جامعہ نعیمیہ میں واقع دفتر میں دھماکا،سرفراز نعیمی شہید

فخرنوید

محفلین
لاہور میں گڑھی شاہو کے علاقے میں جامعہ نعیمیہ میں نماز جمعہ کے اختتام کے وقت ایک دفتر میں دھماکا ہوا ہے،جس میں بڑی تعداد میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ دھماکے کے وقت ڈاکٹر سرفرا نعیمی اپنے دفتر میں موجود تھے، جوشدید زخمی ہوگئے تھے اور ان کو اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے،جبکہ کئی اور ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔جبکہ ایمبولینسوں کے ذریعے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔دھماکے سے قریب کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ اس وقت نمازیوں کی بڑی تعدادمسجد میں موجود تھی۔لاہور کے اسپتالوں کے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ جامعہ نعیمیہ میں سیکیورٹی فورسزایک اور بم کی موجودگی کے خدشے پر عمارت کی تلاشی لی رہی ہے۔لاہور دھماکا خود کش حملہ قرار دیا جارہا ہے اور حملہ آور کے سر اور ٹانگیں ملنے کی بھی اطلاعات ہیں تاہم سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔واضح رہے کہ ڈاکٹرسرفراز نعیمی سوات آپریشن کے زبردسدت حامی کہلاہء جاتے تھے اور کئی تنظیموں کے ذمہ دار بھی تھے۔

بشکریہ: اردو نیوز
 

arifkarim

معطل
جس ملک میں موت سڑکوں پر ہو، وہاں لوگ نماز پڑھنے نکلتے ہی کیوں ہیں؟ کیا جنگ و فتنہ کی حالت میں نماز پڑھنا جائز ہے؟
 

فخرنوید

محفلین
نماز حالت جنگ میں بھی فرض ہے۔ لیکن ایسی صورتحال میں انفرادی طور پر نماز پڑھ لینی چاہیے
 

باسم

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون
ایسے علماء کو بلا تفریق نشانہ بنایا جارہا ہے جو معتدل رائے رکھتے ہیں اور مختلف مسالک کے درمیان اتحاد کیلیے کوشاں رہتے ہیں
 

طالوت

محفلین
افسوس ناک خبر ہے ۔۔ مشتعل طلباء میڈیا اور پولیس پر ڈنڈے برسانے کے بعد آپس میں الجھ پڑے ۔ حملہ آوار کلین شیو اور 20 سال تک کی عمر کا نوجوان معلوم ہوتا ہے ۔ سرفراز نعیمی طالبان کے سخت موقف رکھتے تھے اور ان کو دھمکیاں بھی دی جاتی رہی ہیں ۔ دھماکے میں چار لوگ جانوں سے جا چکے ہیں۔ دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی ۔

دوسری طرف نوشہرہ میں خود کش حملے میں 7 لوگوں کے جان سے جانے کی خبر ہے ۔ اور زخمیوں کی تعداد سو سے تجاوز کر گئی ہے جس میں بڑی تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے جو قریبی رہائشی ہیں۔
وسلام
وسلام
 

طالوت

محفلین
نوشہرہ دھماکے کے بارے میں متضاد خبریں ۔ تازہ خبر کے مطابق وہاں کسی جان کا ضیاع نہیں ہوا۔
----------------
صاحبزادہ فضل کریم کا متعصبانہ بیان ، مسلکی جھگڑوں میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے ۔
وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
اے اللہ تُو ہی ہے جس سے مدد چاہتے ہیں۔ تُو ہی مدد کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔ اے اللہ تجھ سے ہی دعا کرتے ہیں کہ پاکستان پر رحم فرما۔
 

مغزل

محفلین
سچ کہا صاحب ، در اصل ہم چھوٹے ذاتی فائدے پر بڑے اور اجتماعی فائدے کو قربان کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہم میں بے حسی آخری حدوں کو چھونے لگی ہے۔۔ خوش رہیں جناب
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
"اے اللہ تُو ہی ہے جس سے مدد چاہتے ہیں۔ تُو ہی مدد کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔
اے اللہ تجھ سے ہی دعا کرتے ہیں کہ پاکستان پر رحم فرما۔ "
آمین
بے شک
شمشاد بھائی
بس اب دعا کا ہی آسرا ہے ۔
دوا تو ناکام ہو چکی ۔
نایاب
 

مغزل

محفلین
ہاہاہ ۔۔ میں نے ڈالمیا فون کیا ، ابھی تک انہوں نے تصدیق نہیں، ابھی بلیلہ نکالتا ہوں ، وہیں سے گزر ہوتا ہے ۔، دیکھ لوں گو پھر آپ کو (زین) ایس ایم ایس کردوں گا۔ تصدیق کے لیے ۔
 

طالوت

محفلین
ڈالمیا ۔ میرے کئی ایک کلاس فیلو ڈالمیا کے رہائشی تھے ۔۔
-------------------------
سرفراز نعیمی شہید ختم نبوت کے چئیر مین بھی تھے اور غالبا سنی کونسل کے بھی ۔ اس اندوہناک سانحہ میں ان نام نہاد طالبان کے علاوہ ختم نبوت اور دوسرے اینٹی سنی بریلوی مخالفین کے حوالے سے سے بھی دیکھا جانا چاہیے۔ نامی گرامی دہشت گرد کراچی کا بھی مذمتی بیان آیا ہے اور اس نے کل یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے ۔۔
وسلام
 

فخرنوید

محفلین
اس کا مطلب کے مگر مچھ نے بھی آنسو بہا دئیے ہیں۔ اس مقرر لندن کو نے تو شاید اپنے مذمتی بیانات فوٹو کاپی کرکے لفافوں میں ڈال کر سب چینلز کو دے دئیے ہیں۔ لفافے سے تو سب سمجھ گئے ہوں گے۔
 
Top