میچ کے تیسرے دن نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 121 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی

ان کی طرف سے بی جے واٹلنگ نے 63 رنز بنائے

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیل سٹین نے 17 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

روری کلائن فیلٹ اور رابن پیٹرسن نے دو دو جبکہ مورنے مورکل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا

جنوبی افریقہ نے فالوآن "اِن فورس" کر دیا ہے اور نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگ میں بغیر کسی نقصان کے 12 رنز بنائے ہیں