سخت سردی تو برداشت کر سکتے ہیں، سخت گرمی نہیں :) یہی وجہ ہے کہ ہم پاکستان بھی صرف سردیوں ہی میں جاتے ہیں۔ اسلئے اوپر فاتح بھائی گرمیوں میں بجلی کی معطلی کے طعنے دے رہے تھے :)
 
ملک حبیب

محفلین
سیف الملوک حضرت سلیمان کے پوتے تھے اور جھیل سیف الملوک انہی کے نام سے مشہور ہے

نور سعدیہ شیخ صاحبہ سیف الملوک والئ مِصر عاصم بِن صفوان کا بیٹا تھا اور بدیع الجمال کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ سلیمان علیہ السلام کی پوتی تھی ۔۔۔
بدیع الجمال بنت شاہپال بن شاہ رُخ بِن سُلیمان علیہ السلام ،،،،،، واللہ اعلم بالصواب۔۔۔
 
نور وجدان

بہت شکریہ ۔۔آپ نے جب شاہپال کا نام لیا تو مجھے احساس ہوا کہ میں غلط ۔۔ میں نے یہ قصہ تیرہ سال کی عمر میں پڑھا تھا اس لیے بھول گئی ۔۔ اصل میں بدیع الجمال کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے بیان کیا تھا میں نے سیف الملوک سمجھ لیا۔لیکن بہت شکریہ کی علم میں اضافہ کیا۔
 
شزہ مغل

محفلین
واہ واہ واہ۔۔۔ بحریہ ٹاؤن میں جنات کا کیا کام؟ یہ تو تعمیر ہی نجانے کتنے قبرستان بلڈوز کر کے ہوا ہے، اب سوچیں کہ کتنی روحوں اور بد روحوں کو اجاڑ کر بے گھر کر دیا گیا، وہ بھی یہاں آنے سے ڈرتی ہیں تو جنات کس کھیت کی مولی ہیں ;)
آپ کی غلط فہمی ہے۔ وہ تو آپ سے ڈر کر بھاگ جاتے ہیں
 
Top