جناب ویب سائیٹ بنانا جان جوکھوں کا کام ہے کیا

السلام علیکم:
جناب بندے کا نام محمد ندیم اعظم ہے۔ بوریوالہ کا باسی ہے۔
جناب بندہ ناچیز فرسٹ ائیر سٹوڈینٹ ہے۔
اپنے شہر کے لیے ویب سایٹ کا خیال دل میں سمایا ایک ڈومین اور ویب سپیس خرید لیwww.burewala.info ڈومیں ہے۔
اس پر دو سب ڈومین بنایئں۔www.forums.burewala.info اورwww.wiki.burewala.info
جناب میں نے ہوسٹنگ اور ڈومین www.paksites.info سے خریدا۔
روٹ ڈائرکٹری میں جملہ 1.5.2 انسٹال کیا۔ مکمل انسٹالیشن مکمل ہوئی(وہ بھی بڑی مشکلوں اور اردو محفل کے تواون سے)
جناب انسٹالیشن فولڈر ری نیم کیا ۔
پھر جب www.burewala.info کھولا تو جملہ کا فرنٹ پیج سامنے آیا لوگ ان ہوا ترمیم وغیرہ کی اور بند کردیا۔
جب بعد میں پھر سایٹ اوپن کی تو بجائے فرنٹ پیج آنے کہ
Index of /
MyWebFTP/
cgi-bin/
images/
postinfo.html
Apache/2.2.8 (Unix) mod_ssl/2.2.8 OpenSSL/0.9.7a mod_auth_passthrough/2.1 mod_bwlimited/1.4 FrontPage/5.0.2.2635 PHP/5.2.5 mod_perl/2.0.3 Perl/v5.8.8 Server at www.burewala.info Port 80
درج بالا ایرر آنا شروع کردیا۔
دو گھنٹے بعد کھولی تو جملہ کا فرنٹ پیج آ گیا۔ پھر کچھ دیر بعد کھولی تو پھر نہیں آیا۔
کبھی آتا ہے اور کبھی نہیں۔
علاوہ ازیں۔
جب www.forums.burewala.info کھولتا ہوں تو کبھی کھل جاتے ہیں اور کبھی نہیں اور ناٹ فاؤنڈ کا ایرر آتا ہے اور یہی حال www.wiki.burewala.info کے ساتھ بھی رونما ہوتا ہے
جب دوست کے کمپیٹور سے بھی نہیں کھل رہا۔ لیکن میرے کمپیٹور میں forums اور wiki اکثر کھل جاتے ہیں اور کبھی نہیں جناب یہ سب کیا ہے
looking you forward
 
باسم

محفلین
ابھی تو آپ کی سائٹ پر جملہ بھی نظر آرہا ہے فورم اور وکی بھی اور جس طرح نظر آرہا ہے اس سے آپ کی کامیابی بھی نظر آرہی ہے
لیکن رات کو میں نے دیکھا تو وہی کچھ نظر آرہا تھا جو آپ نے پوسٹ کیا
تفصیلی حل تو وہی بتائیں گے جنہیں ہوسٹ استعمال کرنے کا تجربہ ہے
لیکن مجھے بھی یہی لگ رہا ہے کہ ہوسٹ میں کچھ مسائل ہیں شاید اس وجہ سے کہ یہ نیا ہے
آپ ان سے رابطہ کرکے معلوم کرسکتے ہیں کہ کیا مسئلہ ہے
اگر یہ آپ کو مطمئن کرسکیں تو اچھی بات ہے ورنہ آپ ہوسٹ بدل بھی سکتے ہیں اور یہ بات بھی یاد رکھنے کی ہے کہ ڈومین اپنے نام پر خریدنا اچھا ہوتا ہے
ورنہ آپ اس ڈومین کیلیے کمپنی کے محتاج ہوکر رہ جاتے ہیں یا پھر دوسرا ڈومین حاصل کرنا پڑتا ہے۔
حرف آخر یہی ہے کہ ہوسٹ اچھا ہو اور مدد کیلیے ہر وقت تیار ہوں تو ویب سائٹ بنانا جان جوکھوں کا کام ہرگز نہیں ہے۔
 
شکریہ

السلام علیکم:
شکریہ جناب میرا بھی یہی خیال ہے کہ شاید ہوسٹنگ میں کویئ پرابلم ہے
ٹھیک ہے میں ہوسٹنگ کمپنی سے رابطہ کرتا ہوں۔
لیکن‌آپ کا بہت بہت شکریہ
اگر کوئی مزید بات ہے تو پلیز وہ بھی بتا دیجیئے گا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میرے پاس دونوں میں سے کوئی سائٹ بھی نہیں کھل رہی ہے۔
آپ اپنے ہوسٹ کے بارے میں ذیل کی انفارمیشن حاصل کریں:

۔ ہوسٹ پر دستیاب پی ایچ پی، اپاچی اور مائی ایس کیو ایل کے ورژن
۔ کیا ہوسٹ پر پی اچی پی کی mb_string ایکسٹینشن دستیاب ہے؟
۔ آپکے ہوسٹنگ پیکج میں کیا آفر کیا جاتا ہے، یعنی کتنی ڈسک سپیس اور بینڈ وڈتھ وغیرہ دستیاب ہے؟
 
جناب ندیم حاضر ہے

السلام علیکم:
جناب
Hosting package 500 MB
Server Name sv1
cPanel Version 11.18.3-STABLE
cPanel Build 21703
Theme x3
Apache version 2.0.63
PHP version 5.2.5
MySQL version 4.1.22-standard
Architecture i686
Operating system Linux
Path to PERL /usr/bin/perl
Kernel version 2.6.9-023stab033.6-smp
cPanel Pro 1.0 (RC1)
درج بالا کنفیگریشن ہیں۔
ھوسٹینگ والے کہہ رہے ہیں کہ آپ کی ISP میں پرابلم ہو سکتی ہے
جبکہ میں PTCL wireless استعمال کر رہا ہوں
امید ہے کہ آپ مزید رہنمائی فرمایئں گے
 
نبیل

تکنیکی معاون
میرے پاس تو ابھی بھی کوئی سائٹ نہیں کھل رہی۔ اگر آپ کے آئی ایس پی کا مسئلہ ہو تو صرف آپ کے انٹرنیٹ کنکشن پر مسئلہ آنا چاہیے۔ مجھے تو یہی محسوس ہوتا ہے کہ آپ کے ویب ہوسٹ کی سروس پائیدا ر نہیں ہے۔ آپ نے اپنے ہوسٹ کی جو کنفگریشن اوپر بتائی ہے وہ بظاہر ٹھیک نظر آ رہی ہے، لیکن آپ نے پہلی پوسٹ میں Apache/2.2.8 کا ذکر کیا ہے۔ میں نے اپاچی کے اس ورژن کو استعمال نہیں کیا ہوا ہے۔ میں نے اپاچی ورژن 2.0.55 سے لے کر 2.0.63 تک استعمال کیا ہے اور یہ یونیکوڈ اردو اپلیکیشز کے ساتھ استعمال کے لیے ٹھیک ثابت ہوا ہے۔
 
فخرنوید

محفلین
جناب جس ہوسٹنگ کا آپ کہہ رہے ہیں ۔اس میں واقعی ہی کوئی مسلہ ہے کیو نکہ میں بھی وہی استعمال کر رہاہوں۔
اور ایڈمن سے رابطہ کی کوشش میں ہوں۔

آپ کی ہوسٹنگ کمپنی کی وجہ سے ہی یہ مسلہ ہو رہا ہے
 
عبدالقدوس

محفلین
السلام علیکم:
جناب بندے کا نام محمد ندیم اعظم ہے۔ بوریوالہ کا باسی ہے۔
جناب بندہ ناچیز فرسٹ ائیر سٹوڈینٹ ہے۔
اپنے شہر کے لیے ویب سایٹ کا خیال دل میں سمایا ایک ڈومین اور ویب سپیس خرید لیwww.burewala.info ڈومیں ہے۔
اس پر دو سب ڈومین بنایئں۔www.forums.burewala.info اورwww.wiki.burewala.info
جناب میں نے ہوسٹنگ اور ڈومین www.paksites.info سے خریدا۔
روٹ ڈائرکٹری میں جملہ 1.5.2 انسٹال کیا۔ مکمل انسٹالیشن مکمل ہوئی(وہ بھی بڑی مشکلوں اور اردو محفل کے تواون سے)
جناب انسٹالیشن فولڈر ری نیم کیا ۔
پھر جب www.burewala.info کھولا تو جملہ کا فرنٹ پیج سامنے آیا لوگ ان ہوا ترمیم وغیرہ کی اور بند کردیا۔
جب بعد میں پھر سایٹ اوپن کی تو بجائے فرنٹ پیج آنے کہ
Index of /
MyWebFTP/
cgi-bin/
images/
postinfo.html
Apache/2.2.8 (Unix) mod_ssl/2.2.8 OpenSSL/0.9.7a mod_auth_passthrough/2.1 mod_bwlimited/1.4 FrontPage/5.0.2.2635 PHP/5.2.5 mod_perl/2.0.3 Perl/v5.8.8 Server at www.burewala.info Port 80
درج بالا ایرر آنا شروع کردیا۔
دو گھنٹے بعد کھولی تو جملہ کا فرنٹ پیج آ گیا۔ پھر کچھ دیر بعد کھولی تو پھر نہیں آیا۔
کبھی آتا ہے اور کبھی نہیں۔
علاوہ ازیں۔
جب www.forums.burewala.info کھولتا ہوں تو کبھی کھل جاتے ہیں اور کبھی نہیں اور ناٹ فاؤنڈ کا ایرر آتا ہے اور یہی حال www.wiki.burewala.info کے ساتھ بھی رونما ہوتا ہے
جب دوست کے کمپیٹور سے بھی نہیں کھل رہا۔ لیکن میرے کمپیٹور میں forums اور wiki اکثر کھل جاتے ہیں اور کبھی نہیں جناب یہ سب کیا ہے
looking you forward

السلام علیکم۔

محترم جناب ندیم صاحب و دیگر احباب ندیم صاحب کا مسئلہ اگر آپ کو سمجھ آئے تو یقین کے ساتھ کہتا ہوں کہ ضرور مسکرائیں گے آُپ بھی۔

حضرت کے صرف اور صرف نیم سرورز کا مسئلہ ہے مطلب ان کو جو نیم سروز میسر کئے گئے وہ کچھ یوں تھے

ns3.paksites.info
ns4.paksites.info

اور ان کی ویب سائٹ‌پر ابھی جو نیم سرورز ہیں وہ کچھ یوں‌ہیں

ns7.paksites.info
ns8.paksites.info

اس کے علاوہ کوئی اور مسئلہ نہیں نظر آیا مجھے ممکن ہے کوئی اور بھی ہو لیکن گزشتہ کچھ گھنٹوں کی لگاتار محنت سے مجھے تو فل حال یہی مسئلہ نظر آیا ہے۔

باقی کچھ پریشانیوں کا شکار میں بھی تھا اور ندیم صاحب اچھی طرح سے جانتے ہیں وہ کیا مسئلہ تھا۔ لیکن اب میں‌ اپنی سیٹ پر واپس ہوں اور انشاءاللہ تمام مسائل کا حل ہوگا۔

اس کے علاوہ اگر کسی بھائی کو کوئی تکلیف ہوئی ہو تو میری مجبوری سمجھ کر معاف کر دیں۔
 
عبدالقدوس

محفلین
جناب جس ہوسٹنگ کا آپ کہہ رہے ہیں ۔اس میں واقعی ہی کوئی مسلہ ہے کیو نکہ میں بھی وہی استعمال کر رہاہوں۔
اور ایڈمن سے رابطہ کی کوشش میں ہوں۔

آپ کی ہوسٹنگ کمپنی کی وجہ سے ہی یہ مسلہ ہو رہا ہے

ہم خادم جناب :grin: آپ کے اور ان کے مسئلے میں زمین آسمان کا فرق ہے :rolleyes:
 
Top