جسٹس رانا بھگوان داس کا نبی آخر الزماں محمدﷺ کے حضور نذرانہ عقیدت

سید زبیر

محفلین
جسٹس رانا بھگوان داس کا نبی آخر الزماں محمدﷺ کے حضور نذرانہ عقیدت بہ اوصافِ ذاتی و شانِ کمالی
جمالِ دو عالم تری ذاتِ عالی
دو عالم کی رونق تری خوش جمالی
خدا کا جو نائب ہوا ہے یہ انسان
یہ سب کچھ ہے تری ستودہ خصالی
تو فیاضِ عالم ہے دانائے اعظم
مبارک ترے در کا ہر اِک سوالی
نگاہِ کرم ہو نواسوں کا صدقہ
ترے در پہ آیا ہوں بن کے سوالی
میں جلوے کا طالب ہوں ، اے جان عالم!
دکھادے ،دکھادے وہ شانِ جمالی
ترے آستانہ پہ میں جان دوں گا
نہ جاوٗں ، نہ جاوٗں ، نہ جاوٗں گا خالی
تجھے واسطہ حضرتِ فاطمہ کا
میری لاج رکھ لے دو عالم کے والی
نہ مایوس ہونا ہے یہ کہتا ہے بھگوان
کہ جودِ محمد ہے سب سے نرالی
رانا بھگوان داس
رب ذوالجلال ہمیں اللہ اور اسکے رسول ﷺ کی اطاعت کی توفیق عطا فرمائے (آمین ثم آمین)
 

نایاب

لائبریرین
بلا شبہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ہیں دونوں جہاں کی رحمت آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
بہت شکریہ بہت دعائیں محترم زبیر بھائی شراکت پر
 

الشفاء

لائبریرین
رانا بھگوان داس مسلمان ہیں کیا ۔۔۔ ؟؟؟ نام سے تو میں ہندو سمجھتی تھی۔۔۔


ارے بہنا، کیا ہندو ، کیا عیسائی کیا یہودی ، کیا مجوسی ، سب انہی کے گُن گا رہے ہیں۔۔۔ ایسے ہی تو محمد نہیں کہلوائے میرے آقا ، علیہ افضل الصلاۃ والتسلیم۔۔۔:)
 

آبی ٹوکول

محفلین
فی الوقت تو میری معلومات کہ مطابق ہندو ہی ہیں لیکن اگر اللہ چاہے تو اس کلام کے ذریعے بھی ان کو ہدایت کی راہ دکھا سکتا ہے ۔۔ بہت خوب کہا رانا صاحب نے
 
ملائکہ بہت سے ہندو اور غیر مسلم شعرا نے شاعری میں بطور صنفِ شاعری نوحے اور نعتیں اور دیگر مذہبی اصناف پر طبع آزمائی کی ہے۔ اس سے ان کا مسلمان ہونا ثابت نہیں ہوتا۔
 

ملائکہ

محفلین

شمشاد

لائبریرین
ہندو تو ہیں ہی۔ لیکن اسلامی جمہوریہ پاکستان کی عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس بھی تھے۔ ابھی تھوڑا ہی عرصہ ہوا ہے کہ ریٹائر ہوئے ہیں۔
 
Top