تیسرا ایک روزہ میچ: پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ (گلابی میچ)

کامران اکمل،سوئیپ کھیلنے کے لیے تیار
155625.jpg
 
محمداحمد

لائبریرین
اچھا میچ رہا۔۔۔ ! میں پاکستان کی بیٹنگ نہیں دیکھ سکا۔ آفریدی کی اننگ یقیناً دیکھنے والی ہوگی۔

پھر وہی بات کہ مقابلہ کرکے ہار جائیں تو کوئی غم نہیں ہوتا :)
 
جب آفریدی بیٹنگ کر رہے تھے تو لگتا تھا کہ پاکستان میچ دو تین اوورز قبل ہی جیت جائے گا:)
جی بالکل۔مجھے مقابلے والے میچ ہی پسند ہیں:)
 
محمداحمد

لائبریرین
جب آفریدی بیٹنگ کر رہے تھے تو لگتا تھا کہ پاکستان میچ دو تین اوورز قبل ہی جیت جائے گا:)
جی بالکل۔مجھے مقابلے والے میچ ہی پسند ہیں:)

چلیں یہ تو بہت اچھی بات ہے کہ آفریدی بھیا پھر سے ٹریک پر آ رہے ہیں۔ پچھلے میچ میں 15 بالز پر 36 اور اس میچ میں عمدہ کارکردگی۔

دیکھیے اگلے دو میچ کس کے نام ہوتے ہیں۔
 
دیکھتے ہیں۔ویسے آج ان کی ہٹنگ دیکھ کر مجھے خیال آیا کہ اگر ان سے اوپننگ کرائی جائے تو:rolleyes:
لیکن پھر فوراً ہی میں زمین پر واپس آگیا کہ گھومتی گیند کو کھیلنا یا دیکھ بھال کے آغاز کرنا ان کے بس کی بات نہیں:ROFLMAO:
اصل مسئلہ ان کی بالنگ ہے جو بالکل آف کلر ہے
ورلڈ کپ 2011 میں سیمی فائنل تک ہم آفریدی کی بالنگ کی بدولت ہی پہنچے تھے
 
بالکل آفریدی بطور بالر آج کل کہیں نظر نہیں آ رہے۔ اُمید کرتے ہیں کہ موجودہ تازہ کاری اُن کی بالنگ پر بھی مثبت اثر ڈالے گی۔ :)

ویسے تصاویر خوب شئر کی ہیں آپ نے۔ پہلے اکثر یہ کام یہاں خرم شہزاد خرم کیا کرتے تھے۔ اور ہم کرکٹ میچز سے پہلے ان سے "ان سائٹ" ضرور لیتے تھے۔ لیکن آج کل خرم بھائی کافی مصروف ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
آفریدی کو اور وہاب ریاض کو اس میچ میں بہت مار پڑی تھی۔

ہاں اگر آفریدی اور وہاب ریاض کریز پر تھوڑی دیر اور رُک جاتے تو میچ جیتا جا سکتا تھا۔ وہاب ریاض نے بھی بہت اچھی بیٹنگ کی تھی۔
 
وہاب ریاض اچھے بالر ہیں شاید کافی عرصے بین الاقوامی کرکٹ سے دوری کے باعث کچھ "ان فٹ" سے تھے۔ بیٹنگ بھی بہت اچھی کی انہوں نے اس میچ میں۔ ہمیں آل راؤنڈرز کی ضرورت ہے اس اس سلسلے میں عبدالرزاق کو بہت یاد کیا جاتا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
بالکل اور بات حیران کُن ہے کہ عبد الرزاق کو اتنے زیادہ عرصے کیوں باہر رکھا ہوا ہے۔
 
Top