جواب چاہیے۔۔۔

دوست

محفلین
قدیر یہ واقعی بہت خوبصورت پرندہ ہے اس کے ساتھ تمہارا نام بلکہ تم اس کے ساتھ نہیں جچ رہے۔ اس کی جگہ کوا وغیرہ ہو تو بات بن سکتی ہے۔ ویسے کوا بھی frequently زمین پر چلتا پھرتا ہے۔
 

اجنبی

محفلین
ہمسائی کے آگے ڈیش ڈیش کیوں لگایا ہے ، خالی جگہ پر کرو :oops:
ارے نہیں میرے مُنے ، غائب نہیں ہونا ۔ اگر تم غائب ہو گئے تو تمہارے بھوت ہونے کی تصدیق ہو جائے گی ۔
 

بدتمیز

محفلین
ہاہاہا دوست کی طرف سے ایک اور چھکا، قدیر دوست اب تک تمہاری بہت “عزت افزائی" کر چکا ہے کچھ اس کو بھی کبھی توجہ دو :p

اور نہیں بھیا خالی جگہ پر نہیں ہو سکتی۔ اس میں ہر بندہ اپنے من پسند الفاظ لگا کر دل خوش کر سکتا ہے۔
 

بدتمیز

محفلین
قیصرانی یہی وہ اختیارات تھے جن سے مجھ چڑ ہے بندہ خوامخواہ ٹانگ اڑا لیتا ہے۔ قدیر صاحب کے عنوان سے ایک تھریڈ ہے اس کو پڑھ کر بتائیے گا کہ کیا قابل اعتراض بات ہے۔

نوٹ: تمام انٹرویوز میں والدین کے بارے میں سوال کرنے سے گریز کیا جائے۔
 

ماوراء

محفلین
قدیر احمد نے کہا:
ماوراء نے کہا:
مجھے تو آپ کی باتیں ہی بہت دلچسپ لگتی ہیں۔
بہت دلچسپ بات ہے کہ آپ کو میری باتیں بہت دلچسپ لگتی ہیں ۔ :shock: اگر واقعی ایسا ہے تو آپ میری پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیجیے ۔ کوئی تو ہو میرے ساتھ مخالفین کے “مُنہ توڑنے والا“ ۔ :evil:
اور محترمہ اب واقعی میں تصویر بدلنے کے بارے میں سوچ رہا ہوں ۔ کیا آپ کو معلوم نہیں ہے کہ قدیر احمد نام کا کوئی پرندہ روئے زمین پر موجود نہیں ہے ۔ اگر گدھے کی تصویر ہوتی تو کوئی بات بھی تھی کہ وہ مضبوط اعصاب والا حیوان ہے ، مگر آپ تو مجھے پرندوں سے مِلا رہی ہیں ۔ آہ۔۔۔۔۔۔! :cry:

پہلے یہ تو بتائیے کہ آپ کی پارٹی کتنے لوگوں پر مشتمل ہے۔ یہ نہ نہ ہو کہ آپ کے ساتھ ساتھ مجھے بھی منہ کی کھانی پڑے۔

اور محترم تصویر تو یہ بھی بہت اچھی لگ رہی تھی اگر اس پر “قدیر احمد“ نہ لکھا ہوتا۔ ایسا لگ رہا ہے کہ تصویر کی تعریف میں اپنا نام لکھا ہے۔
اب میں نے کیا کسی کے ساتھ آپ کو جوڑنا آپ نے خود ہی کوئی کسر نہیں چھوڑی تو۔۔۔۔ابھی تو شکر ہے پرندہ ہی تھا۔۔
 

بدتمیز

محفلین
بہتر ہوتا اس کو رکھ چھوڑتے اور پوچھتے کہ قابل اعتراض بات کیا ہے۔ باقی لوگوں کو بھی لگتا تو شاید میں اپنی بات پر نظر ثانی کرتا اب تو افسوس ہی کر سکتا ہوں۔ جذباتیت اور بچگانہ پن کسی کو بھی زیب نہیں دیتا۔ حیرت تو اس بات کی ہے کہ آپ کو وضاحت بھی کر دی تب بھی آپ کو سمجھ نہ آ سکی۔ خیر بقول ظفر سمجھ تو پھر اپنی اپنی ہے نہ
 
امن ایمان نے کہا:
محب علوی نے کہا:
ہاں اور بھی باتیں اچھی ہیں مگر فی الحال اس بات کو تو اچھا ثابت ہولینے دو۔ ہاں تم نے پہلے بھی ذکر کیا تھا اور شاید نام بھی بتایا تھا۔ حیرت ہے کہ اردو لکھنی نہیں آئی اب تک جب کہ تم جیسی دوست بھی میسر ہے کوشش کرکے جلدی سکھا دو اتنی مشکل تو نہیں ہے۔
لائبریری کی ممبر کیوں نہیں ہو ، یہ تو کوئی بات نہ ہوئی اور قیصرانی کو دیکھو کتنے مزے سے تمہیں ہری سے نیلی کردیا اور جرح بھی نہ کی۔ لائبریری میں بہت سے کام ہیں اور سچ جانو تو لائبریری میں جو نہیں تو وہ پرایا پرایا سا محسوس ہوتا ہے، چلو شاباش لائبریری میں دوبارہ آجاؤ اور تھوڑا تھوڑا کام کر لیا کرنا اور تم نکمی بالکل نہیں ہو بس ذرا تمہیں ہمت کرنے کی ضرورت ہے، سمجھی۔

دراصل مجھے جو چیز ایک بار اچھی لگ جائے وہ میں کسی قیمت پر چھوڑتی نہیں ہوں۔۔صنم کو یہ سائٹ کچھ زیادہ سمجھ نہیں آئی یا شاید پسند۔۔۔اس لیے پھر میں نے بھی اسےفورس نہیں کیا ۔۔چلیں محب ٹھیک ہے میں لائبریری کا کام اس طرح سے کروں گی کہ خود سے مکمل ذمہ داری نہیں لوں گی بلکہ آپ کی کسی پراجیکٹ میں مدد کروا دیا کروں گی۔۔اور میں یہاں اب پرائی نہیں ہوں۔۔۔ یہاں سب میرے اپنے ہیں : )


شمشاد چا اب آااااااااااااااا بھی جائیں۔۔۔پتہ نہیں اپنوں سے دور آپ اتنے دن کس طرح رہ لیے ہیں :(

جیہ اور اعجاز چا آپ کہاں ہیںںںںںںںںںںںںںںں؟؟؟؟

سائٹ سمجھانا تمہاری ذمہ داری ہے اور یہ تمہیں نبھانی ہے اور بھی لوگوں کو سمجھانا ہے اس پر ، ٹھیک ہے۔ اس کے علاوہ مدد ہی لیں گے تم سے ساری ذمہ داری نہیں ڈالیں‌گے فکر نہ کرو تم مگر ہمت جواں رکھنا بس۔

اب تو شمشاد بھی واپس آ گئے ہیں۔
 
نبیل نے کہا:
امن یہ صنم کون ہیں۔۔ یا آپ کوئی استعارہ استعمال کر رہی ہیں۔ :?

ایک کام جو آپ کرسکتی ہیں وہ لائبریری پراجیکٹ کی پروموشن کا ہے۔ یعنی دیگر ممبران کو اس کام پر اکسایا جائے اور جو کتابیں ابھی نامکمل ہیں یا جن پر کام رکا ہوا ہے، ان کے شروع کرنے والوں کو کام آگے بڑھانے کے لیے کہا جائے اور حوصلہ افزائی کی جائے۔ اس کام کو محب علوی نے کسی زمانے میں تحریص و ترغیب کا نام دیا تھا، وہ اب یہ بھی نہیں کر رہے۔ لگتا ہے ان کی ایک مرتبہ پھر خاکہ آرائی کرنی پڑے گی۔ :arrow: :idea:

شمشاد بھائی تو یہاں ضرور آئیں، لیکن ان کے آئی ایس پی کے مسائل ہی نہیں ٹھیک ہو رہے۔

نبیل امن “اس“ صنم کی نہیں اپنی دوست کی بات کر رہی ہے جس کا ان استعاروں سے کوئی تعلق نہیں جو ایک عرصہ تک تمہیں مضطرب کیے رکھے تھے۔

ترغیب و تحریک کا کام میں نے دوبارہ شروع کر دیا ہے دیکھا نہیں تم نے غور سے چند پوسٹس پر۔

خاکہ آرائی کرو دوبارہ ذرا مگر اس دفعہ ذرا خوبصورت خاکہ بنانا :wink:
 
ماوراء نے کہا:
قدیر احمد نے کہا:
ماوراء نے کہا:
مجھے تو آپ کی باتیں ہی بہت دلچسپ لگتی ہیں۔
بہت دلچسپ بات ہے کہ آپ کو میری باتیں بہت دلچسپ لگتی ہیں ۔ :shock: اگر واقعی ایسا ہے تو آپ میری پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیجیے ۔ کوئی تو ہو میرے ساتھ مخالفین کے “مُنہ توڑنے والا“ ۔ :evil:
اور محترمہ اب واقعی میں تصویر بدلنے کے بارے میں سوچ رہا ہوں ۔ کیا آپ کو معلوم نہیں ہے کہ قدیر احمد نام کا کوئی پرندہ روئے زمین پر موجود نہیں ہے ۔ اگر گدھے کی تصویر ہوتی تو کوئی بات بھی تھی کہ وہ مضبوط اعصاب والا حیوان ہے ، مگر آپ تو مجھے پرندوں سے مِلا رہی ہیں ۔ آہ۔۔۔۔۔۔! :cry:

پہلے یہ تو بتائیے کہ آپ کی پارٹی کتنے لوگوں پر مشتمل ہے۔ یہ نہ نہ ہو کہ آپ کے ساتھ ساتھ مجھے بھی منہ کی کھانی پڑے۔

اور محترم تصویر تو یہ بھی بہت اچھی لگ رہی تھی اگر اس پر “قدیر احمد“ نہ لکھا ہوتا۔ ایسا لگ رہا ہے کہ تصویر کی تعریف میں اپنا نام لکھا ہے۔
اب میں نے کیا کسی کے ساتھ آپ کو جوڑنا آپ نے خود ہی کوئی کسر نہیں چھوڑی تو۔۔۔۔ابھی تو شکر ہے پرندہ ہی تھا۔۔

قدیر کی پارٹی میں ایک تو خود قدیر ہے اور باقی سب روپوش ممبران ہیں جو درپردہ قدیر کو حمایت کا یقین دلاتے ہیں اور سامنے آ کر انجان بنے پھرتے ہیں۔

قدیر کی نام نہاد شرافت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں کچھ لوگ۔
 

ماوراء

محفلین
چلو، ان روپوش ممبران میں سے ایک ممبر کا تو پتہ چلا۔ ویسے سامنے حمایت کرنے سے ڈرتے ہیں کیا؟ :lol:
 
کہیں تم بدتمیز کی بات تو نہیں کر رہی :D

پتہ نہیں بدتمیز سامنے کیوں قدیر کی اتنی مخالفت کرتا ہے شاید قدیر ہی بہتر بتا سکے ۔
 

بدتمیز

محفلین
محب آپ بھی بدتمیز نکلے :shock: چلو اچھا ہے کوئی تو اپنا ملا۔ :) لو میں کب قدیر کی مخالفت کرتا ہوں قدیر تو میری جان ہے۔
 

اجنبی

محفلین
محب نے ٹھیک کہا ۔ میرے ساتھ ایران والا حال ہو رہا ہے ۔ خفیہ طور پر مجھے حمایت کا یقین دلایا جاتا ہے اور یہاں میرے خلاف قراردادیں چلتی ہیں ۔ یعنی میرے ساتھ وہ ہو رہا ہے جو قافلہِ حسین کے ساتھ اہلِ کوفہ نے کیا تھا ۔ :cry:

ویسے میری پارٹی فی الحال صرف ایک ہی بندے پر مشتمل ہے اور وہ ہے قدیر احمد ۔ آئیے ظلم کے خلاف جہاد میں میرا ساتھ دیجیے ۔
 

اجنبی

محفلین
قیصرانی نے کہا:
بدتمیز کی ایک پوسٹ ہٹا دی گئی ہے
خواتین و حضرات مجھے بتائیے کیا یہ آمریت نہیں ہے؟ کم از کم دوسروں کو تو بتایا جائے کہ اس پوسٹ میں کیا خرافات تھیں؟ محفل کے ماحول میں گھٹن کیوں پیدا کی جارہی ہے؟
 

بدتمیز

محفلین
قدیر چھوڑو ، کچھ نہیں ہوتا، تمہیں یہاں سنجیدہ گفتگو کی اجازت نہیں۔ اور سچ سچ بتاؤ یہ ن لیگ کے جلسے سے آئے ہو یا قاضی کے؟ آمریت، گھٹن نہ میرا بچہ اتنے موٹے موٹے لفظ مت بولو بدہضمی ہو جائے گی۔
 
مجھےتو یہ ٹی پارٹی کے جلسے سے پسپا ہوتے ہوئے لگتے ہیں جس میں انہیں ٹی نہ ملی ہو بلکہ ان کے کپڑوں پر گری ہو۔
کیوں قدیر گری ہے کہ نہیں؟ :lol:
 
Top