تین سوالات

اعجاز

محفلین
سوال نمبر 1
یہاں‌میں‌نے کہیں‌ قرآن کے اردو ترجمہ کا پیغام دیکھا تھا لیکن اب نہیں‌مل رہا :? کوئ بھائ، بہن، دوست یا دوستی اس کی تلاش میں‌مدد کر سکتا ہے؟ مجھے ترجمہ کے بارے میں‌تازہ معلومات چاہیں‌ کے کہاں تک پہنچا۔

سوال نمبر 2
ورڈ بنک کہاں‌پر ہے؟‌ میں‌نے ایک سافٹویر کا ترجم کرنا ہے چنانچہ میں‌ اس سے مدد لینا چاہتا ہے۔ پلیز مدد کریں۔

سوال نمبر 3
آپ سب کیسے ہیں‌؟ اور روزے کیسے گزر رہے ہیں‌؟؟
 

دوست

محفلین
قرآن مجید کا اردو ترجمہ http://quran.minhaj.org/quran/ پر دستیاب ہے۔ یہ یونیکوڈ میں‌ ہے اور ڈاکٹر طاہر القادری نے ترجمہ کیا ہے۔
ورڈ بینک کا آپ کو پتہ چل گیا۔
اور میں تو الحمد اللہ ٹھیک ہوں اور روزے بھی اب ٹھیک گزر رہے ہیں ( پہلے کچھ گرمی زیادہ تھی نا)۔
تیسرا سوال تو لگتا ہے ہر دوست کے لیے الگ ہے۔ :wink:
 

دوست

محفلین
کہاں تک پہنچا کی جہاں تک بات ہے تو ترجمہ قرآن تو مکمل ہے۔ عرفان القرآن کے علاوہ بھی ایک اور ترجمہ قرآن موجود ہے جو محفل کے ایک رکن جناب پردیسی بھائی نے آنلائن کیا ہے اور یہ بھی یونیکوڈ میں ہے۔
اب تو تفاسیر اور احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر کام ہورہا ہے۔ جس کے لیے آپ لائبریری اور اردو ویب پراجیکٹس والے فورم میں جاکر معلومات لے سکتے ہیں۔
 

اعجاز

محفلین
ورڈ بنک سے ابھی استفادہ تو نہیں‌کر سکا پر کچھ الفاظ کا اضافہ اور تدوین کی ہےؕ۔ کوئ انکی صحت جانچ لے تو اچھا ہے :D
 
Top