جمیل نوری نستعلیق کے مسائل یہاں بیان کریں!

منسلک: جمیل نستعلیق ، نبیل ، ابن سعید ، شمشاد بھائی
بلی+اں لکھنے سے بلیاں ہوجاتا ہے ۔۔ آفات وبلّیات میں تشدید ڈالنے سے تو صحیح ہے مگر بغیر تشدید کے بھی وہی صورت ہے جو بلی اں لکھنے میں ہے ۔۔

رپورٹنگ کا شکریہ، امید ہے کہ اگلی اپڈیٹ میں یہ مسائل دور کر دیئے جائیں گے۔ :)
 
بلال

محفلین
فائر فاکس کے نئے ورژن 9.0.1 پر جمیل نوری نستعلیق کچھ مسئلے کر رہا ہے۔
jameel-font-problem.png

اب پتہ نہیں اسے فائر فاکس کی نالائقی کہنا چاہئے یا جمیل نوری نستعلیق کی کمزوری۔ خیر جو بھی ہے سوچا جمیل نوری نستعلیق کی ٹیم کو اطلاع کر دی جائے۔
باقی یہ مسئلہ میرے پاس ہی نہیں بلکہ دیگر کئی ایک دوست اس بارے میں فیس بک وغیرہ پر بات کر چکے ہیں۔ ونڈوز ایکس پی اور سیون دونوں میں یہ مسئلہ آ رہا ہے۔
 
میرے پاس بھی یہی مسئلہ ہے
کیا اس کا کوئی حل دریافت ہوسکا ہے؟
 
باذوق

محفلین
کاف زیر میم لکھے سے "کم م" ہو جاتا ہے۔ "کِم"۔
میرے پاس تو ایسا نہیں ہے۔ کِم ہی دکھائی دیتا ہے۔
میرے پاس بھی یہی مسئلہ ہے
کیا اس کا کوئی حل دریافت ہوسکا ہے؟
میرے اپنے تجربے کے مطابق ۔۔۔ فورس جسٹی فائی الائینمنٹ نکال کر صرف right-align رکھیں تو شاید الفاظ نہیں ٹوٹیں گے۔
ایک مسئلہ اور سامنے آیا کہ جمیل نستعلیق میں لفظ بیتے لکھا جائے تو وہ بیٹے بن جاتا ہے۔
جی ہاں۔ یہ مسئلہ موجود ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
arifkarim صاحب، کم از کم جس قدر اغلاط کی نشان دہی اب تک اس دھاگے میں ہو چکی ہے ان کی ایک فہرست بنا کر ایکسل کی فائل میں نشان دہی کرنے کی ذمے داری میں لے لیتا ہوں۔
مجھے ایکسل کی فائل بھیج دیجیے اور میرے تو کئی ای میل ایڈریسز آپ کے پاس موجود ہیں۔ :)
 
فاتح

لائبریرین
ورژن تو دونوں ایک ہی ہیں۔۔۔ لیکن شاید یہ فائر فاکس نے نئے ورژن میں آنے والا مسئلہ ہے کیونکہ مائکرو سافٹ ورڈ میں سانحے بالکل ٹھیک دکھائی دے رہا ہے لیکن یہاں یوں نظر آ رہا ہے:
sanihay.png
 
آپ صرف اسی ایک لفظ کی ایچ۔ٹی۔ایم۔ایل فائل بنا کر فائرفاکس کے لیٹسٹ ورژن میں چیک کریں
پھر اسی لفظ کو کسی پیراگراف کے درمیان رکھ کر بھی چیک کر دیکھیں۔ ونیز رائٹ الائن اور جسٹی فائی دونوں آپشن بھی متعلقہ پیراگراف پر علیحدہ علیحدہ استعمال کر کے دیکھیں
 
بلال

محفلین
فائر فاکس کے نئے ورژن 9.0.1 پر جمیل نوری نستعلیق کچھ مسئلے کر رہا ہے۔
jameel-font-problem.png

اب پتہ نہیں اسے فائر فاکس کی نالائقی کہنا چاہئے یا جمیل نوری نستعلیق کی کمزوری۔ خیر جو بھی ہے سوچا جمیل نوری نستعلیق کی ٹیم کو اطلاع کر دی جائے۔
باقی یہ مسئلہ میرے پاس ہی نہیں بلکہ دیگر کئی ایک دوست اس بارے میں فیس بک وغیرہ پر بات کر چکے ہیں۔ ونڈوز ایکس پی اور سیون دونوں میں یہ مسئلہ آ رہا ہے۔
پچھلے دنوں جب فائرفاکس کا نیا ورژن 9.0.1 آیا تو اس میں جمیل نوری نستعلیق کی رینڈرنگ کچھ کچھ خراب ہو گئی تھی۔ ہو سکتا ہے دوسرے بھی کئی لوگوں نے متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا ہو، خیر کم از کم میں نے اس مسئلہ کی اطلاع فائر فاکس کو کر دی تھی۔ آج فائر فاکس کا نیا ورژن 10.0 آ گیا ہے۔ میری نظر میں تو نئے ورژن میں رینڈرنگ ٹھیک ہو رہی ہے۔ آپ بھی دیکھئے اور اپنے تجربات سے آگاہ کیجئے۔
 
جی بالکل درست۔ میں نے بھی فائر فاکس اپڈیٹ کیا ہے 9 سے 10 پر اور رینڈرنگ کے مسائل ٹھیک ہو گئے ہیں ورنہ کل تک تو میں سوچ رہا تھا کہ سابقہ ورژن پر چلا جاؤں۔
 
Top