جدید اے ٹی ایم مشین، خصوصی ہدایات برائے خواتین

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
سر اگر ہوسکے تو اسے یہاں بھی شیئر کریں۔ ہم تو انتظار میں ہیں۔
کسی پر تنقید سے کہیں بہتر ہے کہ بہتر چیز سے اس کا متبادل پیش کیا جائے۔ آپ بھی معیاری مزاح لکھیں۔ باقی جو جو کر رہا ہے اس پر کڑہنے سے بہتر ہے کہ نہ پڑہیں، جو آپ کرہی رہیں ہیں۔
محفل پر ہمارے ملک کے عام افراد ہیں جن کی درترس میں وہی سب ہے جو وہ پیش کرتے ہیں۔ محفل کے معیار صرف تنقید یا جلی کٹی سنانے سے بلند نہیں ہوگا، اس کے لئے ہم سب کو سنجیدہ کوشش کرنی ہوگی۔ کیا خوبصورت بات ہوگئی، معیاری مزاح کی راہ میں ایک سنجیدہ کوشش۔ قدم بڑھائیں ظہیر بھائی ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

خدا کا شکرہے میں نے موسیقی کے معیار پر تبصرہ نہیں کیا ڈاک صاحب ! ورنہ آپ کہتے کہ آپ معیاری گانا گائیں ۔ قدم بڑھائیں ظہیر بھائی ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ :):):)

فاخر بھائی آپ کا مشورہ اپنی جگہ لیکن جب میں مزاح نگار ہوں ہی نہیں تو کیسے معیاری مزاح لکھوں ۔ جہاں تک بات شیئر کرنے کی ہے تو میں کتاب سے اسکین کرکے پوسٹ کرسکتا ہوں ۔ لیکن خود ٹائپ کرنے یا ترجمہ کرنے کے لئے جو فرصت درکار ہے اس کا ملنا مشکل ہے ۔ اس لئے میں اب وہ کام شروع ہی نہیں کرتا کہ جس کے مکمل ہونے کا امکان کم ہو۔ بصورتِ دیگر مایوسی ہوتی ہے ۔
 

La Alma

لائبریرین
مجھے لگا جدید اے ٹی ایم مشین سے خواتین کے لیے ڈالر نکلیں گے لیکن یہاں تو معیاری مزاح نکل رہا ہے۔
 
Top