جنگ سے میرا چولہا بجھ جائے گا

طالوت

محفلین
سارہ ۔۔ آپ نے بہت خوب اور بہت بامقصد لکھا ہے ۔ واقعی جنگ کوئی بچوں کا کھیل نہیں ہے کہ ایک دو پٹخاے چلائے اور ایک دو پھلجھڑیاں جلائیں اور جنگ ہوگئی ۔ جو جنگ و جدل کی باتیں کرتے ہیں دراصل انہوں نے اپنی آنکھوں سے جنگ کے اثرات نہیں دیکھے ہیں ۔ ورنہ وہ غیرت و حمیت کی بات کرنے سے پہلے اپنے مقام کو بھی دیکھتے ۔ اور اس زخم کو بھی دیکھتے جو 71 میں ناسور بن کر اب تک قوم کے ذہنوں سے چمٹا ہوا ہے ۔ 65 میں پہلے ہم نے اپنے مداخلت کار بھارت میں داخل کیئے اور 71 میں اپنے ہی لوگوں پر فوج کشی کی ۔ اب بھارت کا واویلہ مچا کر کسی نئے سانحے کو جنم دینے کے لیئے ملکی حمیت اور غیرت کی بات کی جا رہی ہے ۔ اگر اس دفعہ جنگ ہوئی تو 71 کی طرح سب کی دُمیں ٹانگوں میں چلیں جائیں گی ، سب نعرے حلق میں پھنسے رہ جائیں گے ۔ جس طرح پہلے کسی کی سمجھ میں نہیں آیا اسی طرح آج بھی سمجھ نہیں آئے گا کہ کیا ہوا تھا ۔ فوج کی اخلاقی حالات ملک میں رہنے والوں سے بہتر کون جانتا ہے ۔ جتنے منظم قحبہ خانے ، شراب خانے ، فوجی چھاؤنی میں ملتے ہیں شاید ہی کسی شہری علاقوں میں ہوں ۔ کونسے جذبے اور کس جوش و ولوے کی بات کی جاتی ہے ۔ ملک کے اندر صرف قومیت اور لسان پر ایک دوسرے کی قتل ہو رہے ہیں ۔ اپنے کردار کا موازانہ اور اپنے مرض کی تشخیص نہیں ہو رہی ہے ۔ اور ہم دوسروں کے امراض ٹھیک کرنے کا ڈھونگ رچا رہے ہیں ۔ صرف یہ کہنا کہ حملہ ہوگا تو سب قوم متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کرے گی ۔ یہ کونسی ہی انہونی بات ہے کہ ہرنوں پر بھی شیر حملہ کرتا ہے تو ہرن بھی کمزور ہونے کے باوجود بھی اپنی بقا کے لیئے شیر کے سامنے کھڑے ہوجاتے ہیں ۔ پہلے اپنے داخلی مسائل ختم کریں ، اپنا سیاسی قد بڑھائیں ، اپنی اکنامی کو بہتر کریں کہ دنیا کو آپ کے وجود کا احساس ہو ورنہ آپ پھر آپ جو کرتے رہو اس سے صرف خودکشی کا ہی راستہ سامنے آتا ہے ۔ مگر لوگ اس کو بھی صرف اس وجہ سے قبول کر لیں گے کہ غیرت و ناموس کی بات ہوجائے گی اور یہ مذہبی فلسفہ پسِ پشت چلا جائے گا کہ خود کشی حرام ہے ۔

جنگ کسی قوم پر بھی مسلط کی جائے وہ اپنے دفاع میں ضرور لڑتی ہے چاہے وہ ایک مضبوط قوم ہو یا کوئی چھوٹی سی بستی۔ وہ اپنے دفاع پرکسی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرتی ۔ اگر ایسا ہوا تو ہم بھی لڑیں گے یہ تو بلکل انسان کی فطرت کا مطابق ہے ۔ اسی طرح اگر انڈیا پر کوئی حملہ کرے تو وہ کیا اپنا دفاع نہیں کرے گا یا ہم شترمرغ کی طرح ریت میں گردن دیکر یہی کہیں گے کہ ارے ۔۔۔ انڈیا کے پاس ہمارے جیسا جذبہ کہاں ۔ خود فریبی کی بھی ایک حد ہوتی ہے ۔۔۔ خیر مگر جنگ ابھی کہاں ہے ۔ دور دور تک جنگ کے آثار نہیں ۔ صرف میڈیا اور سیاسی لیڈران ، بلی چوہے کا کھیل کھیل رہے ہیں ۔ پوری دنیا اقتصادی بحران سے گذر رہی ہے ۔ کوئی بھی جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔ نہ انڈیا نہ پاکستان ۔ اس فضول سے بحث میں وقت ضائع کرنے سے اچھا ہے کہ کوئی ایسا موضوع شروع کیا جائے جس میں پاکستان کی ترقی و تعمیر کے ساتھ سیاسی عدم و استحکام ، اقتصادی منصوبہ بندی ، داخلی انتشار کا کوئی حل موجود ہو ۔
اس فضول بحث میں بڑا "معمولی" سا حصہ ہے آپ کا :rolleyes: ۔۔ ہندوستانی میڈیاکو تو ہم خوامخواہ میں بدنام کرتے ہیں کہ ہمارے خلاف پراپگینڈا کرتا ہے ، ہم خود جو ہیں "ٹیکنیکل غلطیوں" کی نشاندہی کے لیے ۔۔ ویسے میں نے آج تک ہرنوں کی کوئی ایسی نسل نہیں دیکھی جس کر گروہ پر شیر حملہ کرے اور وہ تتر بتر ہونے کی بجائے جم کر کھڑے ہو جائیں ۔۔ اور جناب دم کو ٹانگوں میں دبانے کے لیے دم کا ہونا بھی ضروری ہے ۔۔
(جذبات سے کام نہیں لیا گیا)
وسلام
وسلام
 
ظفری

لائبریرین

( بات وہیں آجاتی ہے کہ جذبات سے نہیں تو عقل سے کام لیا ہوتا )
میری اس فضول سی بحث میں حصہ صرف اتنا تھا کہ میں نےاس جنگی خلفشار کی نشاندہی کی جس کی زد میں آج شمالی علاقاجات ہیں ۔ کوشش یہی تھی کہ اگر آج ماضی پر شرم نہیں آرہی ہے تو اپنے حال کو ہی دیکھ لیں ۔ ناکامیوں ، نااہلیوں اور شرمناک شکست کو " ٹیکنکل غلطیوں " کا نام دیکر آپ نے بڑی آسانی سے تاریخ تبدیل کردی ہے ۔ خود اپنے گریباں میں نہیں جھانکا جاتا تو کسی اور کے پراپگینڈے کی وجوہات بھی جاننے کی کوشش کریں ۔
یہ ان بے چارے ہرنوں‌کی بدقسمتی ہے کہ جن کو یہ علم نہیں ہے کہ " موصوف " نے اپنی آنکھوں سے ہرنوں کی ایسی نسل نہیں دیکھی جو شیر کے سامنے اپنے سینگ سامنے لاکر مقابلے کے لیئے تیار ہوجائے ۔ کبھی کبھی جیوگرافیکل ڈاکومنڑی بھی دیکھ لیا کریں کہ اس سے معلومات بڑھتی ہے کہ ایک ہرنی نے اپنے بچے کے دفاع کی خاطر شیر سے اپنے سینگوں کیساتھ لڑائی کی ۔
رہی بات دُم کی ٹانگوں میں دبانے کی تو اس پرآپ کو اتنا برہم ہونے کی کیا ضرورت تھی ۔ خدانخوستہ یہ بات میں نے آپ کے لیئے تو نہیں کہی تھی ۔
 
طالوت

محفلین
عقل سے ہی تو کام لیا تھا مگر جملے اوپر نیچے ہو گئے ۔۔ درست کر دیتا ہوں ۔۔
ا
س فضول بحث میں بڑا "معمولی" سا حصہ ہے آپ کا ۔۔ویسے میں نے آج تک ہرنوں کی کوئی ایسی نسل نہیں دیکھی جس کر گروہ پر شیر حملہ کرے اور وہ تتر بتر ہونے کی بجائے جم کر کھڑے ہو جائیں ۔۔
ہندوستانی میڈیاکو تو ہم خوامخواہ میں بدنام کرتے ہیں کہ ہمارے خلاف پراپگینڈا کرتا ہے ، ہم خود جو ہیں "ٹیکنیکل غلطیوں" کی نشاندہی کے لیے ۔۔۔ اور جناب دم کو ٹانگوں میں دبانے کے لیے دم کا ہونا بھی ضروری ہے ۔۔
تو اب بات یہ کہ نیشنل جیوگرافک قریبا 2 سال سے نہیں دیکھا اور اس پہلے تک ایسی کوئی ڈاکیومینٹری بھی نہیں دیکھی ۔۔
دوسری بات زرداری اینڈ کمپنی کے حوالے سے ہے جن کے مضحکہ خیز بیانات نے ہمیں اور تماشہ بنا کر رکھ دیا جو پہلے سے ہی کم نہیں تھا اور کہ ماضی کی غلطیوں پر کبھی بھی پردہ نہیں ڈالا جا سکتا مگر اس کا مطلب یہ بھی نہیں کہ ہم ماضی کو ہی روتے رہیں آخری بات دم پر میں کیوں برہم ہونے لگا ؟ دم تو کٹوا دی مشرف نے۔۔ (اب زرداری یا مشرف کی محبت میں آپ کچھ کہہ سکتے ہیں)۔
وسلام
 
اول بات تو یہ کہ اختلاف آپ کا یا ہمارا نہیں بلکہ آپ کے نظریے کا اور ہمارے نظریے کا ہے۔۔۔۔۔۔
بلکہ یہ کہنا درست ہو گا کہ آپ کی بات سے ہمیں اور ہماری بات سے آپکو اختلاف نہیں بلکہ ان باتوں کی ترتیب اور ان کے آپس کے ملاپ پر ہمیں تھوڑا بہت اختلاف ہے۔۔۔۔اور وہ بھی بہت معمولی سطح کا۔
جہاں تک ڈر کی بات ہے تو یہ ڈر ہماری طرف سے نہیں بلکہ یہ ڈر آپکے اندر موجود آپکی اپنی ہی رائے یا بات یا نظریے پر آپکی بے اعتمادی ہے یا پھر آپ اخلاف برداشت ہی نہیں کر سکتیں اس لیے ڈر کے بھاگ گئیں۔۔۔۔۔
بہت خؤب آپ نے تو دشمن کو ڈرا کر بھگا دیا:grin:
مگر دشمن ذرا ڈھیٹ ہے:blush:
آپ جس رویے کو اعتماد کی کمی کہہ رہے ہیں میں اسے عقلمندی کہتی ہوں:grin:
یا د رکھیے کہ قوموں کی تا ریخ‌ میں رویوں کی ترتیب کی بہت ا ہمیت ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔
 
سارہ ۔۔ آپ نے بہت خوب اور بہت بامقصد لکھا ہے ۔ واقعی جنگ کوئی بچوں کا کھیل نہیں ہے کہ ایک دو پٹخاے چلائے اور ایک دو پھلجھڑیاں جلائیں اور جنگ ہوگئی ۔ جو جنگ و جدل کی باتیں کرتے ہیں دراصل انہوں نے اپنی آنکھوں سے جنگ کے اثرات نہیں دیکھے ہیں ۔ ورنہ وہ غیرت و حمیت کی بات کرنے سے پہلے اپنے مقام کو بھی دیکھتے ۔ اور اس زخم کو بھی دیکھتے جو 71 میں ناسور بن کر اب تک قوم کے ذہنوں سے چمٹا ہوا ہے ۔ 65 میں پہلے ہم نے اپنے مداخلت کار بھارت میں داخل کیئے اور 71 میں اپنے ہی لوگوں پر فوج کشی کی ۔ اب بھارت کا واویلہ مچا کر کسی نئے سانحے کو جنم دینے کے لیئے ملکی حمیت اور غیرت کی بات کی جا رہی ہے ۔ اگر اس دفعہ جنگ ہوئی تو 71 کی طرح سب کی دُمیں ٹانگوں میں چلیں جائیں گی ، سب نعرے حلق میں پھنسے رہ جائیں گے ۔ جس طرح پہلے کسی کی سمجھ میں نہیں آیا اسی طرح آج بھی سمجھ نہیں آئے گا کہ کیا ہوا تھا ۔ فوج کی اخلاقی حالات ملک میں رہنے والوں سے بہتر کون جانتا ہے ۔ جتنے منظم قحبہ خانے ، شراب خانے ، فوجی چھاؤنی میں ملتے ہیں شاید ہی کسی شہری علاقوں میں ہوں ۔ کونسے جذبے اور کس جوش و ولوے کی بات کی جاتی ہے ۔ ملک کے اندر صرف قومیت اور لسان پر ایک دوسرے کی قتل ہو رہے ہیں ۔ اپنے کردار کا موازانہ اور اپنے مرض کی تشخیص نہیں ہو رہی ہے ۔ اور ہم دوسروں کے امراض ٹھیک کرنے کا ڈھونگ رچا رہے ہیں ۔ صرف یہ کہنا کہ حملہ ہوگا تو سب قوم متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کرے گی ۔ یہ کونسی ہی انہونی بات ہے کہ ہرنوں پر بھی شیر حملہ کرتا ہے تو ہرن بھی کمزور ہونے کے باوجود بھی اپنی بقا کے لیئے شیر کے سامنے کھڑے ہوجاتے ہیں ۔ پہلے اپنے داخلی مسائل ختم کریں ، اپنا سیاسی قد بڑھائیں ، اپنی اکنامی کو بہتر کریں کہ دنیا کو آپ کے وجود کا احساس ہو ورنہ آپ پھر آپ جو کرتے رہو اس سے صرف خودکشی کا ہی راستہ سامنے آتا ہے ۔ مگر لوگ اس کو بھی صرف اس وجہ سے قبول کر لیں گے کہ غیرت و ناموس کی بات ہوجائے گی اور یہ مذہبی فلسفہ پسِ پشت چلا جائے گا کہ خود کشی حرام ہے ۔

جنگ کسی قوم پر بھی مسلط کی جائے وہ اپنے دفاع میں ضرور لڑتی ہے چاہے وہ ایک مضبوط قوم ہو یا کوئی چھوٹی سی بستی۔ وہ اپنے دفاع پرکسی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرتی ۔ اگر ایسا ہوا تو ہم بھی لڑیں گے یہ تو بلکل انسان کی فطرت کا مطابق ہے ۔ اسی طرح اگر انڈیا پر کوئی حملہ کرے تو وہ کیا اپنا دفاع نہیں کرے گا یا ہم شترمرغ کی طرح ریت میں گردن دیکر یہی کہیں گے کہ ارے ۔۔۔ انڈیا کے پاس ہمارے جیسا جذبہ کہاں ۔ خود فریبی کی بھی ایک حد ہوتی ہے ۔۔۔ خیر مگر جنگ ابھی کہاں ہے ۔ دور دور تک جنگ کے آثار نہیں ۔ صرف میڈیا اور سیاسی لیڈران ، بلی چوہے کا کھیل کھیل رہے ہیں ۔ پوری دنیا اقتصادی بحران سے گذر رہی ہے ۔ کوئی بھی جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔ نہ انڈیا نہ پاکستان ۔ اس فضول سے بحث میں وقت ضائع کرنے سے اچھا ہے کہ کوئی ایسا موضوع شروع کیا جائے جس میں پاکستان کی ترقی و تعمیر کے ساتھ سیاسی عدم و استحکام ، اقتصادی منصوبہ بندی ، داخلی انتشار کا کوئی حل موجود ہو ۔
شکر ہے کوئی تو میری بات کو سمجھنے والا بھی ہے یہاں:)
بہت شکریہ ۔۔۔یہ بات ہی تو سمجھانے کی کو شش کررہی ہوں مگر۔۔۔۔
 
محمد نعمان

محفلین
بہت خؤب آپ نے تو دشمن کو ڈرا کر بھگا دیا:grin:
مگر دشمن ذرا ڈھیٹ ہے:blush:
آپ جس رویے کو اعتماد کی کمی کہہ رہے ہیں میں اسے عقلمندی کہتی ہوں:grin:
یا د رکھیے کہ قوموں کی تا ریخ‌ میں رویوں کی ترتیب کی بہت ا ہمیت ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔

دشمن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کون؟:confused:

بھئی آپ نے تو اپنے اوپر لے لی بات۔۔۔جناب یہ کہاں کی عقلمندی ہے کہ وقت ہو کچھ کرنے کا اور آواز بلند کی جا رہی ہو کچھ کرنے کی۔۔۔۔۔۔۔اور میں یا کوئی بھی یہ کیسے بھول سکتا ہے کہ رویے اور ان کی " ترتیب" بہت اہم ہوتی ہے۔ مگر میں یہ سوال کرنا چاہتا ہوں کہ اس امر سے کیا فائدہ کہ خود کو اتنا برا بھلا کہا جائے کہ اپنی نظروں میں ہی اپنا کوئی وقار نہ رہے۔۔۔آخر ان باتوں کا کیا مقصد۔۔کیا ہم اپنے آپ کو اسی طرح برا بھلا کہتے رہیں اور دوسری اقوام کو خود سے اتنا بہتر قرار دے دیں ،اگر وہ ہیں بھی تب بھی ، کہ خود کو ان کے پاؤں کی خاک بنا کر چھوڑیں۔۔یہ کہاں کی عقلمندی ہے بھئی۔۔۔
اور جس چیز کو آپ عقلمندی کہہ رہی ہیں کوئی اسے بزدلی قرار دے دے تو :eek:

ویسے بھی ہماری باتوں میں کوئی اختلاف نہیں ہے یہ آپ مانے کیوں نہیں دے رہیں۔۔۔۔۔:confused:
اور آپ کا لہجہ ہمارے حکمرانوں سا لگ رہا ہے کہ جارحیت دشمن کرتا ہے اور جنگ سے بچنے کی تلقین ہمارے حکمران ہمیں ہی کر رہے ہیں۔سرحدوں کی خلاف ورزی دشمن کرتا ہے اور معافی یا اس پر اپنی توجیہات ہمارے حکمران پیش کر رہے ہیں۔۔۔۔:confused:
 
ایک تو نہ ہم سییا ستدانوں کی حکمت سے ڈسے ہوئے لوگ اگر سچ مچ کی حکمت بھی ہو تو اس سے بدک جاتے ہیں:rolleyes:
یاد رکھیے کہ قوموں کی تاریخ‌میں کڑا وقت ہی ان کی آئندہ منزل کا تعین کیا کر تا ہے۔۔۔
میں تصویر کو کب برا کہہ رہی ہوں میں تو اس میں‌لگے چند بد نما دھبوں‌کی نشاندہی کر رہی ہوں تاکہ آئندہ تصویر کشی کرتے وقت احتیاط کی جائے اور تصویر کا حسن برقرار رہے ۔۔۔۔
آپ کو میری بات سے اختلاف نہیں بلکل بجا۔۔۔۔۔آپ وقت کہ بارے میں‌ کنفیوز ہیں۔۔۔تو جناب یہی تو وقت ہے میرے اور آپ کہ پاس ۔۔۔پھر تو ہمیں‌کچھ انڈین موویز دیکھنا ہوں گی۔۔۔کچھ گانے ڈاون لوڈ کرنا ہوں گے ۔۔۔ارے ہاں بسنت بھی آرہی ہے کچھ تیاری اس کی بھی ۔۔۔۔پھر ہمارے پاس ان فضول اور کتابی باتوں کا وقت ہی کہاں ہو گا۔۔۔۔
یاد رکھیے کہ سمجھ دار قومیں کڑ؁ وقت میں‌ اپنے آئندہ منزل کا تعین کر لیتی ہیں۔۔۔۔۔تا کہ ایسا کڑآ وقت ان پر آنے سے پہلے سو بار سوچے۔۔۔۔۔۔
کوئی میری عقلمندی کو بزدلی کہے مجھے فرق نہیں پڑتا:grin: کیوں کہ میرا مقصد کسی کو طیش دلانا ہرگز نہیں۔۔۔۔
صرف ہوش دلانا ہے وہ بھی اگر کوئی ہوش میں آنا چاہے تو۔۔۔۔۔۔۔۔:)
 
محمد نعمان

محفلین
آپ کو میری بات سے اختلاف نہیں بلکل بجا۔۔۔۔۔آپ وقت کہ بارے میں‌ کنفیوز ہیں۔۔۔تو جناب یہی تو وقت ہے میرے اور آپ کہ پاس ۔۔۔پھر تو ہمیں‌کچھ انڈین موویز دیکھنا ہوں گی۔۔۔کچھ گانے ڈاون لوڈ کرنا ہوں گے ۔۔۔ارے ہاں بسنت بھی آرہی ہے کچھ تیاری اس کی بھی ۔۔۔۔پھر ہمارے پاس ان فضول اور کتابی باتوں کا وقت ہی کہاں ہو گا۔۔۔۔

جی بالکل اب آپ وہی بات کر رہی ہیں جو میں کب سے کہہ رہا تھا :mrgreen:
چلیں دیر آید درست آید:|
 
فرخ منظور

لائبریرین
پاکستان میں تو جنگ کے بغیر ہی چولہے بجھے ہوئے ہیں اور بلیک آؤٹ کا سماں بھی ہے - اس سے بد تر پاکستان میں حالات کیا ہوں گے - افسوس صد افسوس۔ ہم پر تو امن میں بھی جنگ کا عذاب طاری ہے -
پورا دن گیس نادارد - بجلی بھی بس اپنی شکل دکھا کر ایسا غائب ہوتی ہے کہ پھر آنے کا نام ہی نہیں‌ لیتی - اور میڈیا پر افسوس ہے کہ اس کی وجوہات تک نہیں بتائی جاتی - میڈیا اتنا وسیع ہونے کے باوجود عوام کو اصل حالات کی خبر تک نہیں ملتی - جہاں ملک کے ایسے حالات ہوں گے وہ ایک ناکام ریاست کیوں نہیں‌ہوگی اور ایسے نحیف ملک پر آس پاس سے خونخوار بھیڑیے کیوں نہیں چڑھ دوڑیں گے؟
 
یہی غنیمت ہے کہ آپ کو میری آد ھی بات تو سمجھ آرہی ہے۔۔۔۔۔:grin:
یاد رکھیے کہ سمجھ دار قومیں کڑ؁ وقت میں‌ اپنے آئندہ منزل کا تعین کر لیتی ہیں۔۔۔۔۔تا کہ ایسا کڑآ وقت ان پر آنے سے پہلے سو بار سوچے۔۔۔۔۔۔
یہ والی بات تو آپ کہ سر کے اوپر سے گزر گئی ہوگی:laugh::laugh:
چلیں‌اب میں‌آپ کو باقی آدھی بات سمجھانے کی کوشش ترک کرتی ہوں‌۔۔۔یہ نہ ہو نا کہ آپ سمجھی ہوئی بات سے بھی جائیں۔۔۔۔:laugh::laugh::laugh::laugh:
 
با لکل درست:)
 
میرے خیال سے بات میں نے نہیں آپ نے میری سمجھی تھی۔۔کیا یہی کہا تھا نا میں نے اپنے پچھلے پیغام میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہرحال۔بحث برائے تعمیر ہونی چاہیئے۔جس پر میں یقین رکھتا ہوں۔ جو کہ ذاتیات سے بالاتر بھی ہو۔اور ایک حد مقررہ بھی کہ اس حد سے تجاوز نہ کرے۔ اور اب یہ لگتا ہے کہ اس بحث کا رخ مڑ رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔اس لیے اس بحث کو اس کی موت یہیں مرنے دیتے ہیں جب تک کہ کوئی آ کر اس میں نئی روح نہیں پھونک دیتا۔
 
طالوت

محفلین
اس لیے اس بحث کو اس کی موت یہیں مرنے دیتے ہیں جب تک کہ کوئی آ کر اس میں نئی روح نہیں پھونک دیتا۔
میرا خیال ہے سخنور نے بحث کا رخ موڑ دیا ہے ۔۔ بغیر کسی دعوے کے ۔۔
پاکستان میں تو جنگ کے بغیر ہی چولہے بجھے ہوئے ہیں اور بلیک آؤٹ کا سماں بھی ہے - اس سے بد تر پاکستان میں حالات کیا ہوں گے - افسوس صد افسوس۔ ہم پر تو امن میں بھی جنگ کا عذاب طاری ہے -
پورا دن گیس نادارد - بجلی بھی بس اپنی شکل دکھا کر ایسا غائب ہوتی ہے کہ پھر آنے کا نام ہی نہیں‌ لیتی - اور میڈیا پر افسوس ہے کہ اس کی وجوہات تک نہیں بتائی جاتی - میڈیا اتنا وسیع ہونے کے باوجود عوام کو اصل حالات کی خبر تک نہیں ملتی - جہاں ملک کے ایسے حالات ہوں گے وہ ایک ناکام ریاست کیوں نہیں‌ہوگی اور ایسے نحیف ملک پر آس پاس سے خونخوار بھیڑیے کیوں نہیں چڑھ دوڑیں گے؟
وسلام
 
ظفری

لائبریرین
[
عقل سے ہی تو کام لیا تھا مگر جملے اوپر نیچے ہو گئے ۔۔ درست کر دیتا ہوں ۔۔
ا
تو اب بات یہ کہ نیشنل جیوگرافک قریبا 2 سال سے نہیں دیکھا اور اس پہلے تک ایسی کوئی ڈاکیومینٹری بھی نہیں دیکھی ۔۔
دوسری بات زرداری اینڈ کمپنی کے حوالے سے ہے جن کے مضحکہ خیز بیانات نے ہمیں اور تماشہ بنا کر رکھ دیا جو پہلے سے ہی کم نہیں تھا اور کہ ماضی کی غلطیوں پر کبھی بھی پردہ نہیں ڈالا جا سکتا مگر اس کا مطلب یہ بھی نہیں کہ ہم ماضی کو ہی روتے رہیں آخری بات دم پر میں کیوں برہم ہونے لگا ؟ دم تو کٹوا دی مشرف نے۔۔ (اب زرداری یا مشرف کی محبت میں آپ کچھ کہہ سکتے ہیں)۔
وسلام

چلیں ایک بات تو طے ہوگئی کہ جو بات آپ کے مشاہدے میں نہیں ۔۔۔ اس کا وجود ہی وقوع پذیر نہیں ہوا ۔ اب آپ نیشنل جیوگرافیکل پروگرام نہیں دیکھتے تو جو بیچارے اتنی محنت سے یہ ڈاکیومینٹری بناتے ہیں ۔ وہ تو سب رائیگاں ہوگئی کہ آپ نے نہیں دیکھی ہے ۔ ;)

دوسری بات کے حوالے سے میں بھی یہی کہوں گا کہ ہم جنگ نتائج اور اثرات کے بارے میں بحث کر رہے تھے ۔ آپ زرداری اینڈ کمپنی لے آئے ۔ جس کا اس بحث سے کوئی تعلق نہیں بنتا ۔ لگتا ہے آپ کسی بھی تحریر کو سب عمومی انداز سے پڑھتے ہیں ۔ یعنی دوچار لائنیں پڑھنے کے بعد آپ کوئی بھی تاثر یا رائے قائم کرلیتے ہیں ۔ اور اس پر اپنا " مقدس تبصرہ " بھی جڑ دیتے ہیں‌۔ اب پتا نہیں بعد میں یہ دُ م کٹا مشرف کہاں سے اس بحث میں داخل ہوگیا ہے ۔اب دُم کے معاملے کو اتنا سیریس تو نہ لیں ۔ ویسے آپ کے بارے میں یہاں جو یہ تاثر قائم ہے کہ آپ سوال گندم ، جواب چنا کے فلسفے پر بڑی سختی سے کاربند ہیں ۔ اس کا یقین ابھی کچھ دنوں آپ سے لاحاصل بحث کرکے ہوا ۔ :cool:
 
ایسے ہی کئی وقوعے ہیں جو پزیر ہو چکے ہیں مگر آپ حضرات کی امپورٹڈ عقل اسے مان کے نہیں دیتی ۔۔ چلیں اس وقوع پر تھوڑی سی بات کر لیں ۔۔ جس ڈاکیومینٹری کا آپ حوالہ دے رہے ہیں‌بقول آپ کے ایک ہرن ماں (نہ کہ ہرنوں کا سارا قبیلہ) اپنے بچے کو بچانے کے لیے تن کر کھڑی ہو جاتی ہے ۔۔ مگر کبھی ایسا نہیں ہوا کہ ہرنوں کا پورا قبیلہ (جھنڈ) اپنی حفاظت کے لیے ایک دوسرے سے سینگ سے سینگ ملائے کھڑا ہو جائے ، یقیننا ایسی کوئی چیز وقوع پزیر نہیں ہوئی ہو گی ۔۔
جنگ کے نتائج و اثرات (یقیننا ہم ممکنہ پاک و ہند کی جنگ پر بات کر رہے ہیں) سے تھوڑا سا تعلق تو زرداری اینڈ کمپنی کا بنتا ہی ہے خصوصا نتائج سے ، اور اس کے پس منظر میں دم کٹامشرف بھی ایک اہم جز ہے ۔۔ باقی رہی بات سوال گندم جواب چنا کی تو یہ ذرا ذاتیات تک چلی جائے گی اور عموما میں اس سے گریز کرتا ہوں ۔۔ سو آپ اپنے غیر مقدس تبصرے جاری رکھیے ۔۔
وسلام
 
Top