جشِ آزادی کے متعلق آپ کی آراء اور تبصرے

تیلے شاہ

محفلین
جیہ نے کہا:
ہر سال 14 اگست میرے لئے ڈھیر ساری خوشیاں اور تھوڑی سی اداسی لاتا ہے۔

خوشیاں اسی وجہ سے کہ میں بھی 14 اگست کو پیدا ہوئ تھی اور۔۔۔۔۔

اداسی اس وجہ سے کہ ہر سال 14 اگست کو میرے عمر کا ایک سال کٹ جاتا ہے۔ اس سال بھی میرے کل زندگی سے 23 سال کم ہوجائے گے۔
جیہ اس گند سے بھری ہوئی دنیا سے دن کم ہوئے ہیں
مگر وہ ابدی زندگی آپ کو اور ہم کو بلا رہی ہے
جہاں پر نہ کوئی دکھ ہوگا نہ کوئی بیماری
ہم ہونگے اور ہماری خوشیاں(انشاء اللہ)
اور بہت ساری حوریں ان کا ذکر تو میں بھول ہی گیا تھا
:wink:
 
شمشاد

لائبریرین
برائے مہربانی عنوان کا خیال رکھیں۔

جیہ تمہاری سالگرہ کا دھاگہ الگ سے کھول لیں گے ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
نبیل بھائی، ایک مزے کی بات۔ اس دھاگے کے ناظم کی جگہ کوئی نام نہیں‌ہے۔ یہ کیسے ہو سکتا ہے؟
قیصرانی
 
نبیل

تکنیکی معاون
جی یہ فورم پر یوزر گروپ اور ان کے ناظم بنانے والا کام کافی دیر سے due ہے۔ دراصل میں فورم کی ایک اپگریڈ پر کام کر رہا ہوں جو کہ گلے ہی پڑ گیا ہے۔ خیر میں اب اس کا انتظار نہیں کروں گا اور یوزر گروپ بنانے پر جلد ہی توجہ دیتا ہوں۔
 
جیہ

لائبریرین
تیلے شاہ نے کہا:
جیہ نے کہا:
ہر سال 14 اگست میرے لئے ڈھیر ساری خوشیاں اور تھوڑی سی اداسی لاتا ہے۔

خوشیاں اسی وجہ سے کہ میں بھی 14 اگست کو پیدا ہوئ تھی اور۔۔۔۔۔

اداسی اس وجہ سے کہ ہر سال 14 اگست کو میرے عمر کا ایک سال کٹ جاتا ہے۔ اس سال بھی میرے کل زندگی سے 23 سال کم ہوجائے گے۔
جیہ اس گند سے بھری ہوئی دنیا سے دن کم ہوئے ہیں
مگر وہ ابدی زندگی آپ کو اور ہم کو بلا رہی ہے
جہاں پر نہ کوئی دکھ ہوگا نہ کوئی بیماری
ہم ہونگے اور ہماری خوشیاں(انشاء اللہ)
اور بہت ساری حوریں ان کا ذکر تو میں بھول ہی گیا تھا
:wink:

شاہ صٰیب میرا حوروں سے کیا کام؟؟
 
شمشاد

لائبریرین
پھر وہی بات - دھاگہ “ جشنِ آزادی “ کا ہے اور ٹپک پڑیں بیچ میں حوریں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
دوستو، ایک بات پوچھنی تھی۔ بہت عرصہ پہلے ایک بات سنی تھی کہ آزادی اور قیام میں فرق ہے۔ پاکستان آزاد نہیں ہوا تھا بلکہ پیدا یا قائم ہوا تھا۔ تو یومٍ جشنٍ قیامٍ پاکستان یا یوم جشنٍ پیدائشٍ پاکستان ہونا چاہیئے نا کہ جشنٍ آزادی۔ یہ میری ذاتی رائے ہے
قیصرانی
 
آزادی انگریزوں سے تھی اور قیام اس صورت میں تھا کہ پہلے اکھنڈ بھارت تھا۔ اس لیے آزادی بھی ہے اور قیام بھی
 
قیصرانی

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
آزادی انگریزوں سے تھی اور قیام اس صورت میں تھا کہ پہلے اکھنڈ بھارت تھا۔ اس لیے آزادی بھی ہے اور قیام بھی
پیارے بھائی، انگریزوں سے پہلے پاکستان کا کوئی وجود نہ تھا۔ تو جس چیز کا وجود شروع ہوا، تو وہ پیدائش یا قیام ہوگا نہ کہ آزادی؟
قیصرانی
 
قیصرانی نے کہا:

قیصرانی تاریخی طور پر پاکستان کا علاقہ چند ادوار کو چھوڑ‌ کر متحدہ ہندوستان کا حصہ نہیں رہا تھا بلکہ اس کا وجود علیحدہ سے تھا۔ پاکستان کا نام اس حصہ کا نیا نام تھا جو انگریزوں سے آزادی کے بعد قائم ہوا اسی طرح جس طرح ہندوستان بھی آزاد اور قائم ہوا کہ پہلے اس کی شکل بھی ایسے نہ تھی جیسی آزادی کے بعد بن بنی۔
 
پیارے بھائی، اب دیکھو۔ بنگلہ دیش آزاد ہوا کہ بنا؟ جبکہ بھارت آزاد ہوا۔ بات ذرا سی سمجھنے کی ہے، اگر سمجھو تو :wink:
قیصرانی
 
شمشاد

لائبریرین
قیصرانی صاحب برائے مہربانی جشنِ آزادی کے دھاگے پر جشن ہی منانے دیں۔ اگر آپ کو تفصیل میں‌ جانا ہے تو ایک نیا دھاگہ کھول لیں۔

یہ جشنِ آزادی ہے اور قیام پاکستان کی سالگرہ بھی۔
 
قیصرانی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
قیصرانی صاحب برائے مہربانی جشنِ آزادی کے دھاگے پر جشن ہی منانے دیں۔ اگر آپ کو تفصیل میں‌ جانا ہے تو ایک نیا دھاگہ کھول لیں۔

یہ جشنِ آزادی ہے اور قیام پاکستان کی سالگرہ بھی۔
میرا یہی خیال ہے کہ جو بات ہے اور جس دھاگے سے متعلق ہے اسی پر کی جارہی ہے
قیصرانی
 
ہاں تو اب بتاؤ کہ بنگلہ دیش آزاد ہونے کے ساتھ بنا تھا کہ نہیں :p

اچھا مجھے کچھ نغمے اور گیت یاد آ رہے ہیں

سوہنی دھرتی اللہ رکھے
قدم قدم آباد تجھے
قدم قدم آباد

بہت اچھا گیت ہے اور مجھے بہت پسند
 
قیصرانی

لائبریرین
چاند میری زمیں، پھول میرا وطن
میرے کھیتوں کی مٹی میں لعلٍ چمن

ہم مائیں، ہم بہنیں، ہم بیٹیاں
قوموں کی عزت ہم سے ہے

ہم زندہ قوم ہیں، پائندہ قوم ہیں
ہم سب کی ہے پہچان
ہم سب کا پاکستان پاکستان پاکستان

قیصرانی
 
ظفری

لائبریرین
اب یہ جشنِ آزادی ہے یا جشنِ قیام یا پھر جشنِ پیدائش ۔۔۔۔ مگر اس سے فرق کیا پڑتا ہے ۔ ؟ اور پھر اس بحث کا مقصد کیا ہے ۔ ؟ کیا اس سے ملک کی سلامتی اور ترقی میں کوئی عملی اقدام ہونے کے آثار پیدا ہوتے نظر آرہے ہیں ۔ جو چیز ملی ہے آج تک کسی نے اُس کی قدر نہیں کی بس چند رسموں کو اپنے آپ پر مسلط کر کے ہرسال اسکوٹروں سے سائلنسرنکال کر اور ہاتھوں میں جھنڈیاں لیکر پھر نعرہ بازیاں کر کے ہم ہر سال اسی طرح جشن مناتے ہیں ۔ اسکوٹروں کے شور سے سب لوگوں کی نیندیں حرام کرتے ہیں اور وہی ہری جھنڈیاں جو کل سروں پر سجا رہے تھے دوسرے دن پیروں میں‌روند رہے ہوتے ہیں ۔

شمشاد بھائی نے اب یہ دھاگہ شروع کیا ہے تو پھر اسی کی مناسبت سے یہاں بات کی جائے نہ کہ پہلے مرغی تھی کہ انڈا ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ظفری نے کہا:
شمشاد بھائی نے اب یہ دھاگہ شروع کیا ہے تو پھر اسی کی مناسبت سے یہاں بات کی جائے نہ کہ پہلے مرغی تھی کہ انڈا ۔
یار پروفیسر، نہیں، بلکہ محترم جناب ظفری صاحب مشورے کا شکریہ۔ اب پھر مل کر گاتے ہیں کہ

دل دل پاکستان
جاں‌جاں‌پاکستان

قیصرانی
 
ظفری

لائبریرین
اچھا تو لو پھر سنو ۔۔۔۔ :wink:

میں بھی پاکستان ہوں تُو بھی پاکستان ہے
تجھ پر دل قربان تجھ پہ جان بھی قربان ہے
 
Top