تھانہ اردو محفل

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
تھانیدار صاحب آپ بھجوادیں ادھر روز ایک بندہ جو کھانا کھالے، کوئی مسئلہ نہیں مگر دو دن مہمان پھر بلائے جان، افتخار نے مہمان بارے لکھا اور مہمان ہمارے لئے کوئی مسئلہ نہیں۔
شائید آپ کےلئے مشکل بنے کیونکہ آجل پاکستان سے اٹلی کو ہوائی سفر کے کرائے بڑھے ہوئے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
چاند بابو یہ آسامی تو اٹک ہی گئی ہے، کسی طرح جیب ڈھیلی کرنے میں ہی نہیں آتی۔
 
چاند بابو

محفلین
سلاااااااااااامممممممممم پپو بھائی اور چاند بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیسے ہیں اپ لوگوں نے مجھے یادکیا کہ نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔سچی سچی بتانا میں نے پچھلے سارے پیغامات کنگھال مارنے ہیں ۔۔۔
ارے وہ آئی میری چڑیل بہنا۔ ارے بھئی ایسی کوئی بات نہیں‌ میں نے تو کم ازکم آپ کو بہت یاد کیا بلکہ مس بھی کیا لیکن ضروری نہیں تھا کہ پیغام بھی دیا جاتا اس لئے شاید میں نے کسی پیغام میں آپ کا ذکر نہیں کیا ہے۔
جس سے پیسے لینے ہوں، اُسے کیسے کوئی بھول سکتا ہے۔
ہاں جی یہ بات۔
تھانیدار صاحب آپ بھجوادیں ادھر روز ایک بندہ جو کھانا کھالے، کوئی مسئلہ نہیں مگر دو دن مہمان پھر بلائے جان، افتخار نے مہمان بارے لکھا اور مہمان ہمارے لئے کوئی مسئلہ نہیں۔
شائید آپ کےلئے مشکل بنے کیونکہ آجل پاکستان سے اٹلی کو ہوائی سفر کے کرائے بڑھے ہوئے ہیں۔
ارے واہ بھابھی صاحبہ تو خود تھانے پہنچ گئی ہیں۔شمشاد بھائی کوئی روٹی پانی کا بندوبست میزبان تو خود یہاں پہنچ گئے ہیں۔ لو جی اگر میزبانی کرنی ہے تو پھر ہمیں ڈرنے کی کیا ضرورت ہے کرائے نامے سے دیکھیں نا جی اگر آپ مہمان بلائیں گے تو پھر اس کے آنے جانے کا انتظام بھی تو آپ ہی کے زمے ہو گا نا جی تو کب بھیجیں گی ریٹرن ٹکٹ۔
چاند بابو یہ آسامی تو اٹک ہی گئی ہے، کسی طرح جیب ڈھیلی کرنے میں ہی نہیں آتی۔
ارے شمشاد بھائی دیکھتے جائیں یہ بڑے کام کی آسامی ہے اس لمبا مال ملنے کی توقع ہے بس ان کے بھائیوں سے ڈر لگتا ہے کیونکہ دونوں مجھ پر ہی افسر لگے ہوئے ہیں‌ کہیں انہیں اس بات کی بھنک نہ پڑ جائے۔
 
زینب

محفلین
ارے وہ آئی میری چڑیل بہنا۔ ارے بھئی ایسی کوئی بات نہیں‌ میں نے تو کم ازکم آپ کو بہت یاد کیا بلکہ مس بھی کیا لیکن ضروری نہیں تھا کہ پیغام بھی دیا جاتا اس لئے شاید میں نے کسی پیغام میں آپ کا ذکر نہیں کیا ہے۔

دیکھا مجھے پتا تھا۔۔۔۔۔میں‌بھی بھلا کوئی بھولنے کی چیز ہوں
 
تھانیدار لینے دینے بھول جایں‌اور مال پانی بھی، اب تو ہم صرف ادھر سلام دعا کو آتے ہیں کہ چلیں آپ اچھے بندے لگے تو ملاقات کی تجدید ہی ہوتی رہے۔ ورنہ ہمارے کام تو صرف برادرنسبتی کے ایک فون پر ہی ہوتے ہیں۔ اگر، اٹلی آسکو تو ہماری مہمانوازی سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ ہماری خاتون اول کھانے بنانے میں ماہر ہیں اور تیسرے دن منہہ بھی۔
 
چاند بابو

محفلین
ارے صاحب یہ کھانا بنانے والی بات تو درست ہے لیکن یہ کیا تیسرے دن منہ بھی۔ بھئی یہ تین دن تک مہمان کی بات تو یہاں پنجاب میں ہوتی ہے نا۔ اب دیکھیں نا بندا کتنی محنت کر کے کتنا فاصلہ طے کر کے اٹلی جائے اور پھر تیسرے دن منہ بن جائے تو آپ خود بتائیں زیادتی نہیں ہے تو اور کیا ہے بھئی کوئی تین ماہ تین سال کی بات کریں۔ ویسے کہیں تو ہم اپنا تھانہ بھی وہیں لے آتے ہیں ایک تو قنون آپ کے اپنے ہاتھ میں آ جائے گا اور دوسرے بھابھی جی کو ہم میں سے اپنے پن کی خوشبو بھی آئے گی کیوں کیسا؟
 
ہم چونکہ پنجابی ہیں اور اپنا پنجاب ہر جگہ ساتھ رکھتے ہیں لہذا اٹلی میں بھی پنجاب ساتھ میں ہی ہے۔ مطلب وہی ڈھاک کے تین پات اور مہمان داری تین دن تک ہی ٹھہری، رہی بات تو آپ کے دوعدد افسران بالا یعنی کہ محافظان اعلٰی قانون جوکہ ہوئے ہمارے برادرنسبتی آپ ہمشیرہ کے گھر کسی بھی وقت مطلوب نزول فرما سکتے ہیں۔ اور یہ کہ لازم طور پر ان سے اپنے پن کی خوشبو آئے گی۔
وللہ آپ مان لیجئے کہ اب آپ کی دال گلنے کی نہیں۔
 
ارے صاحب ہم ہی سے بھول ہو گئی جو آپ سے متھا لگا بیٹھے۔ چلئے چھوڑیئے اس موضوع کو مجھے لگتا ہے کہ یہاں واقعی ہماری دال گلتی نہیں نظر آتی ہے خیر جو دال دلیہ آپ نے وہاں اٹلی میں کھلانا تھا اس کے پیسے ہی دیتے جائیں ہم یہیں صبر شکر کر کے کھا لیں گے۔ ویسے آپ سے بہتر تو بھابھی جی ہیں انہوں نے آج تک ہمیں کوئی دھمکی تو نہیں دی ہے اور ایک آپ ہی کہ دھمکی پہ دھمکی دے کر ہمارے "ترو" نکال دیتے ہیں۔
بھئی ہم باز آئے اٹلی آنے سے بس آپ یہیں ہمارے شمشاد صاحب کے حوالے دال روٹی کے پیسے کر دیں ہم یہیں شیدے کے ہوٹل سےمنگوا کر کھا لیں گے۔
 
پپو

محفلین
چلو سارے تھانے کا عملہ آزادی کی خوشیوں میں شریک ہونے کےلیے سڑکوں پر گشت کرے کا تھانیدار صاحب کا حکم ہے
 
شمشاد

لائبریرین
ویسے آج یوم آزادی کی خوشی میں تھانیدار صاب کو چاہیے تھا کہ تمام عملے کو اپنے پلے سے کھانا کھلاتے۔
 
چاند بابو

محفلین
کوئی کھانا وانا نہیں مجھے سب اچھا ہے کی رپورٹ چاہئے۔ چلو نکلو تھانے سے اور سڑکوں پر گشت کرو اور میری قوم کے ان نونہالوں‌کو جو آج اپنی آزادی کا اظہار پٹاخے چلا کر اور ون ویلینگ کر کے کر رہے ہیں انہیں آزادی کے اصلی مفہوم سے آگاہ کرو انہیں بتاو کہ کیسی کیسی قربانیاں دے کر ان کے بزرگوں نے پاکستان حاصل کیا ہے اور انہیں بتاو کہ اب یہ وطن انہیں سنبھالنا ہے۔ اپنے وطن کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کو ناکام بنانا ہے اغیار کے بنائے ہوئے خوبصورت چنگل میں‌آکر اپنے آپ کو تباہ نہیں کرنا ہے بلکہ اپنے وطن کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ انہیں‌ آپس کی تمام غلط فہمیوں کو دور کرنا ہے اور ایمان اتحاد تنظیم جیسے سنہری اصول پر عمل کرنا ہے۔انہیں بتا دو کہ

shair.jpg

آیئے آج ہم سب تھانے والے بھی اس دن کا عہد کریں کہ عرضِ پاک کی طرف اٹھنے والی ہر نگاہِ غلط کو مٹی میں ملا کر دم لیں گے۔ وطنِ عزیز کے گوشوں میں اٹھنے والے نفرت کے طوفانوں کے رخ موڑ دیں گے۔ آیئے ہم یہ عہد کریں کہ عالم اسلام کی قوت سے خوفزدہ کفار کی سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔مسلمان کو مسلمان سے لڑانے کی تمام کوششوں کا گلا گھونٹ دیں گے۔
آیئے دعا کریں کہ ہر فرد کے دل میں اپنے وطن کے لئے محبت پیدا ہو جائے اور بیرون ملک رہنے والے پاکستانی یہ کہہ اٹھیں کہ

پہلے میری سوہنی دھرتی کا افسانہ سنا
پھر ستاروں، آسمانوں، جنتوں کی بات کر

اللہ تعالی ہمارے ملک کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے ۔۔۔ یہاں کے لوگوں کو ایک دوسرے سے ہمیشہ پیار و محبت سے اور امن و آشتی سے رہنے کی توفیق عطا کرے ۔۔۔ آمین ثم آمین
چلو اب نکلو اپنے اپنے علاقے میں اور میرا یہ پیغام تمام افراد تک پہنچا دو۔
pakistanflag.jpg
 
پپو

محفلین
جی تھانیدار جی لگتا آج کھانا گھر سے کھایا ہے تنخواہ کے پیسوں کا اس لیے تو اتنی اچھی باتیں لکھ رہے ہو
 
چاند بابو

محفلین
جی تھانیدار جی لگتا آج کھانا گھر سے کھایا ہے تنخواہ کے پیسوں کا اس لیے تو اتنی اچھی باتیں لکھ رہے ہو

اوئے چھیدے یہ کل کی بات ہے خبردار اگر آج بھی کوئی ایسی بات کی تو۔ یہ تو اوپر سے آرڈر آیا تھا ایسا کرنے کا سو میں نے کر دیا اب وہی پچھلی ورٹین شروع کہیں اپنا دماغ خراب نہ کر لینا۔:hatoff::laugh:
 
جیہ

لائبریرین
اوہ نہیں سر جی آپ کی بات نہیں ہے آپ تو اپنے ہی بندے ہیں آپ کیا سازش کریں گے ہمارے خلاف وہ تو جی ادھر ایک انسپکشن ٹیم کی صاحبہ اور ایک صاحب آئے تھے اپنا سرٹیفیکٹ لینے بہت تتے تھے جی دونوں ایسا چکر چلایا میں نے بھی کہ دونوں کواپنی اپنی پڑ گئی اور یوں گم ہو گئے جی جیسے سینگ۔

فکر نک بچو۔۔۔ سر چکرا دوں گی۔ وہ تو آج کل میں پرویز مشرف کی فائل میں مصروف ہوں
 
پپو

محفلین
کیا اب بھی کوئی فائل مشرف کی ہے اس کا تو سارا دفتر ہی بند ہو گیا ہے جناب
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top