جواب چاہیے۔۔۔

فرذوق احمد

محفلین
او جی چھڈوں ،، :p
میں بتاتا ہوں کہ مسئلہ کیا ہے ۔۔وہ آپ سب لوگ جانتے ہیں کہ میری وجہ سے یہاں رونق ہوتی ہے :p :lol: 8) :roll: تو آجکل زندگی عجیب چکروں میں گھیری ہوئی ہے تو اس لیے آنا جانا ذرا کم ہو گیا ہے :cry:
باقی خدا خیر کریں آپ سب ریگولر ہوں تو میں بھی آ جایا کروں گا :p
 
ظفر احمد

محفلین
farzooq ahmed نے کہا:
آپ سب ریگولر ہوں تو میں بھی آ جایا کروں گا :p

لگتا ہے کہ آپکو زیادہ کی خوش فہمی ہے۔ چلے مان لیتے ہیں بھائی رونق اوہ! میرا مطلب ہے بھائی فرزوق آپ دوسروں کو ریگولر ہونے کی دعوت نہ دیں خود ریگولر ہو جائیں تو محفل خود ہی پر رونق ہو جائے گی ۔۔ خستاخی معاف۔۔
 
امن ایمان ناراض نہ ہوا کرو اچھا اور

رونق تو کبھی کم کبھی زیادہ ہوتی ہی رہتی ہے۔

ویسے ظفر احمد رونق لگاتے رہتے ہیں :) اور حجاب تو ہے ہی نہ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

امن ، یہ آپ کی بہت پیاری خوبی ہے کہ آپ سب کو اکٹھا دیکھنا چاہتی ہیں اور اللہ کرے کہ ایسا ہی ہو میری بھی یہی دعا اور خواہش ہے۔ آپ نے مجھے بھی فہرستِ مجرمین میں شامل کیا ہے :) تو یہ کہ بس یہی ہفتہ بلکہ اب تو چند ہی دن رہ گئے ہیں مصروفیت کے، اور مجھے شاندار فرصت نصیب ہونے والی ہے جس کے لئے میں کئی صفحات پر مشتمل منصوبوں کی فہرست پہلے ہی تیار کئے بیٹھی ہوں :) زندگی کتنی مختصر ہے
 
ظفر احمد

محفلین
محب علوی نے کہا:
رونق تو کبھی کم کبھی زیادہ ہوتی ہی رہتی ہے۔ ویسے ظفر احمد رونق لگاتے رہتے ہیں :) اور حجاب تو ہے ہی نہ۔

محب صاحب صحیح کہا آپ نے رونق تو کبھی کم کبھی زیادہ ہوتی ہی رہتی ہے۔
میری بھی کیا بات ہے؟ میں تو بس رونق، رونق چلاتا رہتا ہوں پر کوئی سنتا ہی نہیں۔
 
امن ایمان

محفلین
username نے کہا:
مجھ سے وہ کونسا ناراض ہیں۔
ہے نا امن۔۔
اسی لیے تو میں نے شاکر القادری صاحب کا نام لیا ہے

نہیں۔۔میں آپ سے زیادہ ناراض نہیں ہوں۔۔کچھ کچھ ہوں اور وہ کیوں یہ شاید بتا نہیں سکوں گی۔

ظفر نے کہا:
کوئی بات نہیں بہن۔ جب آپ نے مجھے بڑا مان لیا تو بات ہی ختم ہو گئ۔ بس اب محفل سجانے کی بات کرو۔

میں نے غبارے لگا دیے ہیں۔۔۔بس کچھ دیر میں لائٹ مین آکر بتیاں بھی لگا دے گا۔۔محفل تقریبا سج گئی ہے۔۔۔نبیل اور قدیر صاحب نے بھی آکر محفل پر گل بوٹے بنا دیے ہیں۔۔اعجاز چا بھی شاید کچھ ہاتھ بٹا دیں۔۔۔بس اب انتظار ہے قیصرانی بھائی کا۔۔شمشاد چا۔۔بوچھی باجو اور نیناں آپو کا۔۔۔ وہ آجائیں تو یہ جو آپ نے اور میں نے خرچہ کیا ہے اس کا حساب لیتے ہیں۔ :D
 
امن ایمان

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
السلام علیکم

امن ، یہ آپ کی بہت پیاری خوبی ہے کہ آپ سب کو اکٹھا دیکھنا چاہتی ہیں اور اللہ کرے کہ ایسا ہی ہو میری بھی یہی دعا اور خواہش ہے۔ آپ نے مجھے بھی فہرستِ مجرمین میں شامل کیا ہے :) تو یہ کہ بس یہی ہفتہ بلکہ اب تو چند ہی دن رہ گئے ہیں مصروفیت کے، اور مجھے شاندار فرصت نصیب ہونے والی ہے جس کے لئے میں کئی صفحات پر مشتمل منصوبوں کی فہرست پہلے ہی تیار کئے بیٹھی ہوں :) زندگی کتنی مختصر ہے

وعلیکم السلام

جی بس شگفتہ میں چاہتی ہوں کہ سب کچھ جلدی سے پہلے جیسا ہوجائے۔۔۔انشاءاللہ ہوجائے گا۔۔اور آپ کو بھی اس لسٹ میں اس لیے شامل کیا تھا کہ آپ بھی تو اتنے سارے دنوں سے غائب تھیں۔۔لیکن یہ سن کر بہت خوشی ہوئی کہ آپ اب یہاں زیادہ وقت دیں گی۔ اور وہاں جلدی جوابات بھی۔۔۔ :p

محب نے کہا:
امن ایمان ناراض نہ ہوا کرو اچھا اور
رونق تو کبھی کم کبھی زیادہ ہوتی ہی رہتی ہے۔
ویسے ظفر احمد رونق لگاتے رہتے ہیں اور حجاب تو ہے ہی نہ۔

کیوں نہ ہوا کروں اچھا ۔۔ بات رونق کم زیادہ ہونے کی نہیں بلکہ لوگ ( وہ بھی بڑے بڑے لوگ) کم زیادہ ہونے کی ہے نا۔۔۔رونق کی خیر ہے لیکن لوگوں کی خیر نہیں۔
 
دوست

محفلین
چلیں کچھ نہ ہونے سے کچھ ہونا بہتر ہے۔۔۔
شکریہ کہ آپ ساری ناراض نہیں کچھ کچھ ہی ہیں۔۔ :roll:
 
امن ایمان نے کہا:

چلو ہو جایا کرو :lol: اب ٹھیک ہے ۔ :)

یہ بڑے بڑے لوگ کون ہیں جو کم زیادہ ہو رہے ہیں ویسے تمہارا اشارہ وزن کی طرف ہے یا آنے جانے کی طرف۔۔۔۔۔ ذرا وضاحت سے لکھو۔

خدا خیر کرے کن لوگوں کی خیر نہیں تمہارے ہاتھوں۔ :oops:
 
دوستوں ۔ میں امن صاحبہ کی بات سے صد فیصد اتفاق کرتا ہوں ۔ محفل سونی ہو گئی ہے ۔ ‏اور اس کی وجہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ محب بھائي کی " سرگزشت " خاموش ہونے کی وجہ سے بھی ہے ‏۔ محب بھائي ذرا ادھر بھی نظر کرم ہو !!!!!!!!!!!!!!!!!!!! ‏
 
شمیل پہلے تو مجھے یہ بتاؤ کہ یہ تصویر کس کی ہے اور وہ معصوم اور سادہ سا شمیل کہاں ہے جسے ہم اوتار میں دیکھا کرتے تھے۔ ویسے تم خود بھی کہاں غائب ہوتے ہو نظر ہی نہیں آتے اور تمہاری فرمائش نوٹ کر لی ہے کوشش کروں گا کہ جلد ہی پوری کردوں۔

اور سناؤ ؟ :lol:
 
اجنبی

محفلین
امن ایمان نے کہا:
ایک تو یہ محفل پتہ نہیں کیوں مجھے اب بہت اداس لگتی ہے۔۔۔ایسے لگتا ہے جیسے کچھ کھو گیا ہے۔۔۔جیسے سب بکھر گیا‌۔۔۔
کوئی بات نہیں بیٹا ایسا ہی ہوتا ہے جب میں طویل عرصے کے لیے غائب ہوتا ہوں ۔ خیر اب میں آ گیا ہوں ۔ فکر مت کرو:lol:

آپ کا پورا نام شاید "امن و امان" ہے ؟؟؟
 
Top