جنات انسان پر قابض ہوسکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔؟

نور وجدان

لائبریرین
کیا جنات میں حسِ مزاح پائی جاتی ہے؟ آج تک اس کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔ جنوں کے تمام قصے کافی سنجیدہ ہیں۔

ہمیں معلوم نہیں تھا کہ سائنس دان تلمیح اور استعاروں سے بھی کام لیتے ہیں ۔۔۔۔۔ آپ کی بات سے سو فیصد اتفاق ہے کہ جنوں کو تھوڑا ہنس لینا چاہیے ۔۔۔۔۔۔۔کیسے ۔۔۔۔۔۔۔شاید ایسے :D:D:D:D۔۔۔۔۔۔ یا ایسے :ROFLMAO::ROFLMAO: یا ایسے:LOL:

ویسے ثبوت پائے جاتے ہیں ۔۔۔۔۔تلاش کرنے پڑیں گے:ROFLMAO::LOL:
 
نور وجدان

لائبریرین
یہ ایک اور مخلوق آ گئی۔ ہمزاد وغیرہم کیا کم تھے۔
مجھے تو جن کے بارے میں معلوم ہے ۔۔۔۔۔کسی پرانی لڑی میں پڑھا نسمہ کا۔۔۔۔۔۔ابھی تو خود اس کو سرچ کرنا ہے ۔۔۔اس کی انگلش پتا چل جائے تو ۔۔۔ہمزاد کے بارے میں بھی کچھ خاص علم نہیں ہے مجھے ۔درحقیقت میں تو اب ہی ان کے بارے جاننا چاہ رہی
 
ناصر رانا

محفلین
اگر الله نے وقت اور فرصت دی تو جنات کے حوالے سے گزارشات ایک مضمون کی شکل میں پیش کرنے کی جسارت کرونگا .......
آپ کے مضمون کا شدت سے انتظار رہے گا۔

جنات بھی انسانوں کے ہم شکل ہوتے ہیں ایک ناول پڑھا تھا طالوت :)
کافی ماڈرن قسم کا جن تھا اور شاید کامیڈین بھی تھا
جی ہاں، اور خاصا رنگین مزاج بھی تھا۔:p
 
نایاب

لائبریرین
آیان بہت خوبصورت نام ہے۔ کیا معنی ہیں؟

معنی میں مجھے کچھ شک ہے

آیان ۔ بنا زبر اور تشدید کے عربی فارسی زبان میں نہیں ملتا ۔
کچھ کہتے ہیں کہ یہ افریقی زبان کا لفظ کہلاتا ہے ۔۔۔

عربی زبان میں لفظ الف پر زبر اور یا کی تشدید کے ساتھ مستعمل ہے۔
" اَیّان " یہ حرف شرط نیز حرف استفہام بھی ہے جس کے معنی کب اور جب کے ہیں یہ اسم نہیں ہے
قرآن کریم میں سورہ قیامہ پارہ ۲۹ میں آیت ہے
( یسئل اَیّان یوم القیامۃ )
یعنی انسان سوال کرتا ہے کہ قیامت کب واقع ہوگی؟

سنسکرت اور تامل زبان میں "ایان " براہمہ دیوتا کو کہتے ہیں

عیان عین کے زبر کے ساتھ ہو تو اس کا معنی جو چیز سامنے ہو اور نظر آئے
اگر عیان عین کے زیر کے ساتھ ہو تو اس کا معنی مشاہدہ اور گواہ کے ہیں
بہت دعائیں
 
ناصر رانا

محفلین
اب جو بھی ہو نام تو تبدیل نہیں ہوگا۔
کسی زمانے میں اردو زبان کا بھی وجود نہیں تھا اب اتنے نت نئے الفاظ وجود میں آچکے ہیں کہ لغت کی بار بار تجدید کرنی پڑتی ہے۔ اسی طرح کچھ عرصے بعد آیان کے معنی بھی وجود میں آچکے ہوں گے خواہ غلط العام کیوں نہ ہو۔
 
سارہ خان

محفلین
جنات بھی انسانوں کے ہم شکل ہوتے ہیں ایک ناول پڑھا تھا طالوت :)
کافی ماڈرن قسم کا جن تھا اور شاید کامیڈین بھی تھا
کچھ دن پہلے ایک ناول جن زاد پڑھنے کی کوشش کی تھی۔۔ بور لگا۔۔۔ وہ بھی جن رنگین مزاج تھا۔۔
جنوں کے بارے میں خیالات اچھے نہیں ہمارے ناول نگاروں کے ۔۔ :p
 
سارہ خان

محفلین
آیان ۔ بنا زبر اور تشدید کے عربی فارسی زبان میں نہیں ملتا ۔
کچھ کہتے ہیں کہ یہ افریقی زبان کا لفظ کہلاتا ہے ۔۔۔

عربی زبان میں لفظ الف پر زبر اور یا کی تشدید کے ساتھ مستعمل ہے۔
" اَیّان " یہ حرف شرط نیز حرف استفہام بھی ہے جس کے معنی کب اور جب کے ہیں یہ اسم نہیں ہے
قرآن کریم میں سورہ قیامہ پارہ ۲۹ میں آیت ہے
( یسئل اَیّان یوم القیامۃ )
یعنی انسان سوال کرتا ہے کہ قیامت کب واقع ہوگی؟

سنسکرت اور تامل زبان میں "ایان " براہمہ دیوتا کو کہتے ہیں

عیان عین کے زبر کے ساتھ ہو تو اس کا معنی جو چیز سامنے ہو اور نظر آئے
اگر عیان عین کے زیر کے ساتھ ہو تو اس کا معنی مشاہدہ اور گواہ کے ہیں
بہت دعائیں
گوگل کرنے پر ایان کے معنی "اللہ کا تحفہ" ملتے ہیں ۔۔۔۔۔
 
کچھ دن پہلے ایک ناول جن زاد پڑھنے کی کوشش کی تھی۔۔ بور لگا۔۔۔ وہ بھی جن رنگین مزاج تھا۔۔
جنوں کے بارے میں خیالات اچھے نہیں ہمارے ناول نگاروں کے ۔۔ :p
ہاں میں نے بھی شروع کیا تھا ناول نگار سنجیدہ خاتون ہیں کافی بورنگ ناول ہے میں نے پہلا حصہ بھی مکمل نہیں پڑھا
 
نایاب

لائبریرین
گوگل کرنے پر ایان کے معنی "اللہ کا تحفہ" ملتے ہیں ۔۔۔۔۔
کچھ ایسی ہی صورت حال ہے ۔ میں نے قریب دو سال پہلے کچھ عربی دوستوں سے اس بارے بات کی تھی ۔
ویسے بھی محترم ناصر رانا بھائی نے جو کہا وہ حقیقت بن چکا ہے ۔
آیان کے معنی بھی وجود میں آچکے ہوں گے خواہ غلط العام کیوں نہ ہو۔
اب تو اک اور ٹرینڈ چل رہا ہے کہ قران پاک کھولا ۔ آیات کی سطر پر انگلی پھیری ۔ جہاں انگلی کو روک لیا ۔ وہی لفظ نام قرار دے دیا ۔۔۔
بہت دعائیں
 
سارہ خان

محفلین
کچھ ایسی ہی صورت حال ہے ۔ میں نے قریب دو سال پہلے کچھ عربی دوستوں سے اس بارے بات کی تھی ۔
ویسے بھی محترم ناصر رانا بھائی نے جو کہا وہ حقیقت بن چکا ہے ۔

اب تو اک اور ٹرینڈ چل رہا ہے کہ قران پاک کھولا ۔ آیات کی سطر پر انگلی پھیری ۔ جہاں انگلی کو روک لیا ۔ وہی لفظ نام قرار دے دیا ۔۔۔
بہت دعائیں
غلط ٹرینڈ ہے ۔۔۔ معنی اچھی طرح دیکھ سمجھ کر پھر رکھنا چاہیئے نام ۔۔
 
Top