جماعت اسلامی کا کراچی سے انتخابات کا بائیکاٹ

120902164430_syed-munawar-hasan-2.jpg

پاکستان میں دائیں بازوں کی مذہبی جماعت جماعتِ اسلامی نے کراچی اور حیدرآباد سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
جماعتِ اسلامی کے امیر منور حسن نے جماعت کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم ڈھکوسلے کو تسلیم نہیں کرتے ہیں۔


ان کا کہنا تھا کہ وہ کراچی کے تمام حلقوں سے اپنے اُمیدوار دستبردار کرتے ہیں۔
انھوں نے متحدہ قومی موومنٹ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے ہر حلقے میں دھاندلی ہو رہی ہے اور وہ ایسے انتخابات کو نہیں مانتے ہیں۔
جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی کا کہنا ہے کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور ملک میں جمہوریت چلتی رہنی چاہیے لیکن ہم ایسے انتخابات کو تسلیم نہیں کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا وہ آج شام صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا دیں گے۔
تاہم ایم کیو ایم نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔
جماعتِ اسلامی نے انتخابات میں دھاندلی کے احتجاج پر تیرہ مئی کو پرامن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
جماعت اسلامی کے اُمیدوار ملک بھر سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔جبکہ جماعت اسلامی نے 2008 کے عام انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا۔

ربط: بی بی سی اردو
 
Top