مبارکباد جاسم محمد کو منصب پنج ہزاری مبارک۔

ربیع م

محفلین
محفل کی مقبول ترین شخصیت!
ہردلعزیز ہیں یا نہیں اس سلسلے میں مختلف آراء پائی جاتی ہیں آپ اپنی صوابدید کے مطابق فیصلہ کرنے میں آزاد ہیں۔
جو اپنی ذات میں ایک انجمن ہیں۔
جیسے انجمن کئی افراد کا مجموعہ ہوتی ہے اسی طرح اس شخصیت میں بھی بہت سے محفلین کو کئی شخصیات دکھائی دیتی ہیں۔
ہر خبر پر نظر رکھنے والے!
اور کوئی دیکھے یا نا دیکھے جاسم صاحب تو ضرور دیکھیں پر پوری طرح عمل پیرا ہونے والے محفلین۔
محفل پر رواں سفر کے ایک اہم سنگ میل منصب پنج ہزاری پر بڑی سرعت سے فائز ہو چکے ہیں۔
ایک یادگار دن اس اہم منصب پر براجمان ہونے کے موقع پر جناب جاسم محمد صاحب کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
امید ہے اسی رفتار سے سفر کرتے رہے تو جلد ہی دس ہزاری بھی بن جائیں گے۔
بہت بہت مبارک!
 
ہم جاسم صاحب کی "گزشتہ خدمات" کا اعتراف کرتے ہوئے
ان کی "موجودہ خدمات" سے اظہارِ لاتعلقی کرتے ہوئے
انہیں پنج ہزاری منصب پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ :)
 
Top