تھانہ اردو محفل ( 2 )

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ایک دن ہم نے آپس میں طوطوں کے سامنے گفتگو کی کہ ہم ان طوطوں کو میرے چھوٹے بھائی کو دے دیں گے تو اسی دن تین طوطے فوت ہوگئے۔اس کی کیا تاویل ہوگی۔
لیں بھلا اس میں کیا مشکل۔
آپ تو پولیس والے ہیں۔ منٹوں میں ان مردہ طوطوں سے ہی اگلوا لیں گے کہ آخر کو وہ کیوں فوت ہوئے ایک دن۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جی جی 325 کا کیس تھا لیکن ملزمان فوت ہو چکے ہیں لہٰذا کاروائی ممکن نہ ہے
کیا فوت ہونے والے طوطے ہی ملزمان تھے؟
یعنی کہ ایک نے دوسرے کو مارا۔ دوسرے نے تیسرے کو۔ اور پہلا خود ہی مر گیا۔ لیکن اس طرح تو دو قتل اور ایک خود کشی ہوتی ہے نا۔
سید عاطف علی بھائی۔۔ ذرا اس کیس پر سوچ بچار تو کیجئیے۔ پولیس تو نجانے کیوں فائل دبا رہی ہے ۔
 
اجتماعی قتل بھی تو ہو سکتا ہے نا؟
موقعے پر کسی اور کے وجود کے شواہد نہ تھے۔ پنج نامہ پر کسی بیرونی کشمکش کے آثار نہ ملے ہیں ۔ زہر خورانی اس لیئے ممکن نہ ہے کہ وہی خوراک پنجرے کے دیگر مکینان کو بھی دی گئی تھی اور وہ بخریت تھے
 
سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی ان کا کوئی لڑائی جھگڑا سامنے نہ آیا ہے ۔ اور بالفرض محال اگر اوپر دئیے گئے پیش منظر کو ہی لاگو کیا جائے تو بھی بوجہ ملزم و مدعی کی فوتیدگی رپٹ پر کاروائی ممکن نہ ہے لہذا قضیہ داخل دفتر کیا جاتا ہے
 
لیں بھلا اس میں کیا مشکل۔
آپ تو پولیس والے ہیں۔ منٹوں میں ان مردہ طوطوں سے ہی اگلوا لیں گے کہ آخر کو وہ کیوں فوت ہوئے ایک دن۔
بوجہ نزاکت اجسام متوفیان و عدم نامزدگی ملزمان کے علاوہ بسبب فوتیدگی وصمت لسانی تفتیش و گرفتاری ممکن نہ ہے لہذا یہ سبب دیگراں برائے عدم کاروائی میں مشمول کر کے بھی قضیہ داخل دفتر کیا جاتا ہے
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین

شمشاد

لائبریرین
یہ تو پولیس کا پرانا طریقہ ہے کہ کاروائی پر محنت کرنے کی بجائے کسی طرح کیس داخل دفتر کر دیا جائے۔
 
یہ تو پولیس کا پرانا طریقہ ہے کہ کاروائی پر محنت کرنے کی بجائے کسی طرح کیس داخل دفتر کر دیا جائے۔
جناب عالی سر ! حالات و واقعات کے علاوہ نعشوں کی کیفیت ، مدعی ، ملزمان ، قانونی ضروریات بھی دیکھنا ضروری ہیں ۔ آپ کی خواہش دیکھ کر کیس مزید کاروائی کے لئے جاری کرنا ہے تو کر لیتے ہیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے ۔ لیکن عدالت میں پیش ہونے پر یہ کیس فورا خارج ہو جائے گا ۔ دیگر یہ کہ اقدام قتل، یا خودکشی (بقول آپ یعنی سول سوسائیٹی کے) کا کیس درج کر بھی لیا تو فرد جرم کس پر عائد کریں گے؟ قتل یا خود کشی کا/کے ملزم/ملزمان تو پہلے ہی وفات پا چکا ہے/ہیں۔ آلہ قتل/آلہ خودکشی کہاں سے لائیں گے ؟ جب کہ ان کی چونچیں بھی اب تو مٹی میں مٹی ہو گئی ہیں۔ پھر بڑی اور اہم ترین بات اس کیس کی تفتیش میں اخراجات کون اٹھائے گا۔ انویسٹی گیشن افسر کے بار بار موقع واردات کے چکر سرکاری گاڑی میں پٹرول کا سوال کرتے ہیں۔ فارینزک تفتیش کے لئے بھی کم از کم دو ملازمین اس کام کے لئے فل ٹائم مامور کرنے پڑیں گے جو تھانے سے فارینزک لیب پھر فارینزک کی گاڑی بھی موقع واردات پر بھیجنی پڑے گی لیکن نتیجے میں ہمیں عدالت سے وارننگ (کم از کم) ضرور مل جائے گی کہ کیس پر کاروائی کرنے سے پہلے اتنا تو دیکھ لیا کریں کی کیس ہے کیا اور اس پر کاروائی ممکن بھی ہے کہ نہیں یہ نہ ہو کہ عدالت سے ہمیں وقت ضائع کرنے کا جرمانہ پڑ جائے۔ اگر ایسا ہوا جو ہوگا۔ تو کیا آپ جرمانہ بھگتنے کے لئے تیار ہیں؟؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جناب عالی پیٹرول مزید مہنگا ہو گیا ہے، لہذٰا آپ یہ مزید تفتیش تو رہنے ہی دیں۔
آپ نے توزخم ہرے کر دئیے۔۔۔۔ سچی میں ہمارے ہاں بھی یہی حال ہے۔ اب تو دل چاہتا ہے کہ پیدل ہی سفر پر نکل جایا کریں۔۔ یہ گنگناتے ہوئے
چلے تو کٹ ہی جائے گا سفر آہستہ آہستہ
 
سیما علی

لائبریرین
آپ نے توزخم ہرے کر دئیے۔۔۔۔ سچی میں ہمارے ہاں بھی یہی حال ہے۔ اب تو دل چاہتا ہے کہ پیدل ہی سفر پر نکل جایا کریں۔۔ یہ گنگناتے ہوئے
چلے تو کٹ ہی جائے گا سفر آہستہ آہستہ
آپ کے یہاں تو یہ شوق پورا کیا جاسکتا ہے ۔۔۔یہاں پیدل چلتے لُٹ جائیں گے ۔۔پیسے تو جائیں گے ساتھ شناختی کارڈ اور لائسنس جو جائے گا اُنکا بننا ایک مشکل
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ کے یہاں تو یہ شوق پورا کیا جاسکتا ہے ۔۔۔یہاں پیدل چلتے لُٹ جائیں گے ۔۔پیسے تو جائیں گے ساتھ شناختی کارڈ اور لائسنس جو جائے گا اُنکا بننا ایک مشکل
اصلی والے گھر رکھیں۔ ساتھ فوٹو کاپی لے کر چلیں۔ زیادہ سے زیادہ کسی قانون والے ہی نے روکنا ہے نا۔۔۔ آپ فیصل عظیم فیصل کا بام لے دیجئیے گا۔ پھر یہ جانیں اور ان کا قانونی بھائی۔ آپ آرام سے سفر جاری رکھئیے گا۔
چلے تو کٹ ہی جائے گااااااااا
 
کیا جی مہنگائی کا رونا روتے پھرتے ہیں ۔ روٹی نہیں ملتی تو کیک کیوں نہیں کھاتے؟ ہیں جی؟ کوکنگ آئیل 200 روپے مہنگا ہو گیا تو کیوں ضائع کرتے ہیں۔ گوشت قیمہ چربی میں پکائیں، سبزیاں گوشت قیمے کے بچے ہوئے چکنے سے۔ اور پٹرول کیا کیا کہنا۔ کیا ریٹ ہوگیا ہے؟ 200 روپے؟ چلو جی کوئی ناں ہم نے کون سا اپنے کھیسے سے پوانا ہے۔ جنہاں کھادیاں گاجراں ڈھڈ اوہناں سے پیڑ۔ باقی جس سے بھی بات کروانی ہوئی کروا دیجئے گا سستے میں چھڑوا دونگا :-(
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کیا فوت ہونے والے طوطے ہی ملزمان تھے؟
یعنی کہ ایک نے دوسرے کو مارا۔ دوسرے نے تیسرے کو۔ اور پہلا خود ہی مر گیا۔ لیکن اس طرح تو دو قتل اور ایک خود کشی ہوتی ہے نا۔
سید عاطف علی بھائی۔۔ ذرا اس کیس پر سوچ بچار تو کیجئیے۔ پولیس تو نجانے کیوں فائل دبا رہی ہے ۔
یہ کس طور طریقے پر کیسے طوطوں کی طفطیش ہوری ہے سر چکرا گیا !!!
 
یہ کس طور طریقے پر کیسے طوطوں کی طفطیش ہوری ہے سر چکرا گیا !!!
ہاں جی شاہ جی ، تفتیشی کاغذات کی کاپیاں کروا کے منگوا دیتا ہوں ذرا نکالیں ہزار روپیہ ۔۔۔ او منڈیا! پھڑ پیسے صاحب کولوں تے فائیلاں دی کاپی کرا لیہا۔ جاندا جاندا چاہ وی آکھدا جائیں ۔ تے کنجر نوں آکھیں سو ، چاہ وچ ملائی گھٹ ہوئی تے چھترو چھتر کر دیاں گا۔ جی شاہ جی فرماؤ حکم کرو میرے آقا
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کیا جی مہنگائی کا رونا روتے پھرتے ہیں ۔ روٹی نہیں ملتی تو کیک کیوں نہیں کھاتے؟ ہیں جی؟ کوکنگ آئیل 200 روپے مہنگا ہو گیا تو کیوں ضائع کرتے ہیں۔ گوشت قیمہ چربی میں پکائیں، سبزیاں گوشت قیمے کے بچے ہوئے چکنے سے۔ اور پٹرول کیا کیا کہنا۔ کیا ریٹ ہوگیا ہے؟ 200 روپے؟ چلو جی کوئی ناں ہم نے کون سا اپنے کھیسے سے پوانا ہے۔ جنہاں کھادیاں گاجراں ڈھڈ اوہناں سے پیڑ۔ باقی جس سے بھی بات کروانی ہوئی کروا دیجئے گا سستے میں چھڑوا دونگا :-(
رونا مہنگائی کا تھوڑی ہے۔ رونا تو اس بات کا کہ ہم کیوں نہ ہوئے پولیس والے۔۔۔
شام سویرے موجاں ای موجاں گاتے پھرتے۔
 
Top