تعارف جمیل جہانیاں ۔۔۔ صحافی، ڈیزائنر، ویب ڈویلپر اور مدرس

پورا نام جمیل احمد صدیقی، دوست شہر کےلئے مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے کےباعث ’’ جمیل جہانیاں‘‘ پکارتے ہیں۔ چھ سات سال سے شعبہ صحافت سے منسلک ہوں اور گرافک ڈیزائن اور لوگو ڈیزائن سے روزگارِ زندگی چلا رہا ہوں۔ عمر 25 سال اور ایک آئی ٹی اکیڈمی میں مدرس ہوں۔ صحافی اور ڈیزائنر حضرات سے ملنا، دنیا کے بارے میں دوسرے شہروں اور اسکے لوگوں کے بارے میں جاننا پسندیدمشغلہ ہے۔
 
نایاب

لائبریرین
محترم جمیل احمد صدیقی صاحب محفل اردو پر دلی خوش آمدید
ان شاءاللہ آپ کے مشاغل تسکین پائیں گے اس محفل میں ۔۔
بس حاضری شرط ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
ارے واہ جی واہ مزہ آ گیا یہاں آنےکا ۔ اتنا بہترین اور خوشدلی سے استقبال بہت مدت کے بعد دیکھنے کو ملا ہے۔ میں آپ سب کا بے حد مشکور ہوں انشاء اللہ مجھے یہاں دیکھتے رہیں گے آپ اور کوشش کروں گا کہ کچھ بہتر کر سکوں یہاں۔ دعاؤ ں کی خاص طور پر درخواست ہے۔اتنی پذیرائی کےلئے بے حد شکریہ۔
 
عبد الرحمن

محبت ہے آپ کی۔ ہمارے ٹوٹے پھوٹے استقبال کو بہت خوش دلی سے قبول کیا۔
 
جاسمن

لائبریرین
جمیل احمد صدیقی بھائی۔ السلام علیکم۔ خوش آمدید۔ دعائیں بہت ۔آپ کے لئے پہلی دعا۔ اللہ آپ کو سدا ہنستا بستا رکھے ۔ آمین! محفل چائے خانہ میں نئے آنے والوں کے لئے میں نے مستقل طور پر ایک میز reserve کروا دی ہے۔ آپ پلیز پہلی فُرصت میں اُدھر چلئے اور میرے حساب میں چائے پیجیے۔ ( یہ چائے خانہ محمد وارث بھائی نے شروع کیا تھا)
 
ساقی۔

محفلین
آپ کے سوال سے یاد آیا آپ کا تعلق کہاں سے ہیں؟
میرا تعلق یہاں سے ہے

ساقی بھائی میرا تعلق شہر جہانیاں ضلع خانیوال سے ہے جہانیاں سے معروف نعتیاں شاعر لالہ صحرائی کا تھا۔۔ انکے بارے میں پڑھنا چاہیں تو کلک کریں
شکریہ:
یہ لوگو ڈیزائننگ سے کارو بار زندگی کیسے چلا رہے ہیں۔؟ میرا مطلب آن لائن یا شہر میں کوئی آفس وغیرہ ہے آپکا؟
 
ساقی بھائی اپنے ہی شہر میں ایک چھوٹا سا میز کرسی پر مشتمل دفتر کھول رکھا ہے جو پچھلے 6،7سال سے چلا آ رہا ہے الحمد للہ، کچھ آرڈرزآن لائن وصول ہو جاتے ہیں کچھ پرانے روابط یعنی پرانے کسٹمرز کے ذریعہ سے اور اسی طر معاملہ چلتا رہتا ہے اللہ کے فضل سے۔ الحمد للہ نیور یار ک میں ایک فلاحی تنظیم نیو ویو ون کا لوگو بھی میں ڈیزائن کیا ہے جو کہYale University میں بھی کافی پسند کیا گیا ۔
 
میں الف عین صاحب کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں اورجاسمن بھائی آپ کو بھی چائے خانے کی میز پر پکڑتے ہیں انشا ء اللہ۔ اب یہ فیصلہ بھی فرما دیجئے کہ چائے آپ کے کھاتے سے ہوگی یا وارث بھائی کی جانب سے
 
ساقی۔

محفلین
ساقی بھائی اپنے ہی شہر میں ایک چھوٹا سا میز کرسی پر مشتمل دفتر کھول رکھا ہے جو پچھلے 6،7سال سے چلا آ رہا ہے الحمد للہ، کچھ آرڈرزآن لائن وصول ہو جاتے ہیں کچھ پرانے روابط یعنی پرانے کسٹمرز کے ذریعہ سے اور اسی طر معاملہ چلتا رہتا ہے اللہ کے فضل سے۔ الحمد للہ نیور یار ک میں ایک فلاحی تنظیم نیو ویو ون کا لوگو بھی میں ڈیزائن کیا ہے جو کہYale University میں بھی کافی پسند کیا گیا ۔
بہت خوب ۔ اللہ تعالیٰ برکت عطا فرمائے
امید کرتا ہوں آپ اپنے شاہکار ہمیں دکھا کر سیکھنے کا موقع عنایت فرمائیں گے۔
 
Top