تو کعبہ در بغلی جابجا چہ می جوئی

شاکرالقادری

لائبریرین
ذیل میں دو امیج دے رہا ہوں
پہلا امیج استاد عبدالمجید پروین رقم کے ہاتھ سے لکھا ہوا ہے
جوکہ دوسرا القلم تاج نستعلیق میں لکھا گیا ہے
دیکھیے اور رائے دیجئے
512346353.jpg

162720392.jpg

خوش رہیئے اور دعائوں میں یاد رکھیے
 
نبیل

تکنیکی معاون
بہت خوب شاکرالقادری صاحب۔ اللہ آپ کے وقت اور آپ کے کام میں برکت عطا فرمائیں۔ آمین۔
تاج نستعلیق میں لکھے گئے متن میں عبدالمجید پروین رقم کے انداز سے مشابہت بھی ہے اور کئی جگہ اس سے فرق بھی نظر آ رہا ہے۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
الف نظامی صاحب شاکر القادری صاحب واقعی آگ ہی لگا دیتے ہیں
اس گھر کو آگ لگئی گھر کے چراغ سے
روحانی بابا۔۔ ۔۔ ۔ ۔! آپ کے کلام معرفت نظام کا شکریہ
ہم تو آتش بداماں لوگ ہیں لیکن اللہ کا شکر کہ اس نے ہمیں غرور ، تکبر،حرص و ہوس اور جاہ و حشم کے حاویہ کی بجائے دردل دل و عجز و نیاز کی دھیمی آنچ میں جلنا اور جلانا نصیب فرمایا ہے

سينہ از آتش دل در غم جانانہ بسوخت
آتشی بود در اين خانہ کہ کاشانہ بسوخت

تنم از واسطہ دوری دلبر بگداخت
جانم از آتش مہر رخ جانانہ بسوخت

سوز دل بين کہ ز بس آتش اشکم دل شمع
دوش بر من ز سر مہر چو پروانہ بسوخت

آشنای نہ غريب است کہ دلسوز من است
چون من از خويش برفتم دل بيگانہ بسوخت

خرقہ زهد مرا آب خرابات ببرد
خانہ عقل مرا آتش ميخانہ بسوخت

چون پيالہ دلم از توبہ کہ کردم بشکست
ہم چو لالہ جگرم بی می و خم خانہ بسوخت

ماجرا کم کن و بازآ کہ مرا مردم چشم
خرقہ از سر بہ درآورد و بہ شکرانہ بسوخت

ترک افسانہ بگو حافظ و می نوش دمی
کہ نہ خفتيم شب و شمع بہ افسانہ بسوخت
 
شاکرالقادری

لائبریرین
بہت خوب شاکرالقادری صاحب۔ اللہ آپ کے وقت اور آپ کے کام میں برکت عطا فرمائیں۔ آمین۔
تاج نستعلیق میں لکھے گئے متن میں عبدالمجید پروین رقم کے انداز سے مشابہت بھی ہے اور کئی جگہ اس سے فرق بھی نظر آ رہا ہے۔
نبیل ! آپ کے تبصرہ اور دعائوں کے لیے شکر گزار ہوں
میں نے اس فونٹ کے کیریکٹرز "استاد تاج الدین زرین رقم" کی خطاطی سے لیے ہیں ۔ مزید یہ کہ فونٹ کے گھیروں اور دائروں میں یکسانیت کا عنصر ہوتا ہے جبکہ ہاتھ سے لکھی تحریر میں یہ یکسانیت برقرار نہیں رہتی اس کے علاوہ بعض لگیچرز تیار کرتے ہوئے فونٹ کے بین السطوری فاصلہ کی مجبوری کو مدنظر رکھنا پرٹا ہے اس لیے آپ کو ہر دو تصاویر میں مشابہت کے ساتھ فرق بھی محسوس ہوتا ہے ۔ تاہم میں نے لاہور نستعلیق کی چھاپ کو برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے
میں اپنی اس کوشش میں کہاں تک کامیاب ہوا ہوں اس کا فیصلہ تو آپ جیسے صاحبان ذوق ہی کر سکتے ہیں
 
روحانی بابا۔۔ ۔۔ ۔ ۔! آپ کے کلام معرفت نظام کا شکریہ
ہم تو آتش بداماں لوگ ہیں لیکن اللہ کا شکر کہ اس نے ہمیں غرور ، تکبر،حرص و ہوس اور جاہ و حشم کے حاویہ کی بجائے دردل دل و عجز و نیاز کی دھیمی آنچ میں جلنا اور جلانا نصیب فرمایا ہے

محترم المقام شاکر القادری صاحب لگتا ہے حضور کو اس کمترین کے ساتھ خصوصی محبت ہے جبھی ایسے نادر بلکہ زبدہ الفاط سے یاد فرما رہے ہیں بندہ ہرگز ان القاب کا حقدار نہیں ہے یہ تو آنجناب کا حسن ظن ہے
آپ نے اس حقیر پُرتکسیر کو بہ اشارہ لطیف (غمزہ) غرور ، تکبر،حرص و ہوس اور جاہ و حشم جیسی خبیث،ہٹیلی اور اڑیل روحانی بیماریوں و عادات و اخلاق پر حاوی قرار دے دیا ہے حضور انور بندہ پرور میں ایک بار پھر کہوں گا کہ یہ آپ کا حسن ظن ہے بندہ میں بہت ساری بیماریاں ہنوز باقی ہیں ہم ہرگز ہرگز اس مقام کے بندے نہیں ہیں جو آپ نے ہم کو عطا کر رکھا ہے۔
شاکر میرے دینی بھائی یہ آپ نے کیا غضب کردیا کہ اپنے آپ کو آتش بداماں کہہ دیا حضور کیا آپ نے یہ آیت نہیں سنی ومن کان فی ھذہ اعمیٰ و ھوا فی الآخرہ اعمیٰ(جو اس دنیا میں اندھا سو اس دنیا میں بھی اندھا) عالی جاہ ، آصف جاہ آگ سے مت کھلیئے دیکھیئے قرآن مجید فرقان حمید سورہ القارعہ میں آگ کے بارے میں بیان فَأُمُّهُۥ هَاوِيَةٌۭ (101:9)اس کا مرجع ہاویہ ہے۔وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا هِيَهْ (101:10)اور تم کیا سمجھے کہ ہاویہ کیا چیز ہے؟ ۔نَارٌ حَامِيَةٌۢ (101:11)(وہ) دہکتی ہوئی آگ ہے۔
شاکر صاحب راجہ جی مہاراجہ جی آپ جلد از جلد اس ہاویہ سے چھٹکارا پا کر اس پر حاویہ ہوجائیں۔
آپ کا خادم روحانی بابا جو کہ کبھی آپ کا دوست تھا
 
روحانی بابا!
حضور والا! میں آپ کا اور آپ کے کلام معجز نظام کا معترف ہوں۔ ۔ ۔ ۔ آپ نے ایک ٹائپنگ مس ٹیک "ہجے کی غلطی" پر نہایت لطیف انداز میں بڑی مضبوط گرفت فرمائی، مجھے خوب لتاڑا بچھاڑا اور مجھ پر حاوی ہوکر مجھے ہاویہ کے سپرد بھی کر دیا ۔ اللہ آپ کو اجر عظیم عطا فرمائے میں آپ کے اس تصرف بطنی کا معترف ہوں۔
میں ہنوز یہی کہتا ہوں کہ میں آتش بداماں ہوں لیکن الحمد للہ کہ میرے دامن میں کبرو نخوت اور غرور وتکبر کا ہاویہ نہیں اور لوگ کیا جانیں کہ یہ غرور و تکبر کا ہاویہ کیا ہے؟ یہ تو ایک ایسی آگے ہے جس میں جل کر ابلیس ذلیل و خوار اور زندان لعت میں گرفتار ہوا ۔ ۔ ۔نعوذ باللہ من شرور انفسنا ۔ ۔ ۔ میرے دامن میں تو مہرو محبت کی دھیمی آنچ ہے اور میں تو اپنی آخرت بھی اسی آتش دامانی کے ساتھ چاہتا ہوں اگر کوئی اسے ہاویہ سمجتا ہے تو اس کی مرضی:
جہاں تک ارشاد باری:
ومن کان فی ھذہ اعمیٰ و ھوا فی الآخرہ اعمیٰ(جو اس دنیا میں اندھا سو اس دنیا میں بھی اندھا)
کا تعلق ہے تو کوئی ظاہر بین اگر اس سے یہ استدلال کرتا تو میں اسے معذور جانتا لیکن روحانی بابا جیسی باطنی صلاحیتوں کی مالک شخصیت ایسا کرے تو میرا متعجب ہونا کچھ عجب نہیں ہوگا
والسلام
شاکرالقادری
جو اب بھی آپ کا دوست ہے اور آپ کو بھی اپنا دوست جانتا ہے
 
حضور اگر آپ جیسا بندہ بھی عزازیل کو برا جانے یا سمجھے تو ہم کیا کہہ سکتے ہیں ہم تو آپ کو خاص سمجھے تھے کہ تلبیس کی حقیقت سے واقف ہونگے لیکن آپ تو محمل والے نکلے ۔۔۔۔۔چلیں رہنے دیں۔

ع۔ لیلی معنی وہاں بے پردہ، یاں محمل میں ہے
 
نبیل

تکنیکی معاون
میری گزارش ہے کہ اس تھریڈ کو ٹائپوگرافی پر گفتگو تک ہی محدود رکھیں۔ شکریہ۔
 
جی بالکل نبیل ایسا ہی ہونا چاہیئے ہے بس وہ شاکر القادری صاحب ناچیز پر شفقت فرما رہے تھے تو ہم بھی عزت افزائی کررہے تھے۔
 
مغزل

محفلین
سبحان اللہ سبحان اللہ ، مگر افسوس آج تک مجھے یہ فونٹ استعمال کرنے کا طریقہ کسی نے نہیں بتایا ۔۔ میں نے ایک تھریڈ بھی کھولا تھا اس سلسلے میں۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
حضور اگر آپ جیسا بندہ بھی عزازیل کو برا جانے یا سمجھے تو ہم کیا کہہ سکتے ہیں ہم تو آپ کو خاص سمجھے تھے کہ تلبیس کی حقیقت سے واقف ہونگے لیکن آپ تو محمل والے نکلے ۔۔۔۔۔چلیں رہنے دیں۔

ع۔ لیلی معنی وہاں بے پردہ، یاں محمل میں ہے
حضور! آپ نے ہمیں خاص کیونکر جانا معلوم نہیں
اور ہم تو یہ بھی نہیں جانتے کہ وہ کونسے خواص ہیں جو عزازیل کو لیلی بے پردہ جان کر اس کی پوجا کرتے ہیں ہم تو سیدھے سادھے عام سے بندے ہیں اور عام بندوں کے لیے یہی کافی ہے:
قال الله عز وجل: الم اعهد اليکم يا بني ادم ان لا تعبد الشيطان انه لکم عدو مبين.
اور: إن الشيطان لکم عدو فاتخذوه عدوا
اور: ولا تتبعوا خطوات الشيطان انه لکم عدو مبين
آپ نے یہ توقع کیسے کرلی کہ مجھ جیسا بندہ عزازیل کی حمدو ثنا اور اس کی عبادت کرے گا ۔ ۔ ۔ ۔ میں گنہ گار ضرور ہوں لیکن ابھی شیطان نے مجھ پر اتنا غلبہ نہیں پایا کہ میں اس کو برا اور لعنتی بھی نہ کہوں
یہ لیلی بے پردہ آپ کو ہی مبارک
ہمیں محمل والا ہی رہنے دیں

بو علی اندر غبار ناقہ گم
دست رومی پردہ محمل گرفت
 
شاکرالقادری

لائبریرین
سبحان اللہ سبحان اللہ ، مگر افسوس آج تک مجھے یہ فونٹ استعمال کرنے کا طریقہ کسی نے نہیں بتایا ۔۔ میں نے ایک تھریڈ بھی کھولا تھا اس سلسلے میں۔
میرے مغل شہزادے!
پسندیدگی کا بہت شکریہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یہ فونٹ ابھی تیاری کے مراحل میں ہے اس لیے ریلیز ہی نہیں ہوا ۔ ۔ ۔ تو استعمال کیسا
 
Top