تھانہ اردو محفل

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
سمجھا کریں، مجھے ان کے خلاف فائل بنانے کا حکم ہوا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور ہاں آپ کون ہوتے ہیں سرکاری رازوں کے بارے پوچھنے والے
 

زینب

محفلین
چلیں جی پھر تو اپ فارغ رہ کے عیش کریں کہ نا بنے گی فائل نا باہر آنے ہیں راز۔۔۔اپ نے ادھر ادھر ہی مک مکا کر لینا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
یہ مک مکا کرنا تھانے والوں کا کام ہے، تھانے کے مک مکا اور کہیں نہیں ہو سکتا نہیں تو حوالات میں بند کر دیں گے۔
 

چاند بابو

محفلین
سمجھا کریں، مجھے ان کے خلاف فائل بنانے کا حکم ہوا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور ہاں آپ کون ہوتے ہیں سرکاری رازوں کے بارے پوچھنے والے
جی جی کیجئے فائل تیار ہمارے خلاف شوق سے کیجئے آخر آپ کا کام ہی یہی ہے لیکن آگے بھیجنے سے پہلے ذرا ہمیں ضرور بتایئے گا ہم آپ کو مایوس نہیں کریں گے بس حکم کر دیجئے گا جو کہیں گی آپ کے پاس پہنچ جائے گا بس بندہ ناچیز پر ہتھ ذرا ہولا رکھئے گا۔
چلیں جی پھر تو اپ فارغ رہ کے عیش کریں کہ نا بنے گی فائل نا باہر آنے ہیں راز۔۔۔اپ نے ادھر ادھر ہی مک مکا کر لینا ہے

ارے یہ مک مکا کی کیا بات ہوئی۔ کاکی ذرا دیکھ سوچ کر یہ کوئی کھیل کا میدان نہیں تھانہ ہے اور تھانیدار کے سامنے ہی مک مکا کی باتیں قنون کو اپنے ہاتھ میں لینے کے مترادف ہے۔یاد رکھنا دوبارہ ایسی حرکت کی تو بند کردی جاو گی حوالات میں۔
 

چاند بابو

محفلین
لُک جاؤ لُک جاؤ آج پھر طالبان نے حملوں کا آغاز کر دیا ہے اور افسوسناک خبر یہ ہے کہ حملہ واہ آرڈنینس فیکٹری پر ہوا ہے اور 70 سے زائد لوگ جان بحق ہو گئے ہیں اور اتنے ہی شدید زخمی ہیں۔
شمشاد بھائی میں تو کہتا ہوں‌سنبھالیں اپنا تھانہ اور میں چلا چھپنے۔ آخر جان سب کو پیاری ہوتی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
انتہائی بزدلی اور بے غیرتی کا کام ہے جس نے بھی کروایا ہے۔ آج سینکڑوں گھروں میں صف ماتم بچھی ہے اور یہ کام کروانے والے اپنے حجروں میں بیٹھے خوشیاں منا رہے ہوں گے۔ ان پر اللہ کی لعنت ہو۔
 

پپو

محفلین
یہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کر کیا رہے ہیں اتنی گھناؤنی وارداتیں اور بھی سیکورٹی اداروں پر امید ہے ان دھماکوں کا راز جلد سامنے آجائے گا کیونکہ تیسرا خود کش بمبار زندہ گرفتار کر لیا گیا ہے جس نےعین وقت پر حملے کا ارادہ ملتوی کر دیا تھا اور اپنی باردوی جیکٹ مسجد کے باتھ روم چھوڑ کر فرار ہو رہا تھا
 

فاروقی

معطل
یہاں کے تھانیدا کدھر ہیں. . . ؟

ارے انہیں بچوں کی لیےمٹھائی کے پیسے دینے ہیں. . .مین نے سوچا پہلے ہی سلام دعا ہو جائے ان سے تاکہ کسی بد مزگی کی صورت میں پابند سلاسل ہونے سے تو بچ جاوں گا نا
 

چاند بابو

محفلین
یہاں کے تھانیدا کدھر ہیں. . . ؟

ارے انہیں بچوں کی لیےمٹھائی کے پیسے دینے ہیں. . .مین نے سوچا پہلے ہی سلام دعا ہو جائے ان سے تاکہ کسی بد مزگی کی صورت میں پابند سلاسل ہونے سے تو بچ جاوں گا نا


اجی ہم ہیں اس تھانے کے مسوم سے تھانیدار۔ کہئے کیاحال ہیں‌آپ کے۔ کچھ بتایئے اپنے بارے میں لگتا ہے کہ اپنوں میں سے ہی ہیں۔ آپ بے فکر رہئے جی ہمارے ہوتے ہوئے کوئی آپ کابال بھی باکا نہیں کر سکتا ہے۔ آپ تشریف رکھئے چائے شائے پیجئے میں ذرا تھانے کا ایک چکر لگا لوں۔
 

چاند بابو

محفلین

ہاں جی یہی بات ہے آپ کو کوئی اعتراض۔

نواں آیا ایں سونیاں۔ ارے بھائی صاحب یہ میرا تھانہ ہے اور میرے علاقے میں وہی سکھی رہ سکتا ہے جو میرے ساتھ بنا کے رکھتا ہے۔ ہاں جی
اب خود سوچ لو کیا چاہتے ہو سکھ یا پھر سدا کا دکھ۔
 
تھانے دار ساب سلام، بڑے عرسے بعد تھانے کا چکر لگا ہے۔ خیریت تو تھی۔ میں تو سوچ رہا تھا کہ آپ کی تبدیلی ہی نہ ہوگئی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
تھانے میں خالی ہاتھ آنا کچھ اچھا نہیں لگتا۔ آتے ہوئے دو چار پیکٹ بریانی کے ہی لیتے آنا تھا۔
 
ادھر کوئی ہے ہی نہیں شمشاد بھائی تو بریانی کس کےلئے۔ اور تھانیدار ساب کدھر ہیں۔ سنا ہے کہ جہلم میں خود کش بمبار گھس آئے ہیں۔ کچھ کرلو جی
 

شمشاد

لائبریرین
ایسی بات نہ کریں افتخار بھائی، تھانیدار صاحب پہلے ہی نہیں آتے، اب اور بھی گھر سے باہر نہ نکلیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
زھرا جی کیا بات کر رہی ہیں۔ اللہ سے ان کی خیر مانگیں۔ ابھی تو انہوں نے شادی بھی نہیں کی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top