جنات انسان پر قابض ہوسکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔؟

نایاب

لائبریرین
محترم بٹیا
بحیثیت مسلمان اس موضوع کو سمجھنے کے لیئے
" رب زدنی علما"
" سبحانک لا علم لنا الا ما علمتنا انک انت العلیم الحکیم " کے ذکر کو ہمراہ رکھتے
سورت " ص" سورت " نمل" سورت " الناس " کا ترجمہ تفسیر مختلف علماء کرام کا پڑھنا بہتر اور نافع ہے ۔
جنات بارے سب حقیقت کھل جاتی ہے ۔
من گھڑت قصوں اور کہانیوں سے جان چھوٹ جاتی ہے ۔۔۔
بہت دعائیں
 

ربیع م

محفلین
ابھی صبح ایک مارننگ شو دیکھ رہی تھی جس میں جنات کے بارے خاصی فصاحت و بلاغت سے مولانا بات کر رہے تھے ۔لڑکی نے بھی خاصی ایکٹنگ کی کہ اسے پھول اور گجرے پسند مگر اس کے ابو اس کو لا نہیں دیتے ۔ شائستہ واحدی کا کہنا تھا کہ مغرب میں عورتوں پر جن کیوں نہیں آتے ۔ اس کا جواب یہ دیا کہ وہ اس پر اعتقاد نہیں رکھتی ہیں اور اس کا علاج روز دس سپارے پڑھنا بتایا گیا ۔۔۔۔۔جس پر جن ہو اس کو دس سپارے سزا کے طور پر پڑھنے چاہیے ۔۔۔۔۔۔۔۔ہمارے مولانا ہمیں کیا سکھا رہے ہیں کہ یہ المیہ بڑھتا ہی جا رہا ہے

مارننگ شو میں اپنی قابلیت جھاڑنے والےان نام نہاد مولاناؤں اور عاملوں پر حسب حال دنیا ٹی وی چینل والوں نے ایک اچھا شو پیش کیا تھا وہ لازمی دیکھنا چاہئے۔
 

زیک

مسافر
کچھ ایسی ہی صورت حال ہے ۔ میں نے قریب دو سال پہلے کچھ عربی دوستوں سے اس بارے بات کی تھی ۔
ویسے بھی محترم ناصر رانا بھائی نے جو کہا وہ حقیقت بن چکا ہے ۔

اب تو اک اور ٹرینڈ چل رہا ہے کہ قران پاک کھولا ۔ آیات کی سطر پر انگلی پھیری ۔ جہاں انگلی کو روک لیا ۔ وہی لفظ نام قرار دے دیا ۔۔۔
بہت دعائیں
کسی کے بارے میں سنا تھا کہ اسی طرح قرآن سے نام نکالا "مذبذبین"۔ وہ تو شکر ہے کہ دوسروں سے مشورہ کر لیا ورنہ بچہ ساری عمر تذبذب کا شکار رہتا۔
 

نایاب

لائبریرین
کسی کے بارے میں سنا تھا کہ اسی طرح قرآن سے نام نکالا "مذبذبین"۔ وہ تو شکر ہے کہ دوسروں سے مشورہ کر لیا ورنہ بچہ ساری عمر تذبذب کا شکار رہتا۔
حقیقت کہ اک بار نام نکالنے والے کی انگلی جس لفظ پر رکی ۔ وہ " والخمر " تھا ۔۔۔۔۔
مخمور نام رکھ دیا گیا ۔ آگے پیچھے محمد علی لگا کر ۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 

arifkarim

معطل
اب تو اک اور ٹرینڈ چل رہا ہے کہ قران پاک کھولا ۔ آیات کی سطر پر انگلی پھیری ۔ جہاں انگلی کو روک لیا ۔ وہی لفظ نام قرار دے دیا ۔۔۔
چین میں بھی یہی طریقہ استعمال ہوتا ہے۔ فرق یہ ہے کہ وہ بلی گھما کر دیوار پر مارتے ہیں اور جو آواز نکلتی ہے وہ بچے کا نام۔
 
Top