الف عین
شاہد شاہنواز
محمد عبدالرؤوف
محمّد احسن سمیع :راحل:
عظیم
------------
جو تجھے چھوڑ چکے ان کو بھلانا ہو گا
--------یا
تلخ یادوں کو مرے دوست بھلانا ہو گا
جو ترے پاس ہیں دل ان سے لگانا ہو گا
----------
نفرتیں پھیل گئیں آج زمانے بھر میں
خود کو نفرت کی ہواؤں سے بچانا ہو گا
-------
زندگی بوجھ بنی کس کو بتائیں جا کر
بوجھ اپنا ہے اسے خود ہی اٹھانا ہو گا
-----------
تم عبادت کے سوا چین کہاں پاؤ گے
در پہ الّلہ کے تمہیں خود کو جھکانا ہو گا
---------
لوگ مصروف ہیں دنیا میں سنائیں کس کو
---------یا
کون سنتا ہے یہاں کس کو بتائیں جا کر
غم کو دنیا کی نگاہوں سے چھپانا ہو گا
----------
دل میں تیرے ہے اگر پیار ہمارے جتنا
سامنے آ کے ہمارے یہ بتانا ہو گا
---------
گر بُرائی کو نہ چھوڑو گے خدا کے ڈر سے
پھر جہنّم میں تمہارا بھی ٹھکانا ہو گا
--------
تم نے دیکھا ہی نہیں ہم پہ بھروسہ کر کے
پیار کتنا ہے تمہیں ہم سے ،دکھانا ہو گا
---------
تم ہی رہتے تھے کبھی دل میں ہمارے ارشد
یاد اتنا تو تمہیں ہم کو دلانا ہو گا
-------------
 

الف عین

لائبریرین
الف عین
شاہد شاہنواز
محمد عبدالرؤوف
محمّد احسن سمیع :راحل:
عظیم
------------
جو تجھے چھوڑ چکے ان کو بھلانا ہو گا
--------یا
تلخ یادوں کو مرے دوست بھلانا ہو گا
جو ترے پاس ہیں دل ان سے لگانا ہو گا
----------
واضح نہیں، دوست سے بھلانے کا کہا جا رہا ہے یا خود بھولنے کا مشورہ دے رہے ہیں؟ کسے یہ کام کرنے ہیں؟
نفرتیں پھیل گئیں آج زمانے بھر میں
خود کو نفرت کی ہواؤں سے بچانا ہو گا
-------
دونوں مصرعوں میں نفرت کے لفظ سے بچیں
خود کو مسموم ہواؤں... کہیں تو؟
زندگی بوجھ بنی کس کو بتائیں جا کر
بوجھ اپنا ہے اسے خود ہی اٹھانا ہو گا
-----------
بوجھ کا دونوں مصرعوں میں استعمال! بیانیہ بھی عجیب ہے
تم عبادت کے سوا چین کہاں پاؤ گے
در پہ الّلہ کے تمہیں خود کو جھکانا ہو گا
---------
ٹھیک
لوگ مصروف ہیں دنیا میں سنائیں کس کو
---------یا
کون سنتا ہے یہاں کس کو بتائیں جا کر
غم کو دنیا کی نگاہوں سے چھپانا ہو گا
----------
کس کا غم؟
اپنا غم سب کی.....
پہلا مصرع کے دونوں متبادل درست ہیں
دل میں تیرے ہے اگر پیار ہمارے جتنا
سامنے آ کے ہمارے یہ بتانا ہو گا
---------
دھونس دے رہے ہیں؟ پہلے مصرع کی روانی بہت خراب ہے
گر بُرائی کو نہ چھوڑو گے خدا کے ڈر سے
پھر جہنّم میں تمہارا بھی ٹھکانا ہو گا
--------
خدا کے ڈر سے کیوں؟
تم نے دیکھا ہی نہیں ہم پہ بھروسہ کر کے
پیار کتنا ہے تمہیں ہم سے ،دکھانا ہو گا
---------
کسے دکھانا ہو گا؟ تم دکھاؤ گے یا میں دکھاؤں گا، واضح نہیں
تم ہی رہتے تھے کبھی دل میں ہمارے ارشد
یاد اتنا تو تمہیں ہم کو دلانا ہو گا
-------------
ٹھیک
 
الف عین
(اصلاح)
-----------
تلخ یادوں کو ہمیں دل سے بھلانا ہو گا
لمحہ موجود کو اب اپنا بنانا ہو گا
------
یاد رکھنے سے انہیں دل ہی جلانا ہو گا
---------
نفرتیں پھیل گئیں آج زمانے بھر میں
خود کو مسموم ہواؤں سے بچانا ہو گا
------------
تھی یہ اپنی ہی خطا ہم نے جو مانی دل کی
یہ محبّت کا تعلّق ہے نبھانا ہو گا
------
ہم نے دیکھا ہے بہت ان سے شکایت کر کے
------یا
کب وہ سنتے ہیں ہماری تو سنائیں کیسے
اب تعلّق تو ہمیں ان سے نبھانا ہو گا
------------
لوگ مصروف ہیں دنیا میں سنائیں کس کو
اپنا غم سب کی نگاہوں سے چھپانا ہو گا
-----------
دل میں الفت ہے ہماری تو چھپاتے کیوں ہو
سامنے آ کے ہمارے یہ بتانا ہو گا
--------
تم نے چھوڑا نہ برائی کو اگر دنیا میں
پھر جہنّم میں تمہارا بھی ٹھکانا ہو گا
--------
تم نے دیکھا ہی نہیں ہم پہ بھروسہ کر کے
پیار کتنا ہے تمہیں ہم سے ،دکھانا ہو گا
----------
ضبطِ پیہم سے مرا دل جو ہے دکھتا ہر دم
زخم بڑھتا ہے وہ جتنا بھی پرانا ہو گا
------------
 

الف عین

لائبریرین
الف عین
(اصلاح)
-----------
تلخ یادوں کو ہمیں دل سے بھلانا ہو گا
لمحہ موجود کو اب اپنا بنانا ہو گا
------
یاد رکھنے سے انہیں دل ہی جلانا ہو گا
---------
دوسرے متبادل میں ایطا ہو جاتا ہے
پہلا متبادل مفہوم کے اعتبار سے بہت بہتر ہے، لیکن لمحۂ موجود کا محل ہے، لمحہ موجود محض دو الفاظ ہیں، باہمی ربط نہیں
نفرتیں پھیل گئیں آج زمانے بھر میں
خود کو مسموم ہواؤں سے بچانا ہو گا
------------
ہو چکا
تھی یہ اپنی ہی خطا ہم نے جو مانی دل کی
یہ محبّت کا تعلّق ہے نبھانا ہو گا
------
یہ بھی دو لخت ہے
ہم نے دیکھا ہے بہت ان سے شکایت کر کے
------یا
کب وہ سنتے ہیں ہماری تو سنائیں کیسے
اب تعلّق تو ہمیں ان سے نبھانا ہو گا
------------
دو لخت
لوگ مصروف ہیں دنیا میں سنائیں کس کو
اپنا غم سب کی نگاہوں سے چھپانا ہو گا
-----------
درست
دل میں الفت ہے ہماری تو چھپاتے کیوں ہو
سامنے آ کے ہمارے یہ بتانا ہو گا
--------
تھیک
تم نے چھوڑا نہ برائی کو اگر دنیا میں
پھر جہنّم میں تمہارا بھی ٹھکانا ہو گا
--------
دنیا اور جہنم دونوں میں؟
برائی کو چھوڑا یا برائی چھوڑی؟
تمہارا بھی؟ یعنی ساتھ ساتھ میرا بھی؟
دونوں مصرعے بدلیں
تم نے دیکھا ہی نہیں ہم پہ بھروسہ کر کے
پیار کتنا ہے تمہیں ہم سے ،دکھانا ہو گا
----------
کون دکھائے گا؟
ضبطِ پیہم سے مرا دل جو ہے دکھتا ہر دم
زخم بڑھتا ہے وہ جتنا بھی پرانا ہو گا
------------
دو لختی، روانی بھی دیکھو پہلے مصرع کی
 
Top