تم ہوتے ہو جہاں حماقت ہوتی ہے (جاوید اختر سے معذرت کے ساتھ)

شکریہ!

خوش رہیے!



اگر غور سے دیکھا جائے تو ہماری غزل کا پہلا مصرع اصل غزل کے پہلے مصرع کے پیٹرن پر ہی ہے۔

"غم ہوتے ہیں جہاں ذہانت ہوتی ہے"
دراصل یہ میر کی ہندی بحر ہے اور اس میں کافی گنجائش ہوتی ہے۔ ہم تو عروض وغیرہ جانتے نہیں ہیں تاہم سنا ہے کہ اس قسم کی صورتحال میں تسکینِ اوسط سے کام لیا جاتا ہے یعنی اگر بحر میں کسی جگہ تین متواتر متحرک حروف آجائیں تو وسطی حرف کی حرکت ختم کرکے اسے ساکن بنادیا جاتا ہے۔ واللہ عالم۔

تسکین اوسط کے ذریعہ بھی وتد مجموع اس بحر کے درمیان میں نہیں آ سکتا۔
خیر اصل اعتراض تو جاوید اختر صاحب پر ہی کرنا ہوگا۔

فعل فعول فعول فعول فعول فعَل

پہلے دو اور آخری دو فعول اور آخری فعَل کا ف ساکن کیا گیا ہے اس مصرعے میں یعنی

فعلف عولف عول فعولف عولف عل

فعلن فعلن فعل فعولن فعلن فع
(معروف زحافات سے اگر تبدیل کیا جائے)
اب یقیناََ فعل کا ع ساکن ہے نا کہ متحرک۔

محمد وارث
مزمل شیخ بسمل
 
آخری تدوین:

کاشف اختر

لائبریرین
بہت عمدہ سر لاجواب ! اچھا کلام ہے، فضول کیوں کہا گیا اسے سمجھ میں نہیں آیا

را ہ مضمون تازہ بند نہیں
تاقیامت کھلا ہے باب سخن

ہاں معلوم​
 
Top