تنہا

ہما

محفلین
تجھ کو تنہا کر گیا پھر منفرد رہنے کا شوق
اب اکیلے بیٹھ کے یادوں کے منظر دیکھنا
 

شمشاد

لائبریرین
دل لگا کر لگ گیا اُن کو بھی تنہا بیٹھنا
بارے اپنی بے کسی کی ہم نے پائی داد، یاں
(چچا)
 

شمشاد

لائبریرین
اس کے بعد تو جیسے وحشتوں سے دوستی ہو گئی
پھر کیوں آج تنہایوں نے ڈرایا بہت
(عاصم)
 

شمشاد

لائبریرین
تنہائی اوڑھ لی ہے، کبھی غم بچھا لیا
مشکل سے زندگی نے کوئی راستہ لیا
(رام ریاض)
 

بلال

محفلین
جس دن تم کو شام ستائے
سرد ہوا دل نہ بہلائے
جس دن جانا سو نہ سکو تم
تنہا ہو کر بھی تنہا ہو نہ سکو تم
ذرا سی بات پر آنکھ نم ہو جائے
سمجھ لینا کہ میں نے تم کو یاد کیا
 

شمشاد

لائبریرین
میں عالمِ تنہائی میں نکلا ہوں سفر پر
پھر گردشِ ایام کہیں ساتھ نہ ہو لے
(رام ریاض)
 

عیشل

محفلین
میرے حال پہ حیرت کیسی درد کے تنہا موسم میں
پتّھر بھی رو پڑتے ہیں انساں تو پھر انساں ہوا
صحرا کی منہ زور ہوائیں اوروں سے منسوب ہوئیں
مفت میں ہم آوارہ ٹھہرے مفت میں گھر ویران ہوا
 

شمشاد

لائبریرین
اِک تم ہی نہیں تنہا الفت میں میری رسوا
اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں
(شہریار)
 

عیشل

محفلین
بارِ ہستی ہی بہت تھا بستیوں کی زیست میں
نیست کے خوف کو بھی خواہشِ دل کر لیا
ہم تھے تنہا بے روایت ساعتوں کی قید میں
جس سبب سے ہم نے خود کو اتنا مہمل کر لیا
 

شمشاد

لائبریرین
تنہائی کا دکھ گہرا تھا
میں دریا دریا رویا تھا
اک لہر ہی نہ سنبھلی ورنہ
میں طوفانوں سے کھیلا تھا
(ناصر کاظمی)
 

شمشاد

لائبریرین
ہر محاذ پر تنہا خود کو ہم نے پایا تھا
دشمنوں کی ہر جانب سو طرح کی گھاتیں تھیں
(نزہت عباسی)
 

ہما

محفلین
چاند تنہا ہے آسمان تنہا
دل ملا ہے کہاں‌کہاں تنہا
بُجھ گئی آس ، چُھپ گیا تارا
تھرتھراتا رہا دھواں‌تنہا
 
Top