جن بھوت؟

کیا آپ جنوں وغیرہ میں یقین رکھتے ہیں؟

  • Total voters
    107

جاسم محمد

محفلین
ہاں ہمارا ووٹ بھی ہاں
بس قرآن پاک میں اُنکے وجود کا ذکر ہے سورہ جن پھر انکار کی کہاں گنجائش !!!!!؟
؎کہہ دو کہ مجھے اس بات کی وحی آئی ہے کہ کچھ جن (مجھ سے قرآن پڑھتے ہوئے) سن گئے ہیں، پھر انہوں نے (اپنی قوم سے) جا کر کہہ دیا کہ ہم نے عجیب قرآن سنا ہے؎
جنوں کے وجود پر یقین ہے، اور اس کی وجہ قرآن مبین ہے، تاہم، میرا خیال ہے کہ جن نظر نہیں آ سکتے۔
مذہب میں انتخاب نہیں ہوتا کہ فلاں کو مان لیا فلاں کو چھوڑ دیا۔ جو مذہب فرشتوں، شیطان کے وجود کی بات کرتا ہے وہی جنات کی بھی کرتا ہے۔ یہ الگ بحث ہے کہ جنات کی ہیئت کیا ہے۔ وہ کس شکل میں انسان کے سامنے آتے ہیں۔ جنات کا انکار کرکے آپ فرشتوں اور شیطان کے وجود کو تسلیم نہیں کر سکتے کیونکہ ان کا ذکر بھی اسی کتاب یعنی قرآن پاک میں ہے۔
 
سید عمران

یقین نہیں ہوتا۔۔۔
یہ مفتی جاسم صاحب کے ملفوظات ہی ہیں ناں؟؟؟
🤔🤔🤔
 
سید عمران

محفلین
لیجیے، پھر ذکر شریف کی محفل سج گئی!
ایک خطیب کو کربلا کے واقعات بیان کرنے کے سوا کچھ نہیں آتا تھا۔ کسی نے پوچھا آپ کو کسی اور موضوع پر بات کرنی نہیں آتی؟ بولےکیوں نہیں آتی، بتاؤ کس موضوع پر بات کرنی ہے؟ کہا آج سورہ اخلاص کی تفسیر بیان کریں۔ فرمایا سورہ اخلاص، کیا ہےسورہ اخلاص، سراسر وحدانیت کا پیغام، قل ھو اللہ احد، وہ اللہ ایک ہے،اور وہ اللہ کون ہے؟ ارے وہ اللہ ہے جس نے حضرت حسین کو بنایا اور حسین کون ہے؟ حسین وہی جو کربلامیں شہید ہوئے۔ اور کربلا کیا ہے؟ ایک داستانِ کرب و بلا ہے۔۔۔ الی اٰخرہ!!!

یہی حال جاسم کا ہے، بات کچھ بھی ہو، تان نواز کی بے نوازیوں پر ٹوٹے گی!!!
 
علی وقار

جی ہاں حضرت، یہاں بھی یہی معاملہ ہے۔ بات چاہے بنگلے کے اکھڑے پلستر سے شروع ہو، آخرش نواز اینڈ عمران چپقلش پر ہی ختم ہو گی۔ :)
 
زیک

مسافر
مذہب میں انتخاب نہیں ہوتا کہ فلاں کو مان لیا فلاں کو چھوڑ دیا۔ جو مذہب فرشتوں، شیطان کے وجود کی بات کرتا ہے وہی جنات کی بھی کرتا ہے۔ یہ الگ بحث ہے کہ جنات کی ہیئت کیا ہے۔ وہ کس شکل میں انسان کے سامنے آتے ہیں۔ جنات کا انکار کرکے آپ فرشتوں اور شیطان کے وجود کو تسلیم نہیں کر سکتے کیونکہ ان کا ذکر بھی اسی کتاب یعنی قرآن پاک میں ہے۔
شاید ہی کوئی مذہبی انسان ہو جو اپنی مذہبی کتاب کی ہر بات کو مانتا ہو۔ حد تو یہ ہے کہ کتاب اور پیغمبر بھی اکثر متضاد باتیں کرتے نظر آتے ہیں۔
 
مومن فرحین

لائبریرین
جاسم جب آپ یہ بات کہہ رہے تو پھر زیک کی اس 👇بات پر متفق کی rating کیوں دی ہے

کیونکہ زیک کی بات بھی درست ہے۔ ہر مذہب میں کافی تضادات موجود ہیں اسی لئے دین اسلام میں لکم دینکم ولی دین کا کانسپٹ ہے کہ آپ جیسے چاہیں دین کو قبول کر سکتے ہیں۔
 
Top