آئیے اس محفل کے اختتام تک ایک دلچسپ کھیل کھیلتے ہیں، اس محفل کی تعریف یا یاد میں ایک جملہ یا مصرع کہیے، اگلا ممبر اس جملے کو موزوں کرے گا اور تیسرا ممبر اس پر گرہ لگا کر شعر مکمل کرے گا، اس سے اگلا ممبر اس شعر کو مکمل کاوش یعنی قطعے، نظم یا غزل وغیرہ کی شکل دے گا۔

اصول و ضوابط:
(1) آپ اس لڑی میں آغاز یا تو اپنے جملے یا مصرع سے کرسکتے ہیں یا کسی اور کے پیش کردہ کو اگلے مرحلے تک پہنچا سکتے ہیں۔
(2) کسی جملہ یا مصرع کے بغیر شعر لکھنے یا مکمل کاوش لکھنے کی اجازت نہیں ۔
(3) جملہ، مصرع، شعر اور کاوش اسی کی تخلیق شمار ہوگی جس کا آخری کام ہوگا، مثلا کسی نے جملے کو مصرع بنادیا تو یہ مصرع اسی کی تخلیق ہوگی، کسی نے مصرع کو شعر بنا دیا تو یہ شعر اسی کا کہلائے گا اور جس نے شعر کوکاوش کا روپ دے دیا تو اب پوری کاوش اسی کی ملکیت ہوگی۔

اسکورنگ:
آپ اپنا اسکور درج ذیل اصول کی روشنی میں معلوم کریں گے:
جملہ کہنے کا اسکور: 10
مصرع کہنے کا اسکور: 50
جملے کو موزوں کرنے کا اسکور: 100
مصرع کو شعر بنانے کا اسکور: 500
شعر کو مکمل کاوش بنانے کا اسکور: 1000
 

یاز

محفلین
ایک سوال ایک مبتدی کی جانب سے: جملے کو موزوں کرنے کا مطلب ہے کہ اس کو وزن میں لانا؟

جی بالکل یہی مطلب ہے۔ یعنی جملے کو باوزن مصرع بنانا
یعنی ہمارا اس لڑی میں داخلہ ممنوع سمجھا جائے
 
چلیں میں آغاز کرتا ہوں:
جملہ: ”اردو محفل فورم کو ایک ڈیجیٹل رہنما کے طور پر سدا یاد کیا جائے گا۔“
ہر محفل میں تجھ کو یاد کیا جا وے گا
اسکور:
مریم افتخار: 50 (موزونی:1)
محمد اسامہ سَرسَری: 10(جملہ:1)
۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔ ۔۔۔ ۔ ۔۔
اسکورنگ کے اصول:
جملہ : 10
مصرع : 50
موزونی: 100
شعر: 500
کاوش:1000
 
آخری تدوین:
اسکور:
محمد اسامہ سَرسَری:
اردو محفل فورم! یاد یہ رکھنا ہر دم
ہر محفل میں تجھ کو یاد کیا جا وے گا
اسکور:
محمد اسامہ سَرسَری: 110(جملہ:1، شعر:1)
مریم افتخار: 50 (موزونی:1)
۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔ ۔۔۔ ۔ ۔۔
اسکورنگ کے اصول:
جملہ : 10
مصرع : 50
موزونی: 100
شعر: 500
کاوش:1000
 

La Alma

لائبریرین
Top