جنگ نہیں‌امن

اپ تو مجھے اب سچ مچ ہی راء کے ایجنٹ‌لگے ہیں جو بھارتی زبان بولتے ہیں ۔۔۔بات جب پاکستان کی ائے تو نا ہم پنجابی ہیں نا سندھی نا بلوچی نا پٹھان ہم ہیں تو صرف پاکستانی اس کا ثبوت اپ کو ملا نہیں کل سے اج اور کل ان دو دنوں میں پاکستان کے للو پنجو بھی ایک ہو بیٹھے سوائے اپ کے

میں‌سچ بولتا ہوں‌اسی لیے مفاد پرست فوجی اور ان کے کاسہ لیس طرح طرح کے الزام لگاتے ہیں
پاکستانی فوج لڑنے کے قابل نہیں۔ یہ فوج اپنی تاریخ میں‌ انگریز کی غلام ہے اور جب لڑنے کا وقت اتا ہے تو پیٹی اتار کر سلوٹ مارتی ہے۔ اروڑا کو۔
 
میں اس بات سے سو فیصد متفق ہوں کہ اس سازش میں امریکہ اور اسرایئل بھی شامل ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اپ کی بات درست ہے ۔ امریکہ اور اسرائیل اس کیس میں‌شامل ہوسکتے ہیں۔ اگر بغور دیکھا جائے تو پاکستان اور انڈیا میں‌جنگ ان دونوں‌کے حق میں‌جائے گی۔ ایک طرف پاکستانی فوج انڈین فوج کے گھیرے میں‌ہوگی دوسری طرف سے امریکی اور ناٹو کی سرعتی افواج پاکستان کے ایٹمی اثاثوں پر یہ بہانہ بناکر قبضہ کرلیں گی کہ کہیں‌یہ اثاثے پاکستان استعمال نہ کرلے۔ اس صورت حال میں‌پاکستان کو جنگ سے بچنے کی ضرورت ہے اور انڈیا سے تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ تعاون جس حد تک ممکن ہو کیا جانا چاہیے۔

پاکستان کے افواج اس قابل نہیں کہ وہ یہ تمام معاملہ خود نمٹ سکیں۔ اسطرح کے معاملات فوج کے نمٹنے کے ہوتے بھی نہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستانی حکومت اپنے روابط انڈین حکومت سے بڑھائے اور یہ یقین دلائے کہ دونوں‌کا مفاد صورت حال کو مزید خراب نہ کرنے میں ہے۔
 
جوش

محفلین
شاید اپ پاکستان کی طرف کے کشمیری ہیں
پاکستان نے کشمیر کے سیدھے عوام کو بہت بے وقوف بنایا۔ کشمیر کے معصوم عوام نے ایک لاکھ سے زائد شہدا کی قربانیاں دیں اور پھر پاکستان نے یو ٹرن لےلیا۔
خدارا اپنے مقاصد کے لیے دوسرے ممالک میں بسنے والے بے بس معصوم سادہ لوح عوام کو کیوں استعمال کرتے ہیں؟ کشمیر کے مسئلہ کے ساتھ جو مذاق پاکستانی فوج اور ائی ایس ائی نے بنایا ہے اس سے جموں‌و کشمیر کے لوگ ازحد ناراض ہیں۔

اور جو مذاق ہمارے ایک مسخرے لیڈر نے بنایا کہ "کشمیری مجاہدین جو آزادی کے لیے لڑ ریے ہیں وہ دہشت گرد ہیں" اس بارے میں کیا خیال ہے۔ انڈیا کو خوش کرنے کے لیے ذلالت کی کتنی عمیق گہرایوں میں گر چکے ہیں ہمارے موجودہ سیاست دان۔
 
جوش

محفلین
وزیر اعظم کے امریکی دورہ اور حال میں‌ائی ایس ائی کے چیف کے بھارت روانگی کے موخر ہونے کے واقعہ کے بعد یہ بات کھل کر سامنے اگئی ہےکہ ائی ایس ائی کہاں‌سے کنٹرول ہوتی ہے ۔

آج کے جنگ اخبار سے اقتباس

" صدر آصف علی زرداری کی جانب سے آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر کو ممبئی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے بھارت بھیجنے کی یقین دہانی کے باوجود اسلام آباد نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ آئندہ ایک ہفتے کے دوران آئی ایس آئی کا کوئی اہلکار بھارت کا دورہ نہیں کریگا۔ بھارت کے غیر ضروری الزامات کی وجہ سے ملکی سطح پر یوسف رضا گیلانی کی کابینہ کے کچھ وزراء کو اپنے وزیر اعظم کے سامنے ان پر تنقید کرنے کا موقع ملا کیونکہ انہوں نے بھارت کو یہ یقین دہانی کرائی تھی کہ آئی ایس آئی کے سربراہ نئی دہلی جائیں گے اور اس سلسلے میں انہوں نے کسی سے حتی کہ اپنے وزراء سے بھی مشورہ نہیں کیا۔ ہفتے کے روز کابینہ کے اجلاس میں ناراض وزراء نے وزیر اعظم گیلانی کو صاف طور پر بتایا کہ ان کا فیصلہ اچھا نہیں تھا اور مستقبل میں انہیں تنہا پرواز کے بجائے ادارے کی سطح پر فیصلہ سازی کی طرف توجہ دینی چاہیے۔ گیلانی کو فیصلہ تبدیل کرنے پر مجبور کیا گیا، کابینہ نے وزیر اعظم کو تفصیل سے بھارتی الزامات اور ممبئی کے قتل عام پر تبادلہ خیال کرنے کے بعد یہ مشورہ بھی دیا کہ مستقبل قریب میں آئی ایس آئی کے کسی اہلکار کو بھارت نہیں بھیجا جانا چاہیے۔"

آئی ایس آئی جہاں سے بھی کنٹرول ہوتی ہو، خدا کا بہت شکر ہے کہ یہ مسخرا پارٹی اسے کنٹرول نہیں کرتی، ورنہ پاکستان کی اپنا وجود بچانا مشکل ہو جاتا۔ خدا یقیناً ہم سے بہت خفا ہے، ورنہ ایسے ایسے نمونے ہم پر مسلط نہیں کیے جاتے۔
 
بدقسمتی سے یہ مسخرا پارٹی اب اپ کو کنٹرول کرتی ہے۔
 
ائیے اپکو مزید کچھ جوابات دوں یہ وقت اگیا ہے۔
بھارت کچھ کر تو سکتا نہیں اس لیے زبانی جوتے ہی لگاتا ہے ، ورنہ بھارت کے سب سے بڑے بڑبولے میڈیا والے ہی ہیں جو تصویر کچھ یوں پیش کرتے ہیں جیسے ہم تو بس ڈرے سہمے بیٹھے ہیں اور اب کہ اب اب ہمیں دبوچ لیا جائے گا ۔۔ ورنہ اگر بھارت کو کچھ کامیابی ملی ہے تو غدار ابن غداروں سے ہی ۔۔۔

اس کا جواب دے چکا ہوں کہ بھارت نے اکتہر میں‌جوتے لگا کر پاکستانی ٹائیگر کو پنجرے میں‌ڈال دیا تھا۔ غدار خود پاکستانی فوج تھی نہ کہ بنگالی۔

ماشاءاللہ ثبوت ! ثبوت :eek: ثبوت :rolleyes: ثبوت :( ثبوت :laugh: ثبوت:laugh: ثبوت مل گئے :laugh:

ثبوت اپ کو نہیں‌ملیں‌گے بھارت اپکو دے گا بھی نہیں‌ہاں ثبوت مل چکے ہیں‌اور بھارت وہی ثبوت استعمال کررہا ہے۔ا ب ہنس لو

یعنی کہ جنگ تو دونوں کے لیے خطرناک ہے لیکن سمجھائیں ہم :rolleyes:

آپ کے اس مشورے پر عمل کیے ہوئے شاید چھ برس بیت گئے ہیں ، یہی عالمانہ و مدبرانہ مشور آپ بھارت سرکار کو کب دے رہے ہیں ؟

آج جو پابندی لگی ہے اس سے اب میری بات سمجھ ارہی ہوگی۔ اگے اگے دیکھیے ہوتا ہے کیا۔ ابھی تو اپ خود ہنس کر لوگوں کو ہینڈ اور کررہے ہونگے انڈیا کو جیسے ملاضعیف کو کیا تھا۔

وزیر اعظم اور صدر صاحب کے ذرا سی بات پر پسینے چھوٹ جاتے ہیں ، اور اگر آئی ایس آئی ان دونوں کے ماتحت ہوتی تو یہ پاکستان بیچ کر کھا چکے ہوتے ، غدار ابن غدار ، پہلے انگریزوں کی چاکریاں کرتے تھے اور مخدوم گیلانی جیلانی زرادری بنے ، اب ساری دنیا کی چاکریاں کرتے ہیں ۔۔

بدقسمتی سے ساری دنیا کی چاکری کی شوقین فوج ہے جس نے ملک کو اس تباہی سے دوچار کیا ہے۔

آپ کو سمجھ ہے کہ آئی ایس آئی کے سربراہ کا بھارت جانے کا مطلب کیا ہے ؟ وہ بھی ان حالات میں ؟ اور آپ کی اطلاع کے لیے جواب دہ بھی یہی رہے ہیں ورنہ تیر انھوں نے اکیلے نہیں چلائے اب تک ، کئی "شہدا" کی کاوشوں کا نتیجہ بھی انھوں نے بھگتایا ہے ۔۔

آپ کی یہ مفید اور بر وقت اطلاع یقیننا سب پاکستانیوں کو پہنچ گئی ہو گی ۔۔ بھارت کی شکایت صرف اکھنڈ بھارت سے ہی پوری ہو سکتی ہے ۔۔ اور اگر غدار ابن غدار آتے جاتے رہے تو عین ممکن ہے کہ اس شکایت کو جلد رفع کر دیا جائے ۔۔

اگر پاکستانی فوج کو عقل نہ ائی اور وہ ملک کے عوام کے اقا کے بجائے خادم بن کر نہ رہی تو شاید اپکی خواہش پوری ہوجائے (اللہ نہ کرے)

امید ہے عقل مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوبارہ اس طرح کی توہین آمیز تحریر نہیں لکھیں گے جو کم از کم ہمارے لیے شرمندگی کا باعث نہ ہو کہ آپ "پاکستانی" ہیں ۔۔ اور اگر مزاحیہ تحریریں لکھنے کا شوق ہے تو "آپ کی تحریریں" زمرہ میں اس کی سہولت موجود ہے:evil:

میں نے کچھ عقل مندی کی دعوی نہیں‌کیا ہے۔ جو عقل کی بات ہے وہ یہ ہے کہ پاکستانی فوج کو اپنی حدود میں‌رہنا پڑے گا ورنہ کہیں‌پھر جوتے لگا کر قید میں‌نہ ڈال دیا جائے۔
 
جوش

محفلین
ائیے اپکو مزید کچھ جوابات دوں یہ وقت اگیا ہے۔

میں نے کچھ عقل مندی کی دعوی نہیں‌کیا ہے۔ جو عقل کی بات ہے وہ یہ ہے کہ پاکستانی فوج کو اپنی حدود میں‌رہنا پڑے گا ورنہ کہیں‌پھر جوتے لگا کر قید میں‌نہ ڈال دیا جائے۔

عقل کی بات یہ بھی ہے کہ زرداری اور مسخرہ کمپنی کو اپنی حدود میں رہنا پڑے، دو بار یہ مسخرے پوری قوم اور بین القوامی برادری کو اپنے مسخرے پن سے محظوظ کر چکے ہیں، ایک بار آی ایس آی کو وزارت داخلہ کے ماتحت کر کا 'حکم' جاری کرکے، اور دوسری بار اس کے چیف کو بھارت بھیجنے کی یقین دہانی کروا کر، پردے کے پیچھے دونوں کو ان کی 'حدود' یاد دلایں گیں، اور یہ ڈنٹونک کا اشتہار بنے دانت نکالتے ہوے یہ بیان دیتے ہیں کہ غلط فہمی کا نتیجہ تھا۔۔۔۔۔
 
ذرا عقل سے کام لیتے ہیں
عقل یہ ہے کہ جوتے کھانے والی فوج وہ کا م نہ کرے کہ پھر جوتے پڑیں
اور یہ بھی کہ ملا ضیف کو ذلیل کرنے کی جو روایت قائم کی ہے وہ کام دوبارہ نہ کریں
ورنہ یہ فوج اور ان کی مسخری کچھ کام شاید نہ اسکے
 
قیصرانی

لائبریرین

میرا خیال ہے کہ ہمت علی، آپ نارمل گفتگو کی حدود سے باہر نکل رہے ہیں۔ اگر آپ نے دوبارہ جوتے والی بات لکھی تو یہی بات میری طرف سے آپ کی مرحومہ لیڈر کے لئے استعمال ہوگی، جوتے بھی ان کی اپنی پارٹی کے بندے فاروق لغاری کے حوالے سے
 
محمد نعمان

محفلین
ذرا عقل سے کام لیتے ہیں
عقل یہ ہے کہ جوتے کھانے والی فوج وہ کا م نہ کرے کہ پھر جوتے پڑیں
اور یہ بھی کہ ملا ضیف کو ذلیل کرنے کی جو روایت قائم کی ہے وہ کام دوبارہ نہ کریں
ورنہ یہ فوج اور ان کی مسخری کچھ کام شاید نہ اسکے

جنابِ محترم بصد عزت و احترام کیا آپ ہماری تاریخ سے واقف نہیں( کہ جو آپ کی بھی تاریخ ہے) کہ ہم یا ہماری فوج (جو کہ جدا نہیں) جب بھی دشمن کے سامنے گئے تو ہمیشہ دشمن نے ہی پیٹھ پھیری۔۔۔ اگر آپ نے کبھی دیکھا کے ہم ہارے یا ہارنے لگے تو ان غداروں کی وجہ سے جنہیں اپنے مفادات نے اپنی لالچ نے وفا سے دور رکھا۔دشمن کبھی کیوں نہ آمنے سامنے آ ک اس قوم کو زیر کر سکا کیوں وہ ہمیشہ شازشوں پر ہی اکتفا کرتا رہا۔
آج ہی کی بات ہے کہ صبح جب ٹی وی پہ خبر چلی کہ بھارت نے حدود کی خلاف ورزی کی ہے تو میری ماں مجھے جگانے آ گئیں کہ بیٹا آج بھارت نے حدود کی خلاف ورزی کی ہے اور تم سوئے پڑے ہو۔۔۔۔کیا آپ نے یہ بات نوٹ کی کہ ایک ماں اپنے بیٹے کو کیا کہہ رہی ہے۔۔۔۔کیا آپ جہاد کی سرشاریوں سے ناواقف نہیں کہ ہر وہ جس نے
لا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ پڑھا ہے اسے جہاد گھٹی میں ملا ہے۔
 
[arabic] لا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ[/arabic] پڑھا ہے اسے ضہاد گھٹی میں ملا ہے۔
محترم اپکا جذبہ قابل رشک ہے۔
بیٹا اپکو جنتی ماں نصیب ہے ماشاللہ
اللہ سب کو ایسی مائیں‌نصیب کرے امیں۔
مگر اپکو حدود کی خلاف ورزیوں کا ذری دیر سے پتہ چل رہا ہے۔
سینکڑوں‌لوگ پہلے ہی اسطرح کی خلاف ورزیوں‌کی وجہ سے امریکی میزائیل کی نذر ہوچکے۔ ہم ابھی بھی نیند کے مزے لوٹ رہے ہیں
 
زینب

محفلین
تو ہمت علی بھائی صاحب کہیں ان اپنے نام نہاد لیڈر سے جس نے کھل کے کہا کہ ہماری اجازت سے امریکہ مزائل مار رہاہ ے ۔۔۔۔۔۔۔
 
بیٹی یہ بات درست ہے۔ جوبھی جنگ شروع کررہا ہے وہ غلط ہے
اصل مسئلہ ہی یہ ہے کہ امریکہ دوسرے ممالک پر قبضہ جمائے ہوئے ہے اور جب تک یہ ادھر ہے امن قائم نہیں‌ہونے والا نہ کسی ملک میں حقیقی حکومت بن سکے گی
 
ظفری

جب مسلمانوں کا عروج تھا ۔ تو کیا اس وقت مسلمان اپنے صحراؤں تک محدود ہوگئے تھے ۔۔۔۔ ہمت علی ۔ ؟ ;)
 
اخبار جسارت سے اقتباس

امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد نے کہاہے کہ حکومت اپنے اقدامات سے فوج کو تنہا کر رہی ہے ۔ بھارت کی ایجنسی ”را “ اور اس کے افغانستان میں قائم قونصل خانے پاکستانی علاقوں میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ حکومت کے پاس ٹھوس ثبوت بھی موجود ہیں۔ پاکستانی حکومت بھارت کی ان سرگرمیوں سے دنیا کو کیوں آگاہ نہیں کرتی۔موجودہ قیادت کو بدل دینا چاہیے اور یہ کام عوام ہی کر سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز منصورہ میں وفود سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔ قاضی حسین احمد نے کہاکہ حکومت اپنے اقدامات سے فوج کو تنہا کررہی ہے۔پہلے قبائلی علاقہ جات میں فوج کو محب وطن عوام کے ساتھ لڑایا گیا۔ جامعہ حفصہ کے خلاف آپریشن کر کے سیکڑوں بچیوں کو قتل کیا گیا اور اب امریکا وبھارت کے دباﺅ میںآ کر جماعت الدعوة پر پابندی لگا دی گئی ، اس کے لیڈروں اور سیکڑوں کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا اور خدمت خلق کے ادارے ، کالج اور اسکول بند کر دیے گئے جس سے ہزاروں طلبہ کا مستقبل خاک میں ملا دیا گیا اور خیر کے کاموں پر بھی قدغن لگا دی گئی۔اس طرح کی جماعتیں اور ادارے ہر نازک موقع پر حکومت کی پشت پر ہوتے ہیں ۔ حکومت ان اقدامات سے فوج اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کررہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں قاضی حسین احمد نے کہاکہ ملک کو آج آزاد عدلیہ اور بے لوث ، پر عزم اور نڈر قیادت کی شدید ضرورت ہے ۔ موجودہ قیادت کو بدل دینا چاہیے اور یہ کام عوام ہی کر سکتے ہیں۔قاضی حسین احمد نے کہاکہ ملک میں اس وقت آزاد عدلیہ نہیں ہے اور پارلیمنٹ کو بائی پاس کر کے انتہائی اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ حکومت کا فرض تھاکہ وہ بھارت سے ٹھوس ثبوت ملنے تک جماعت الدعوة کے خلاف انتہائی اقدام سے گریز کرتی اور سفارتی ذرائع استعمال کر کے دنیا کو باور کرانے کی کوشش کرتی کہ بھارت نے بلاتحقیق پاکستان کو ممبئی دھماکوں میں ملوث کیا ہے۔قاضی حسین احمد نے کہاکہ اس بات کی شدید ضرورت ہے کہ ہم ملک کی یکجہتی ، سلامتی اور قوم کے ایک ایک فرد کی حفاظت کے لیے متحد ہو ں اورمل کر اس کے لیے آواز اٹھائیں ۔
 
محمد نعمان

محفلین
بیٹی یہ بات درست ہے۔ جوبھی جنگ شروع کررہا ہے وہ غلط ہے
اصل مسئلہ ہی یہ ہے کہ امریکہ دوسرے ممالک پر قبضہ جمائے ہوئے ہے اور جب تک یہ ادھر ہے امن قائم نہیں‌ہونے والا نہ کسی ملک میں حقیقی حکومت بن سکے گی

تو آپ اس کا حل بتا دیجیئے کہ ہمیں کیا کرنا چاہیئے؟
کیا ہم بھی ان لوگوں کی طرح بن جایئں اور مرتے رہیں اور آواز بھی نہ کریں یا ہم ہر ممکنہ طریقہ کار کے تحت ظلم سے ٹکرنے کے لیئے سینہ سپر ہونے کی تیاری اور جذبہ رکھیں؟؟؟؟ آپ ہی بتائیں
 
محمد نعمان

محفلین
جب مسلمانوں کا عروج تھا ۔ تو کیا اس وقت مسلمان اپنے صحراؤں تک محدود ہوگئے تھے ۔۔۔۔ ہمت علی ۔ ؟ ;)
کیا بات کر رہے ہیں آپ ۔۔۔۔
حیرانگی ہے۔۔۔
کیا مسلمانوں نے (صحیح مسلم حکومتوں نے) مظلوموں اور بے بسوں پہ کبھی دست درازی کی جس طرح آج یہ ظالم کر رہے ہیں۔۔۔۔ مسلمانوں نے تو ظالموں سے مظلوموں کو چھڑایا اور جہاں گئے وہاں امن و آشتی کا نظام قائم کیا۔۔۔۔
 
تو آپ اس کا حل بتا دیجیئے کہ ہمیں کیا کرنا چاہیئے؟
کیا ہم بھی ان لوگوں کی طرح بن جایئں اور مرتے رہیں اور آواز بھی نہ کریں یا ہم ہر ممکنہ طریقہ کار کے تحت ظلم سے ٹکرنے کے لیئے سینہ سپر ہونے کی تیاری اور جذبہ رکھیں؟؟؟؟ آپ ہی بتائیں

درست کہہ رہے ہیں سینہ سپر رہنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
مگر بیٹا یہ بھی کچھ دیر سے سینہ سپر ہورہے ہیں شاید اپنے بھائیوں کا خون پینے کے بات اسطرح کی باتیں کچھ اچھی نہیں لگتیں۔ مکافات عمل کا سامنا قوموں کو اس دنیا میں ہی دینا پڑتا ہے۔
 
Top