تعارف جمیل جہانیاں ۔۔۔ صحافی، ڈیزائنر، ویب ڈویلپر اور مدرس

قیصرانی

لائبریرین
محفل پر خوش آمدید

پسِ نوشت: جاسمن بھائی نہیں بہن ہیں :)
میں الف عین صاحب کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں اورجاسمن بھائی آپ کو بھی چائے خانے کی میز پر پکڑتے ہیں انشا ء اللہ۔ اب یہ فیصلہ بھی فرما دیجئے کہ چائے آپ کے کھاتے سے ہوگی یا وارث بھائی کی جانب سے
 
ساقی بھائی ویسے تو میں اتنا بڑا بھی ڈیزائنر نہیں کہ میرے لاکھوں ڈیزائن ہوں جن سے کچھ سیکھا جا سکے ۔ عام سا ڈیزائنر ہوں مگر یہاں کلک کریں تو خاص آپ کےلئے فلکر پر کچھ ڈیزائن اپ لوڈ کئے ہیں جن میں پہلا ڈیزائن سٹڈرڈ چارٹر بینک یو ایس اے نے پاس کیا ۔ امید کرتا ہوں آپکو پسند آئیں گے۔ ویسے تو 50 سے زائد کمپنیز اور چند لوکل آگنائزیشنز کے لوگو بنا چکا ہوں مگر یہاں چند ایک حاضر ہے ۔ فلکر پر چیک کیجئے۔
 
اوہو، قیصرانی بھائی غلط ہو گئی آجکل ناموں کی مطابقت کچھ اسقدر بڑھ گئی ہے کہ شناخت کرنا تھوڑا مشکل ہو جاتا ہے ۔ خیر غلطی تسلیم کرتے ہیں اور آئندہ کےلئے محتاط رہیں گے۔ تصحیح کا شکریہ قیصرانی بھائی
 
تلمیذ

میں نے بھی فلکر پر آپ کے ڈیزائن دیکھے ہیں اور آپ کی اختراعی اور تخلیقی کاوشوں سے متاثر ہوا ہوں۔ لگاتار محنت سے انشاءاللہ آپ کے فن میں مزید نکھار آئے گا۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
پورا نام جمیل احمد صدیقی، دوست شہر کےلئے مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے کےباعث ’’ جمیل جہانیاں‘‘ پکارتے ہیں۔ چھ سات سال سے شعبہ صحافت سے منسلک ہوں اور گرافک ڈیزائن اور لوگو ڈیزائن سے روزگارِ زندگی چلا رہا ہوں۔ عمر 25 سال اور ایک آئی ٹی اکیڈمی میں مدرس ہوں۔ صحافی اور ڈیزائنر حضرات سے ملنا، دنیا کے بارے میں دوسرے شہروں اور اسکے لوگوں کے بارے میں جاننا پسندیدمشغلہ ہے۔

السلام علیکم
اردو محفل فورم میں خوش آمدید

لوگو ڈیزائنگ سے کیا مراد ؟
 
ساقی۔

محفلین
ساقی بھائی ویسے تو میں اتنا بڑا بھی ڈیزائنر نہیں کہ میرے لاکھوں ڈیزائن ہوں جن سے کچھ سیکھا جا سکے ۔ عام سا ڈیزائنر ہوں مگر یہاں کلک کریں تو خاص آپ کےلئے فلکر پر کچھ ڈیزائن اپ لوڈ کئے ہیں جن میں پہلا ڈیزائن سٹڈرڈ چارٹر بینک یو ایس اے نے پاس کیا ۔ امید کرتا ہوں آپکو پسند آئیں گے۔ ویسے تو 50 سے زائد کمپنیز اور چند لوکل آگنائزیشنز کے لوگو بنا چکا ہوں مگر یہاں چند ایک حاضر ہے ۔ فلکر پر چیک کیجئے۔

زبردست!

بہت شکریہ جمیل بھائی ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
اوہو، قیصرانی بھائی غلط ہو گئی آجکل ناموں کی مطابقت کچھ اسقدر بڑھ گئی ہے کہ شناخت کرنا تھوڑا مشکل ہو جاتا ہے ۔ خیر غلطی تسلیم کرتے ہیں اور آئندہ کےلئے محتاط رہیں گے۔ تصحیح کا شکریہ قیصرانی بھائی
جیتے رہیئے :)
 
سیدہ شگفتہ سسٹر ، اسقبال کا شکریہ ۔ لوگو ڈیزائن سے مراد کسی بھی کمپنی کا ٹریڈ مارک یا نشان ہوتا ہے جو کمپنی کی پہچان بنتا ہے اور تجارتی منڈی میں اسکے اس نشان سے اس کمپنی کو پہچانا جاتا ہے ۔ جس طرح مشہور کمپنی نائیک کا نشان ہے، جیسے فراری گاڑیوں کا لوگو ہے جس میں ایک گھوڑا بنا ہے ، اولمپکس کے پانچ دائرے وغیرہ وغیرہ ۔میں جو کام کرتا ہوں در اصل وہ کارپوریٹ آئی ڈینٹٹی ڈیزائن کہلاتی ہے جس میں پورا پیکج ایک ہی طرز پر ڈیزائن کیا جاتا ہے۔ جیسا کہ مونوگرام یا لوگو کہہ لیں، وزٹنگ کارڈ، بروشرز، لیٹر ہیڈ یا لیٹر پیڈ، پیکنگ کاپیکج ڈیزائن اور اسی طرح کا مکمل سیٹ ۔ میں عام طور پر مکمل سیٹ ڈیزائن کرتا ہوں مگر زیادہ کام مارکیٹ میں لوگو ڈیزائن کا ہے کیونکہ تمام چیزیں بعض اوقات ہر کمپنی کی ضرورت نہیں ہوتی۔ امید کرتا ہوں یہ جواب معلوماتی ہوگا۔
 
Rehmat_Bangash

محفلین
خوش آمدید جناب جمیل احمد صدیقی صا حب، امید ہے یہاں آپ کا وقت بہت اچھا گزرے گا، اور ہمیں بھی آپ سے کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا، میں نے آپ کے ڈیزائن دیکھے ہیں، خیر سے اچھی خاصی تخلیقی سوچ نظر آتی ہے
 
السلام علیکم و رحمتہ اللہ۔ محفل میں خوش آمدید۔ آپ کا نام 'جمیل جہانیاں' پڑھ کر ریڈیو پاکستان اسلام آباد کی ایک شخصیت یاد آ گئی جو اپنا تعارف 'ممتاز میلسی' کہہ کر کروایا کرتے تھے۔ اللہ جانے اب کہاں ہوں گے۔
 
KwULv.png
 
Top