جمیل خط نما: آٹھ ماہ میں پچاس ہزار سے زائد فونٹ ڈاؤنلوڈ

اشتیاق علی

لائبریرین
اگر تخلیق کار نے کبھی اس بات کا اظہار نہیں کیا کہ کون اس کو کن شرائط پر استعمال کر سکتا ہے تو تخلیق کار بعد میں استعمال کی کوئی بھی شرط رکھ سکتا ہے۔ :) :) :)

چلیں یہ بھی ٹھیک کہا ہے آپ نے۔

ایک بات اور جمیل نوری نستعلیق جو کے جمیل نستعلیق ٹیم نے بنایا ہے۔ جبکہ بی بی سی اور جیو کی اردو کی ویب سائٹس اسی فونٹ کو کسی اور نام کے ساتھ استعمال کر رہی ہیں ۔ کیا یہ کھلا تضاد نہیں ہے؟
 
بی بی سی اردو نے تو شاید کوئی نسخ فونٹ استعمال کیا ہے نسیم کے نام سے غالباً۔ اور وہ فونٹ سائز چھوٹا ہونے کے باعث آسانی سے ویب فونٹ کے طور پر استعمال کر پا رہے ہیں۔ رہا سوال کسی فونٹ کا محض میٹا ڈیٹا تبدیل کر کے استعمال کرنا تو یہ تو چوری کہلائے گی تآنکہ اس عمل کے لیے اجازت نامہ حاصل نہ کر لیا جائے۔ :) :) :)
 
مگر ایسا ہو رہا ہے۔ اس کا کوئی تو حل ہونا چاہئے ناں۔ کیونکہ ہم یہاں سے لوگوں کو ذاتی استعمال کے لیے فونٹ فراہم کر رہے ہیں ۔ اور ایسے ادارے انہی فونٹس کے نام تبدیل کر کے انہیں اپنے ناموں سے چلا رہے ہیں ۔
 
ابن سعید بھائی میں نے یہ نوٹ کیا ہے کہ ہمارے کئی فونٹ اخبارات والے خصوصا ایکسپریس اور جنگ والے استعمال کر رہے ہیں ۔ اور ایسا صرف تجارتی مقصد کے لیے کیا جا رہا ہے۔ کیا ہمارے یہ سارے فونٹ ایسے ادارے تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں؟
یہ تو اس بات پر منحصر ہے کہ کوئی فونٹ کس لائسنس کے تحت دستیاب کرایا گیا ہے۔ کسی فونٹ کا مفت حصول اس کے ہر طرح کے استعمال کی اجازت کا جواز نہیں ہوتا۔ :) :) :)
ابھی کل ہی کی بات ہے میں نے کسی چینل پر تاج نستعلیق کا استعمال دیکھا۔ شاید نیوز ون پر۔۔
 
مگر ایسا ہو رہا ہے۔ اس کا کوئی تو حل ہونا چاہئے ناں۔ کیونکہ ہم یہاں سے لوگوں کو ذاتی استعمال کے لیے فونٹ فراہم کر رہے ہیں ۔ اور ایسے ادارے انہی فونٹس کے نام تبدیل کر کے انہیں اپنے ناموں سے چلا رہے ہیں ۔

اگر اس قدر اعتماد ہے کہ اپنے حقوق ثابت کر سکتے ہیں تو عدلیہ کی زنجیر کھٹکھٹائی جا سکتی ہے۔ :) :) :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں صرف تاج نستعلیق ہی کسی حد تک اوریجنل فونٹ قرار دیا سکتا ہے۔ جہاں تک جمیل نوری نستعلیق فونٹ کا تعلق ہے تو قطع نظر اس کے کہ اس کی تیاری میں کتنی محنت لگی ہے، اس کا بیس فونٹ اور گلفس خود سے تیار نہیں کی گئیں۔
 
arifkarim

معطل
چلیں یہ بھی ٹھیک کہا ہے آپ نے۔

ایک بات اور جمیل نوری نستعلیق جو کے جمیل نستعلیق ٹیم نے بنایا ہے۔ جبکہ بی بی سی اور جیو کی اردو کی ویب سائٹس اسی فونٹ کو کسی اور نام کے ساتھ استعمال کر رہی ہیں ۔ کیا یہ کھلا تضاد نہیں ہے؟

جناب عالی! جیو اردو نیوز والے جمیل نوری نستعلیق ہی استعمال کر رہے ہیں اور ڈاؤنلوڈ لنک بھی آفیشل والا ہی ہے:
http://beta.jang.com.pk/GeoUrdu.html

بی بی سی اردو نیوز کا فانٹ انکا اپنا تخلیق شدہ ہے خاص ویبسائیٹ کیلئے۔ یہ ایک نسخ فانٹ ہے:
http://www.bbc.co.uk/urdu/fontinstall/popupwin.shtml

مجھے لگتا ہے کہ آپکو یہاں بہت بڑی غلط فہمی ہوئی ہے۔ کسی بھی مشہور فانٹ جیسا کہ جمیل نوری نستعلیق کے نام کو بدلنے سے وہ فانٹ اس ویبسائیٹ کیلئے ناکارہ ہو جاتا ہے۔ اسلئے بہتری اسی میں ہے کہ جس نام سے فانٹ ریلیز ہوا ہے، اسی کو ویبسائٹ پر ڈالا جائے۔

میرے خیال میں صرف تاج نستعلیق ہی کسی حد تک اوریجنل فونٹ قرار دیا سکتا ہے۔ جہاں تک جمیل نوری نستعلیق فونٹ کا تعلق ہے تو قطع نظر اس کے کہ اس کی تیاری میں کتنی محنت لگی ہے، اس کا بیس فونٹ اور گلفس خود سے تیار نہیں کی گئیں۔

درست! کیونکہ تاج نستعلیق کا بیس فانٹ بھی جمیل نوری نستعلیق اور فیض لاہوری نستعلیق کی طرح جوہر نستعلیق ہی ہے یا اسکی موڈیفائیڈ ورژن ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
درست! کیونکہ تاج نستعلیق کا بیس فانٹ بھی جمیل نوری نستعلیق اور فیض لاہوری نستعلیق کی طرح جوہر نستعلیق ہی ہے یا اسکی موڈیفائیڈ ورژن ہے۔

تم کس بناء پر کہہ رہے ہو کہ تاج نستعلیق میں جوہر نستعلیق کا استعمال ہو رہا ہے؟ شاکرالقادری صاحب نے کئی مرتبہ بتایا ہے کہ انہوں نے پہلے کیریکٹر فونٹ ڈیویلپ کیا اور اسی کو استعمال کرکے لگیچر بنائے۔
 
اس بناء پر:
b310.gif

تاج نستعلیق میں جس کیریکٹر فانٹ کا استعمال ہونا تھا وہ عماد نستعلیق کے سورس پر مبنی ہے۔ اور اسی کیریکٹر فانٹ میں نستعلیقی کشیدہ اور کچھ مزید فیچرز کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔ اسوقت جو تاج نستعلیق فانٹ کا ورژن ریلیز کیا گیا ہے وہ آزمائشی ہے اور اسی بناء پر اسمیں فیض لاہوری نستعلیق کا کیریکٹر فانٹ استعمال ہو رہا ہے جو کہ از خود جوہر نستعلیق پر مبنی ہے۔ مستقبل کے ورژنز میں اصل کیریکٹر فانٹ کو شامل کیا جائے گا۔ جسپر ابھی کام ہو رہا ہے۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

شاکرالقادری

لائبریرین
تم کس بناء پر کہہ رہے ہو کہ تاج نستعلیق میں جوہر نستعلیق کا استعمال ہو رہا ہے؟ شاکرالقادری صاحب نے کئی مرتبہ بتایا ہے کہ انہوں نے پہلے کیریکٹر فونٹ ڈیویلپ کیا اور اسی کو استعمال کرکے لگیچر بنائے۔
اس بات میں کوئی شک نہیں کہ تاج نستعلیق کے لگیچرز کی تیاری کے لیے پہلے کیریکٹر بیسڈ فانٹ تخلیق کیا گیا جس کی تمام اشکال ہم نے خود مرقع زریں سے اخذ کیں اور اس کیریکٹر بیسڈ فانٹ سے تمام لگیچر تیار کیے گئے۔
البتہ عارف کی یہ بات بھی درست ہے کہ جب لگیچرز کو ریلیز کیا جا رہا تھا تو ان تمام کے تمام تقریبا تیس ہزار لگیچرز کو ان کے اصل کیریکٹر بیس فانٹ کی بجائے عارف کے بیان کردہ کیریکٹر بیسڈ فانٹ پر سوار کرا کے پبلک کو فراہم کیا گیا اس کی وجہ یہ تھی کہ تاج کے اصل کیریکٹر بیسڈ فانٹ میں موجود کشیدہ کی سہولت کو بہتر بنانے پر کام ہو رہا تھا اگر اس کو جوں کا توں ریلیز کر دیا جاتا تو شاید عوامی پسندیدگی کی بجائے ناپسندیدگی کی صورت میں رد عمل سامنے آتا۔
ان شأ اللہ تاج کا آزمائشی مرحلہ مکمل ہونے پر اس کے لگیچرز کو اس کے اصل بنیادی فونٹ کے ساتھ ہی ریلیز کیا جائے گا
اور اللہ نے چاہا تو ہم ضرور اس کام کو مکمل کریں گے
کیونکہ شاکرالقادری کام کرنے پر یقین رکھتا ہے
بس آپ دعا کر دیا کریں اور حوصلہ افزائی بھی
 
Top