عباس تابش تو پرندے مار دے سرو و صنوبر مار دے (غزل: عباس تابش)

فرخ منظور

لائبریرین
بہت شکریہ چیمہ صاحب
عباس تابش اور اس ناچیز میں جو کچھ مشترک قدریں ہیں ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ہم دونوں کے نام گورنمنٹ کالج لاہور کی اس فہرست میں شامل ہیں جس میں امتیاز علی تاج، پطرس بخاری اور ن م راشد جیسے نابغہء روزگار بھی دکھائی دیتے ہیں یعنی ہم دونوں بھی ان تینوں قد آور شخصیات کی طرح ’راوی‘ کے مدیر رہے ہیں۔ :)
آخری بار ان سے ملاقات پبلک سروس کمیشن کے انٹرویو کے دوران ہوئی تھی جو دلچسپ رہی!

واہ بٹ صاحب، یہ تو بہت دلچسپ بات بتائی آپ نے۔ بہت خوشی ہوئی۔ آپ کونسے سیشن کے دوران راوی کے مدیر رہے؟
 
عاطف بٹ

محفلین
واہ بٹ صاحب، یہ تو بہت دلچسپ بات بتائی آپ نے۔ بہت خوشی ہوئی۔ آپ کونسے سیشن کے دوران راوی کے مدیر رہے؟
سر، میں ’راوی 2007ء‘ کا مدیر تھا مگر 2006ء میں شائع ہونے والا صد سالہ شمارہ بھی اس ناچیز اور پروفیسر ڈاکٹر سعادت سعید کی شبانہ روز محنت کا ثمر تھا۔
 
تلمیذ

لائبریرین
آپ کی achievements کے بارے میں جان کر بہت خوشی ہوئی، بٹ صاحب، ماشاءاللہ! دعا ہے اللہ تعالےٰ آپ کو مزید ترقی دے، آمین۔
2005کا اشفاق احمد نمبر کہاں سے مل سکتا ہے۔ از راہ کرم متعلقہ ایڈریس لکھئے تاکہ منگوا کر ہم بھی پڑھ سکیں۔
 
سر، بہت شکریہ۔
جزاک اللہ خیراً
آپ مجھے اپنا ڈاک کا پتہ دیجئے، میں آپ کو بھیج دوں گا انشاءاللہ!
 
عاطف ملک

محفلین
تابش اس کی بات تو بھی اس کے منہ پر مار دے
واہ!
بہت خوبصورت شراکت عاطف بٹ صاحب!
اور آپ کے ravian اور "راوی" کا مدیر ہونے کے متعلق جان کر بہت خوشی ہوئی۔۔۔اللہ آپ کو مزید ترقی دے۔
 
Top