تنہا

شمشاد

لائبریرین
یہ راستہ تو ہے تنہائیوں کا اب لیکن
نہ جانے کون مرے ساتھ ساتھ چلتا ہے
(نزہت عباسی)
 

شمشاد

لائبریرین
محبت میں تو‌ خوشبو ہے ، ہمیشہ ساتھ چلتی ہے
کوئی انسان تنہائی میں بھی ، تنہا نہیں رہتا
 

شمشاد

لائبریرین
ہم نے تو دل میں بسائے تیری یادوں کے نگر
تو نے لیکن شہر میں یادوں کو تنہا کر دیا
(نزھت عباسی)
 

شمشاد

لائبریرین
اجنبی شہر کے اجنبی راستے، میری تنہائی پر مسکراتے رہے
میں بہت دیر تک یونہی چلتا رہا ، تم بہت دیر تک یاد آتے رہے
(راہی معصوم رضا)
 

شمشاد

لائبریرین
عکس تو موجود تھا پر عکس تنہائی کا تھا
آئینہ تو تھا مگر اس میں تیرا چہرا نہ تھا
(عدیم ہاشمی)
 

شمشاد

لائبریرین
باغِ ارم میں تنہا تھے ہم اپنی فکر و فہم کے ساتھ
آنچل جب کوئی لہرایا ساری کہانی ختم ہوئی
(سعد اللہ شاہ)
 

شمشاد

لائبریرین
اِس کا سوچا بھی نہ تھا اب کے جو تنہا گزری
وہ قیامت ہی غنیمت تھی جو یکجا گزری
(احمد فراز)
 

شمشاد

لائبریرین
کون ہوتا ہے کسی کا شبِ تنہائی میں
غمِ فرقت ہی غمِ عشق کو بہلائے گا
(احمد راہی)
 
Top