جسٹس افتخارسےقبل صدر،وزیراعظم اورآرمی چیف کی مدت پوری ہوگی

قمراحمد

محفلین
جسٹس افتخارسےقبل صدر،وزیراعظم اورآرمی چیف کی مدت پوری ہوگی

2013میں وزیراعظم،صدراورچیف جسٹس کی آئینی مدت ختم ہوجائےگی۔


روزنامہ جنگ اسلام آباد (رپورٹ:دلشاد عظیم) چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی آئینی مدت ختم ہونے سے قبل صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم گیلانی اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی اپنی آئینی مدت مکمل کرکے رخصت ہو جائیں گے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ صدر زرداری جسٹس افتخار محمد چوہدری کے ساتھ سب سے زیادہ وقت گزاریں گے جبکہ جنرل کیانی، چیئرمین سینٹ فاروق نائیک، وزیراعظم گیلانی، سپیکر فہمیدہ مرزا اور قومی اسمبلی اس سے قبل ہی اپنی آئینی مدت پوری کرچکے ہوں گے۔ قومی اسمبلی اور وزیراعظم جسٹس چوہدری کی آئینی میعاد کے اختتام سے 9 ماہ قبل 18 مارچ 2013ء کو رخصت ہو جائیں گے۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی 29 نومبر 2007ء کو اس عہدے پر تعینات ہوئے تھے اور آئین میں دی گئی تین سالہ میعاد مکمل کرنے کے بعد وہ سب سے پہلے 29 نومبر 2010ء کو رخصت ہو جائیں گے۔ صدر زرداری کی آئینی میعاد 9 ستمبر 2013ء کو پوری ہوگی جبکہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اس کے تین ماہ بعد 11 دسمبر 2013ء کوریٹائر ہونگے۔ فاروق نائیک کی آئینی مدت 12 مارچ 2012ء کو ختم ہو جائیگی۔ 2013ء میں ملک کے تینوں بڑے عہدیدار وزیراعظم، صدر اور چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی آئینی مدت ختم ہو جائے گی۔ سیاسی اور وکلاء حلقوں کا کہنا ہے کہ پہلے کوئی ایسی مثال موجود نہیں کہ صدر غیر معمولی اختیارات کا حامل ہو جبکہ چیف جسٹس بھرپور عوامی طاقت رکھتا ہو اور پھر ایک سال کے غیر معمولی بحران کے بعد ان کا لمبے عرصے تک چلنا بھی ایک مثال ہے۔
 

زینب

محفلین
عارف کریم۔۔پنجابی کی کہاوت ہے۔منہ پہاویں پہڑا ہوئے گل چنگی کری دی اے۔


اللہ سے دعا کریں کہ 2013 سے بت بہت بہت پہلے اس صدر سے جان چھوٹے
 

arifkarim

معطل
حیرت ہے، جو کوئی بھی ہمارے ملک میں کچھ بنتا ہے، عوام اسکو اتارنے کے خواب دیکھتی رہتی ہے۔ ایوب سے لیکر زرداری تک کے اترنے کے خواب دیکھ گئے۔ اور زرداری کے بعد جو آئے گا، اسکو اتارنے کے بھی خواب دیکھیں جائیں گے، کیا میں بیوقوف عوام سے یہ پوچھ سکتا ہوں کہ کیا آپ لوگ صرف اتارنے کیلئے لوگ چنتے ہیں؟
 

زینب

محفلین
تو آپ کو کیا لگتا ہے کہ پاکستان دنیا کے نقشے سے ختم ہو جائے تو ان لوٹیروں کا یہی حل ہے کیا
 

شکاری

محفلین
ایڈمنز نے شکریہ کا بٹن ہی غائب کردیا ہے۔ ۔ ۔ ۔

زینب آپکی پہلی اور اس دھاگے کی تیسری پوسٹ کا بہت شکریہ
 
حیرت ہے، جو کوئی بھی ہمارے ملک میں کچھ بنتا ہے، عوام اسکو اتارنے کے خواب دیکھتی رہتی ہے۔ ایوب سے لیکر زرداری تک کے اترنے کے خواب دیکھ گئے۔ اور زرداری کے بعد جو آئے گا، اسکو اتارنے کے بھی خواب دیکھیں جائیں گے، کیا میں بیوقوف عوام سے یہ پوچھ سکتا ہوں کہ کیا آپ لوگ صرف اتارنے کیلئے لوگ چنتے ہیں؟
نہیں، ہم صرف سسٹم چلانے کے لیے چنتے ہیں۔ ;) یار! دور بیٹھ کر تنقید بہت کرتے ہو۔۔۔ پاکستان آنے سے ڈرتے ہو۔۔۔ اپنے دیس میں آؤ، اگر تمہیں لگتا ہے کہ تمہارے ہم وطن سیاسی لحاظ سے اتنے ہی بے وقوف ہیں تو ذرا انہیں اپنی عقل و شعور میں سے کچھ حصہ عطا کرو ورنہ یہ طعنے اپنے پاس رکھو۔۔۔ یہ تو بہت ہی آسان کام ہے۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تم سے تو ویسے بھی بے تکلفی ہے۔۔۔ برا تو نہیں لگنا چاہیے۔۔۔ :)
 

ساقی۔

محفلین
زینب ، شمشاد اورعمار خان آپ کا شکریہ

کہتے ہیں “جو دیگ میں ہوتا ہے وہی باہر آتا ہے“ arifkarim کے “میٹر“ میں جو ہو گا وہی پھونکیں گے نا!
 

شمشاد

لائبریرین
عارف آپ کو اپنے پیغام پر رجوع کرنا چاہیے۔ آپ نے کیسے اتنی بڑی بات اتنی آسانی سے کہہ دی؟
 

قمراحمد

محفلین
امریکہ اور روس کے ٹوٹنے پر کافی تجزیات ہو چکے ہیں۔ میں کوئی نجومی نہیں۔ صرف ایک تجزیہ کیا ہے۔ باقی واللہ اعلم۔

محترم آپ کا بھارت کے ٹوٹنے کے بارے میں بھی کوئی خیال ہے یا آپ کو ہمیشہ ارضِ پاک کے بارے میں ہی اُلٹے سیدھے خیالات آتے رہتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!
 

طالوت

محفلین
اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ 2012 تک پاکستان بھی ہوگا کہ نہیں!

میں نے سوچا میں بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو لوں ;)

جی تو عارف ، اس خدشے کی وجوہات بتانا پسند کریں گے یا پھر میں بھی لتاڑ کر "پاسے" ہو جاؤں ۔۔
رہی بات روس کی تو ، دو مختلف چیزوں کا ایک سا تجزیہ :chatterbox: ؟
مانا حالات اچھے نہیں ، ملک "نازک" دور سے گزر رہا ہے ، حالانکہ گزشتہ 15/16 سالوں سے یہ نازکی نہ گئی مگر پاکستان جوں کا توں قائم ہے ، بلکہ لسانی شدت پسندی جو پاکستان ٹوٹنے کی وجہ ہوگی ، بیان کی جاتی تھی اس میں بتدریج کمی آئی ہے ۔۔ اگر آپ پاکستان "کھپے" کے تناظر میں اس خدشے کا اظہار کر ہے ہیں تو اطلاعا عرض ہے کہ قومی سیاسیت کے گندے و غلیظ مہروں نے کراچی سے خیبر اور لاہور سے گوادر تک اسی قسم کے "احسان" جتا کر اقتدار پر قبضہ کیا ہے ، اور ان گھگھو گھوڑوں نے اس پر خوب سر دھنا ہے مگر یہ بھی بتدریج کم ہو ریا ہے ۔۔

وسلام
وسلام
 

محمدصابر

محفلین
عارف کریم آپ تیاری کر لیں پاکستان واپس آنے کی۔ کیونکہ یورپ کے جس ملک میں آپ رہ رہے ہیں وہ ختم ہونے والا ہے۔
 
Top