جواب چاہیے۔۔۔

فرذوق احمد

محفلین
zafar نے کہا:
farzooq ahmed نے کہا:
آپ سب ریگولر ہوں تو میں بھی آ جایا کروں گا :p

لگتا ہے کہ آپکو زیادہ کی خوش فہمی ہے۔ چلے مان لیتے ہیں بھائی رونق اوہ! میرا مطلب ہے بھائی فرزوق آپ دوسروں کو ریگولر ہونے کی دعوت نہ دیں خود ریگولر ہو جائیں تو محفل خود ہی پر رونق ہو جائے گی ۔۔ خستاخی معاف۔۔
ارے ظفر بھائی آپ سے کس نے کہا کہ مجھے خوش فہمی ہے مجھے تو یقین ہے :p :p :wink:
ویسے آپ نے پہلا نام صیح لیا تھا :p
اور رہی میرے ریگولے ہونے کی بات تو وہ ٹھیک ہے مگر میری پہلی پوسٹ ہی اتنا اثر چھوڑ جانتی ہے کہ مجھے دوبارہ آنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی :p :p :wink:
 

ظفر احمد

محفلین
فرزوق نے لکھا ہے۔

اور رہی میرے ریگولے ہونے کی بات تو وہ ٹھیک ہے مگر میری پہلی پوسٹ ہی اتنا اثر چھوڑ جانتی ہے کہ مجھے دوبارہ آنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی

جی جناب آپکی تحریر نے ایسا اثر چھوڑا ہے کہ کیا بتائیں۔ اور کچھ پڑھنے کو دل نہیں چاہتا؟ لگتا ہے کہ پڑھ پڑھ کر پیٹ بھر گیا ہے۔ اب ہاضمے کی کوئی گولی کھانی ہوگی جب کچھ “ اچھا “ پڑھ سکیں گے
 

امن ایمان

محفلین
شمیل نے کہا:
دوستوں ۔ میں امن صاحبہ کی بات سے صد فیصد اتفاق کرتا ہوں ۔ محفل سونی ہو گئی ہے ۔ ‏اور اس کی وجہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ محب بھائي کی " سرگزشت " خاموش ہونے کی وجہ سے بھی ہے ‏۔ محب بھائي ذرا ادھر بھی نظر کرم ہو !!!!!!!!!!!!!!!!!!!!

شکر ہے کہ آپ نے بھی یہ محسوس کیا۔۔ویسے آپ تو خود اکثر مہینوں غائب رہتے ہیں۔۔آپ اپنے بارے میں کیا کہیں گے۔۔۔؟؟؟


قدیر نے کہا:
کوئی بات نہیں بیٹا ایسا ہی ہوتا ہے جب میں طویل عرصے کے لیے غائب ہوتا ہوں ۔ خیر اب میں آ گیا ہوں ۔ فکر مت کرو

آپ کا پورا نام شاید "امن و امان" ہے ؟؟؟

انکل ویسے تو میں آپ کو زیادہ نہیں جانتی ہوں لیکن آپ نے اپنے بارے میں جو کہا ہے اس سے میں متفق ہوں۔۔آپ واقعی میں ناصرف یہاں رونق بڑھانے کا باعث بنے ہیں بلکہ آپ کی وجہ سے محب، نبیل بھی ریگولر آنے لگے ہیں۔ اور جی میرا نام نہیں نک امن ایمان ہے۔۔۔ جسے میں باوقتِ ضرورت امن و امان میں بدل لیتی ہوں۔


محب نے کہا:
ویسے یہ امن کے بعد جو ایمان نصیب ہوتا ہے وہ والی امن ایمان ہے اور تم چپکے چپکے ‘ امن و ایمان ‘ کا مسئلہ پیدا کرنے کی کوشش نہ کرو پہلے ہی محترمہ ناراض ہیں۔

محترمہ ایسے ہی ناراض ہیں کوئی خاص وجہ نہیں۔ ماحول کو سوگوار اور غمگین کرنے کے لیے۔

جی جی بالکل ۔۔آپ ان کو خود ہی سمجھا دیں ۔۔نہیں ٹھہریں، پہلے میں آپ کو سمجھادوں ۔۔یہ آپ نے کیا کہا ہے کہ میں بلاوجہ ناراض ہوئی ہوں۔۔؟ :evil: ۔۔کیا آپ کو وجہ نہیں پتہ۔۔؟؟ اور آپ کتنے چالاک ہیں نا۔۔اب اس طرح ریگولر آنے لگے ہیں اور ہر معاملے میں بولنے لگے ہیں جیسے کہیں گئے ہی نہیں تھے اور جب یہاں آپ کے بولنے کی اور آنے کے ضرورت تھی تب غائب تھے ۔۔محب آپ اگر شمشاد چا، قیصرانی، باجو اور نیناں کو یہاں واپس نہ لے کر آئے نا تو میں یہ ناراضی غصے میں بدل دوں گی۔۔۔ حد ہوگئی ہے آپ کی ناک کے نیچے یہ سب ہورہا ہے اور آپ سمجھ رہے ہیں کہ یہ ڈسٹ الرجی ہے۔۔یا موسم بدلنے کا اثر ہے۔۔جی نہیں۔۔ساری وجہ آپ کو بھی پتہ ہے۔۔۔ اب جلدی سے کچھ سوچیں اس بارے میں۔۔۔۔اچھا
 

امن ایمان

محفلین
قدیر نے کہا:
یعنی محترمہ روایتی نسوانہ عادات سے مجبور ہیں؟

اللہ رحم کرے۔۔۔میری ایسی بری عادتیں نہیں ہیں۔۔۔ کوئی کام بلاوجہ نہیں کرتی ہوں۔۔ ویسے محب نے صحیح کہا ہے کہ میرے سمجھنے تک کھسک لیں تو اچھا ہے۔۔کیونکہ جو مجھے سمجھ آنے لگتا ہے اس کی پھر خیر نہیں ہوتی۔



ظفر نے کہا:
میں نے غبارے، گل بوٹے بہت تلاش کیئے پر نظر نہیں آئے میں سمجھا کہ شاید میری نظر خراب ہے۔ پر اتفاق سے کل ہونے والی محفل پر نظر پڑی جو کل رات محب ، قدیر ، نبیل، شمیل ان سب نے حقیقت میں محفل سجائی تھی لیکن افسوس ہم اس محفل میں شامل نہیں ہو سکے۔ قیصرانی، شماد بھائی، باجو کچھ زیادہ ہی مصروف ہیں۔ باقی رہی خرچے والی بات تو میں آپ پر چھوڑتا ہوں اگر وصول کر سکتی ہو تو کر لو پر مجھے لگتا ہے یہاں پسے ویسے ملنے والے نہیں ہیں۔

شکر ہے بھائی آپ کو وہ سب دیکھائی دے گیا۔۔۔مجھ پر تو پہلے ہی لوگ بلاوجہ غمگین ہونے کا الزام لگا رہے ہیں۔۔اور جو میں آپ کے دکھ میں کوئی اداس آئیکون لگادیتی تو یہ الزام سچ ہو جانا تھا۔۔۔ اور یہ قیصرانی بھائی، شمشاد چا، نیناں اور باجو زیادہ مصروف نہیں بلکہ زیادہ مغرور ہو گئے ہیں۔ اور ہونا بھی چاہیے ۔۔آخر بڑے لوگ ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ اب ان کے سیکرٹری صاحبان سے باقاعدہ اجازت لے کر ملاقات کرنی پڑی گی۔ بس جیسے ہی مجھے ملاقات کی تاریخ ملی میں آپ کو بھی ساتھ لے چلوں گی اور پھر مل کر پیسے ویسے بھی مانگ لیں گے۔
 

اجنبی

محفلین
دیکھیے محترمہ! کہتے ہیں کہ حدیثِ رسول ہے کہ عورتیں بچوں کی طرح معصوم ہوتی ہیں ۔ اس لیے میں نے آپ کو بچہ سمجھتے ہوئے بیٹا کہا ہے ۔ ورنہ میری عمر تو فقط بیس سال ہے ۔ یقین نہ آئے تو نبیل سے پوچھ لیجیے :lol:
 

امن ایمان

محفلین
ارے آپ تو انکل پڑھ کر سچ مچ گھبرا گئے ہیں۔۔میں بہت پہلے آپ کی تعارف پوسٹ میں آپ کی عمر شریف ( پاکستانی عمر شریف نہیں) دیکھ چکی ہوں۔ :)
 

اجنبی

محفلین
امن ایمان نے کہا:
محب نے صحیح کہا ہے کہ میرے سمجھنے تک کھسک لیں تو اچھا ہے۔۔کیونکہ جو مجھے سمجھ آنے لگتا ہے اس کی پھر خیر نہیں ہوتی۔
دیکھ لیجیے محترمہ کہیں موقع آنے پر آپ بھی حجاب صاحبہ کی طرح موڈ خراب ہونے کی بات نہ کر بیٹھیں ۔محب نے ان کی زبان دانی و درازی کے جھنڈے گاڑ رکھے تھے ۔ کل انہیں چھیڑا تو معلوم ہوا کہ سب کہانی تھی ۔ :lol:
ارے میرا تعارف ؟ کہاں کدھر؟
باقی گھبرانے والا میں نہیں ہوں ۔ آپ عزت والے جو مرضی الفاظ استعمال کیجیے ، چاہیے انکل کہیے چاہیے بھائی ۔ کیونکہ عقلی لحاظ سے بڑے کی عزت بھی اسی طرح کی جاتی ہے جیسے عام بزرگوں کی 8)
 

امن ایمان

محفلین
میں موڈ تو نہیں بس رو رو کر برا حال کرلیتی ہوں۔۔اس لیے آپ مجھے کچھ نہ ہی کہیں۔۔اور میں بھی اب کچھ نہیں کہوں گی۔

آپ کا تعارف ایک پوسٹ میں پڑھا تھا جس میں آپ نے اپنے بارے میں تھوڑا بہت بتایا تھا کہ کس طرح اس سائیڈ پر آئے وغیرہ وغیرہ۔ اور میں بھی آپ کو عقل کے لحاظ سے بڑا مان لیتی ہوں۔۔آپ بھی مجھے مان لیں۔
 

اجنبی

محفلین
آپ نے مجھے عقل کے لحاظ سے بڑا مان لیا بس یہی کافی ہے ، میرے ماننے نہ ماننے سے کیا فرق پڑتا ہے :wink:
اور آپ کےرونے کے بارے میں کیا کہوں ۔ عورت جب سے بنی ہے مرد کو رلاتی آرہی ہے ، اگر وہ نہ روئے تو خود رونے لگ جاتی ہے ۔ :roll:
 

بدتمیز

محفلین
امن ایمان نے کہا:
اور میں بھی آپ کو عقل کے لحاظ سے بڑا مان لیتی

قدید بھیا تمہیں مبارک ہو چھتیس سالوں میں کسی نے تمکو عقل کے لحاظ سے بڑا مانا نہیں تو
تمہیں تو یاد ہو گا تمہیں بسوں کی چھتوں پر سوار کر کے ٹرپس پر لے جایا جاتا ہے۔
 
امن ایمان شمشاد اور قیصرانی جلدی آ جائیں گے فکر نہ کرو دونوں کا مسئلہ حقیقی نوعیت کا ہے۔ فرزانہ پہلے بھی کم کم آتی تھی اور اب بھی کم کم ہی آیا کرے گی باقی باجو بھی آ جائیں گی جب ماورا واپس آئے گی :)

ابھی قدیر آیا ہوا ہے چند دن کے لیے اور یہ بھی کبھی کبھی ہاتھ آتا ہے پھر طویل دورانیے کے لیے غائب ہو جاتا ہے۔ ابھی اس سے نمٹتے ہیں اچھی طرح‌ سے ۔ :lol:
 
قدیر احمد نے کہا:
دیکھیے محترمہ! کہتے ہیں کہ حدیثِ رسول ہے کہ عورتیں بچوں کی طرح معصوم ہوتی ہیں ۔
اسلام وعلیکم،
محترم جناب قدید احمد صاحب،
اس حدیث کا آپ حوالہ بتا سکتے ہیں؟ کیونکہ میں نے علماءکرام سے سنا ہے کہ معصوم صرف انبیاء کرام علیھم سلام ہوتے ہیں۔ جبکہ صحابہ کرام و اولیاء بھی معصوم نہیں ہوتے۔ ہاں اللہ عزوجل کے کرمِ خاص سے محفوظ ہوتے ہیں۔
اور اگر آپ نے یہ ایسے ہی مزاق میں کہہ دیا ہے تو برائے کرم آحادیث پر مزاق صحیح نہیں۔ اس کے متعلق مشہور حدیث تو غالبا آپ کو معلوم ہی ہوگی۔
(میری بات سے ناراض بھی مت ہوئیے گا) والسلام محمد سجادعلی
 

بدتمیز

محفلین
قدیر تم سے یہ امید نہ تھی۔ عورتوں کو معصوم کہتے ہو میری باری معصوم کی تعریف ہی بدل دیتے ہو۔ ویسے کہیں تم بھی صنف نازک میں سے تو نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ آہم آہم
چلو شاباش اب حوالے نکال کر لے کر آؤ
 

اجنبی

محفلین
اوئے بدتمیز تیرا خانہ خراب ہو ، کیوں میرا نام بگاڑ رہے ہو۔
کیا اپنے چھتیس سالوں کی بات کر رہے ہو۔
جناب جب بس رکی تھی تو ہم چھت پر سے سامان اٹھانے کے لیے اوپر چڑھے تھے ، ورنہ سارا راستہ ہم نے اندر بیٹھ کر ہی طے کیا ہے ۔ نظر کی عینک لگوا لو چاچے !!!

محب: آپ مجھ سے کب نمٹیں گے؟ میں تو آپ سے “قصہ پانچ قوالوں کا“ والے موضوع پر نپٹ چکا :lol:

محترم سجاد علی صاحب: کہنے والے کا مطلب تھا کہ جیسے بچوں میں معصومیت ہوتی ہے ویسے ہی عورتوں میں ۔ باقی اس حدیث کی صحت کا مجھے پتہ نہیں ، ویسے راوی اہلِ تشیع تھا ۔ باقی رہی انبیا کے معصوم ہونے کی بات تو میں اس پر بدتمیز کو ایک لمبا لیکچر دے چکا ہوں ، وہ اپنے آپ کو معصوم کہتا ہے ، حالانکہ بدتمیز معصوم کیسے ہو سکتا ہے؟ :) اور ناراض تو آپ سے میں ہوں ، آپ نے میرا نام کیوں بگاڑا ہے؟ میرا نام قدیر احمد ہے ۔

بدتمیز: تم سے تو میرا ازلی و ابدی جھگڑا ہے ، تمہارے لیے فقہ کچھ اور ہے کیونکہ تمہارا فرقہ ہی “سب سے الگ اور سب سے جدا ، ویوز کا ٹرپلٹ واہ بھئی واہ“ قسم کا ہے

حجاب: کیا محب حضرت عیسٰی کا یومِ ولادت نہیں منا سکتے؟ کیا مسلمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے پہلے والے انبیاء کو نہیں مانتے ؟
 

حجاب

محفلین
قدیر صاحب بات میں نے محض شرارت یا مذاق کے انداز میں لکھی ہے ،مذہب کے بارے میں گفتگو نہیں کی تھی۔
 

امن ایمان

محفلین
قدیر احمد نے کہا:
آپ نے مجھے عقل کے لحاظ سے بڑا مان لیا بس یہی کافی ہے ، میرے ماننے نہ ماننے سے کیا فرق پڑتا ہے :wink:
اور آپ کےرونے کے بارے میں کیا کہوں ۔ عورت جب سے بنی ہے مرد کو رلاتی آرہی ہے ، اگر وہ نہ روئے تو خود رونے لگ جاتی ہے ۔ :roll:

آپ اس بارے میں کچھ نہ کہیں۔۔مجھے خود ہی اپنی بےوقوفی کا احساس ہوگیا ہے۔۔کبھی کبھی کچھ الٹا سیدھا لکھ دیتی ہوں۔



محب میں نے آپ کی بات کا یقین کرلیا ہے۔۔چلیں دیکھتے ہیں کہ کب تک ان سب کے مسائل حل ہوتے ہیں۔
 
Top