جمیل نوری نستعلیق کشیدہ، میجر اپڈیٹ، ریلیز!

9.jpg

جمیل نستعلیق اور جمیل نستعلیق کشیدہ فونٹ ڈاؤنلوڈ کریں
 

فاتح

لائبریرین
بہت خوب جناب۔ کمال پر کمال کیے جاتے ہیں۔ ‌آپ اور آپ کی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔
 

duffer

محفلین
بہت نبہت شکریہ جناب
اس اپڈیٹ کا شدت سے انتظار تھا
میرے بغیر دیکھے ہی آپ مبارکباد قبول کر لیں
کیونکہ مجھے پکی امید ہے کہ عمدگی میں اضافہ ہی ہوا ہو گا
 

رياض حسين

محفلین
واقعی اردو داں طبقے کے لئے یہ ایک لائقِ صد تحسین خدمت ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنے حبیب ﷺ کے صدقے اس کے خالق کو ڈھیروں ترقیاں عطا فرمائے۔ آمین
 

دوست

محفلین
میں نے پرانا ورژن حذف کرکے نیا انسٹال کرلیا ہے۔ لیکن محفل تاہوما میں‌نظر آرہی ہے۔ اس کی وجہ کیا ہے؟ کہیں‌ نام تو نہیں‌بدل دیا؟ لینکس پر البتہ ٹھیک چل رہا ہے۔ ٹیسٹ‌ ورژن جو کہ Jameel Noori Nastaliq 2 کے نام سے ہے اور یہاں سے جو اتارے ہیں ان میں‌ نستعلیق ڈبل ای کے ساتھ ہے۔ یہ لینکس پر نوٹ‌ کیا ہے۔ اور مجھے سو فیصد یقین ہے اگر Jameel Noori Nastaliq 2 کو اڑا دوں‌ تولینکس پر بھی وہی حال ہوگا جو ونڈوز پر ہے۔ اس کے نام کا مسئلہ حل کریں‌ جلدی۔۔:cool:
 
میری استدعا یہ ہے کہ کیا ڈاؤنلوڈ فائل کو زپ فارمیٹ میں رکھا جا سکتا ہے!
زپ فائل http://urdu.ca پر موجود ہے، وہاں سے ڈاؤن لوڈ کرلیں۔ اقدام اول پر جائیں اور اس صفحہ میں انسٹالر کے علاوہ زپ فائل بھی فراہم کی گئی ہے جہاں میک کمپیوٹر کے بارے میں لکھا ہے۔
 
میں نے پرانا ورژن حذف کرکے نیا انسٹال کرلیا ہے۔ لیکن محفل تاہوما میں‌نظر آرہی ہے۔ اس کی وجہ کیا ہے؟ کہیں‌ نام تو نہیں‌بدل دیا؟۔:cool:

یہ مسئلہ میرے کمپیوٹر پر بھی ہوا تھا۔ میں‌نے ونڈوزکے فونٹ فولڈر میں جمیل نوری کی تمام فائلیں حذف کرکے پھر نئی انسٹال کیں۔ فونٹ کا نام تو فونٹ کے اندر ہے، ظاہری فونٹ فائل کے نام سے فرق نہیں پڑنا چاہیئے، لیکن میں نے دیکھا تھا کے نیا ورژن فرق نام سے انسٹال کرنے پر دو دو فائلیں فونٹ فولڈر میں انسٹال تھیں۔ کچھ مائکروسافٹ والوں کی کارستانیاں لگتی ہیں۔ اور ہاں مجھے تو کمپیوٹر ریسٹارٹ بھی کرنا پڑا۔ ونڈوز نے پرانے فونٹ فائل کو بڑی مضبوطی سے پکڑا ہواتھا lock کیا ہوا تھا۔

ویسی میری بات مانیں فانٹ فائلیں حذف کرکے اردو ڈاٹ سی اے کا فانٹ انسٹالر استعمال کرلیں ،وہ فائلوں کا ردوبدل خود سنبھال لے گا۔
 
میں نے پرانا ورژن حذف کرکے نیا انسٹال کرلیا ہے۔ لیکن محفل تاہوما میں‌نظر آرہی ہے۔ اس کی وجہ کیا ہے؟ کہیں‌ نام تو نہیں‌بدل دیا؟ لینکس پر البتہ ٹھیک چل رہا ہے۔ ٹیسٹ‌ ورژن جو کہ jameel noori nastaliq 2 کے نام سے ہے اور یہاں سے جو اتارے ہیں ان میں‌ نستعلیق ڈبل ای کے ساتھ ہے۔ یہ لینکس پر نوٹ‌ کیا ہے۔ اور مجھے سو فیصد یقین ہے اگر jameel noori nastaliq 2 کو اڑا دوں‌ تولینکس پر بھی وہی حال ہوگا جو ونڈوز پر ہے۔ اس کے نام کا مسئلہ حل کریں‌ جلدی۔۔:cool:

ٹیسٹ ورژن کو بالکل حزف کردیں۔ اسکے بعد لیٹسٹ ریلیز سے تین نئے فانٹس دوبارہ انسٹال کریں۔ کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔
 
Top