مبارکباد جناب محمد وارث صاحب کو مبارک

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اگر آپ کے اکسانے پر دفع دور والی رسم لے آئے نا تو تلاشتی رہیے گا ہیرو شیما کے ڈھیر سے ہیرو اور سیما کو!!!
نہیں ہمارے وارث بھائی نے ایسی بھی ماتھے پہ آنکھیں نہیں رکھ لینی۔ سیالکوٹ کے لوگ بہت اچھے ہوتے ہیں۔ :lol:
 

سید عمران

محفلین
دعوتیں تو بہت ساری دے چکے۔۔۔ ساری محفل گواہ ہے۔
آپ ہی نے ہماری آنکھوں کو دروازے پہ ٹِکا رکھا ہے۔ نہ دعوت قبول کرتے ہیں نہ ہمارا انتظار ختم ہوتا ہے۔
سو اب ہم نے ٹھان لی ہے کہ بنا آپ کے دعوت نامے ہم کراچی سدھاریں گے۔
ہمیں تو پتا لگانے کا موقعہ جانے دیا آپ نے لیکن ہم نہیں جانے دیں گے :rollingonthefloor:
کراچی نہ ہوا خالہ جی کا گھر ہوگیا، جس کا دل چاہے منہ اٹھائے آجائے!!!
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کراچی نہ ہوا خالہ جی کا گھر ہوگیا، جس کا دل چاہے منہ اٹھائے آجائے!!!
صرف منہ نہیں اٹھا کر لائیں گے۔ پورے کے پورے آئیں گے اپنے دائیں بازو سمیت۔ تب تک ان شاء اللہ ٹھیک ہو جائے گا۔ بس آپ دعاؤں پر زور رکھئیے۔
 

سید رافع

محفلین
بہت مبارک ہو۔

لیکن مراسلے ٢٧٠٠٠ لیکن ریٹنگ نمبرز میں کچھ گڑبڑ ہے۔


مراسلہ ریٹنگ
محصول: عطا کردہ:
پسندیدہ 46,492 65,289
زبردست 6,704 612
معلوماتی 3,781 189
دوستانہ 3,202 2,142
پر مزاح 23,132 8,421
متفق 6,413 1,903
غیر متفق 34 168
غمناک 667 74
ناقص املا 2 44
مضحکہ خیز 20 98
نا پسندیدہ 23 122
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت مبارک ہو۔

لیکن مراسلے ٢٧٠٠٠ لیکن ریٹنگ نمبرز میں کچھ گڑبڑ ہے۔


مراسلہ ریٹنگ
محصول: عطا کردہ:
پسندیدہ 46,492 65,289
زبردست 6,704 612
معلوماتی 3,781 189
دوستانہ 3,202 2,142
پر مزاح 23,132 8,421
متفق 6,413 1,903
غیر متفق 34 168
غمناک 667 74
ناقص املا 2 44
مضحکہ خیز 20 98
نا پسندیدہ 23 122

ایک مراسلے پر کئی ایک لوگ ریٹنگز پاس کرتے ہیں۔
 

سید رافع

محفلین
ایک مراسلے پر کئی ایک لوگ ریٹنگز پاس کرتے ہیں۔

مراسلہ ریٹنگ محصول پسندیدہ 46,492 ہیں لیکن وارث بھائی کے کل مراسلے 27000 ہیں۔ یہ سمجھ نہیں آیا تھا۔ آپ نے فرمایا ایک مراسلے پر کئی پسندیدہ ریٹنگ ہوں گی اس سے عقدہ کھل گیا۔ جزاک اللہ خیرا
 
Top