ظریفانہ کلام

  1. محمداحمد

    پیروڈی : اہلیہ کا مزاج اچھا ہے

    ہماری اپنی ہی ایک غزل ۔ ہماری اپنی ہی مشقِ ستم کے نشانے پر۔ اہلیہ کا مزاج اچھا ہے؟ یا مِرا کام کاج اچھا ہے کچھ کِھلاتے نہیں ہیں مہماں کو آپ کا یہ رواج اچھا ہے! کیسی اچھی ارینج میرج ہے! یعنی، ظالم سماج اچھا ہے شاید اُن کا مزاج ٹھنڈا ہو پی رہے ہیں وہ چھاج، اچھا ہے پانی پینے گئے تھے مسجد میں...
  2. محمداحمد

    ظریفانہ غزل از حیوانِ ظریف : اُڑاتے روز تھے انڈے پراٹھے

    ظریفانہ غزل از حیوانِ ظریف اُڑاتے روز تھے انڈے پراٹھے پر اب کھاتے ہیں ہر سنڈے پراٹھے یہاں ہم کھا رہے ہیں چائے روٹی وہاں کھاتے ہیں مسٹنڈے پراٹھے ترستے لقمہ ٴ تر کو ہیں اب تو وہ کیا دن تھے کہ تھے فن ڈے، پراٹھے کہا بیگم رعایت ایک دن کی پکا لیجے گا اِس منڈے پراٹھے کہا بیگم نے ہے پرہیز بہتر...
  3. محمداحمد

    شبنم افشانی ۔۔۔ از ۔۔۔ محمد احمد

    شبنم افشانی اے غریبِ شہر تیری رب نگہبانی کرے لوڈ شیڈنگ کے ستائے، تجھ پہ آسانی کرے گر نہیں تجھ کو میسر گرمی دانوں کا سفوف٭ آسماں تیری کمر پر شبنم افشانی کرے محمد احمدؔ * prickly heat powder
  4. محمداحمد

    K-Electric اور اقبال -از- پروفیسر عنایت علی

    K-Electric اور اقبال پروفیسر عنایت علی خان کی نظم جب واپڈا والوں سے کہا جا کے کسی نے یہ کس نے کہا ہے ہمیں راتوں کو سزا دو بولے ہمیں اقبال کا پیغام ملا تھا اُٹھو مری دنیا کے غریبوں کو جگا دو اور اُٹھتے ہوئے بَاس نے یہ اور کہا تھا کاخِ اُمراء کے در و دیوار سجا دو کاخِ امرا کے کہیں فانوس نہ بُجھ...
  5. محمداحمد

    سیاست میں آئیے ۔۔۔ از ۔۔۔ محمد احمدؔ

    سیاست میں آئیے محمد احمد کس نے کہا تھا کھیل سے ہی کھیل جائیے اور کھیل کے وقار کو بٹّا لگائیے اتنا ہی گر جو پیسہ کمانے کا شوق ہے چھوڑیں یہ کھیل ویل سیاست میں آئیے
  6. محمداحمد

    جوش ملیح آبادی اور فیس بک ۔۔۔ تحریف در غزلِ جوش

    جوش ملیح آبادی کی ایک خوبصورت غزل جو کہ اب تک کی معلومات کے مطابق اردو محفل کے ادب دوست طبقے بشمول خاکسار کی پسندیدہ ترین غزلوں میں شامل ہے، آج ہماری مشقِ ستم کا شکار ہو گئی ہے۔ آپ احباب اور جوش صاحب سے پُر جوش معذرت کے ساتھ پیشِ خدمت ہے۔ غزل کے اس دوسرے ورژن میں جوش صاحب قتیلِ فیس بک ہو کر رہ...
  7. محمداحمد

    تم ہوتے ہو جہاں حماقت ہوتی ہے (جاوید اختر سے معذرت کے ساتھ)

    جاوید اختر ہمارے اور ہمارے بھائی کے پسندیدہ شاعر ہیں۔ اُن کی ایک غزل جو ہمیں پسند ہے ایک دن بیٹھے بیٹھے دماغ میں اُلٹ پُلٹ ہوگئی۔ سوچا اہلِ محفل کو بھی اس نئے ورژن سے روشناس کروا دیا جائے۔ تم ہوتے ہو جہاں حماقت ہوتی ہے میں ہوتا ہوں، میری ہمت ہوتی ہے اکثر وہ کہتے ہیں تکلف مت کرنا اکثر کیوں...
  8. محمداحمد

    شکرقندی کا المیہ - مرتضیٰ برلاس سے معذرت کے ساتھ

    شکرقندی کا المیہ مرتضیٰ برلاس سے معذرت کے ساتھ سبزیوں کے حلقے میں، ہم وہ کج مقدر ہیں گاجروں میں مولی ہیں، مولیوں میں گاجر ہیں :) :) :)
  9. محمداحمد

    احوالِ ملاقات ۔۔۔۔ فیض صاحب سے معذرت کے ساتھ۔‎ (تضمین)

    احوالِ ملاقات فیض صاحب سے معذرت کے ساتھ وہ تو کچھ چُپ چُپ رہی پر اُس کے پیارے بھائی نے‎ چار چھ مکے بھی مارے، آٹھ دس لاتوں کے بعد‎ اُس نے اپنے بھائی سے پوچھا یہ حضرت کون تھے؟ "ہم کہ ٹھہرے اجنبی اتنی مداراتوں کے بعد" تضمین از محمد احمدؔ
  10. محمداحمد

    بھتہ خور اور دوکان دار

    بھتہ خور اور دوکان دار یہ بھتہ خور نے بولا ، دوکان دار سے کل ترے علاقے کے غنڈوں کو دی ہے ہم نے مات یہ ایک بھتہ جسے تو گراں سمجھتا ہے ہزار بھتوں سے دیتا ہے آدمی کو نجات از ۔ محمد احمدؔ
  11. محمداحمد

    "راہِ مضمونِ تازہ بند نہیں" ۔ از ۔ محمد احمد

    کچھ عرصے پہلے ایک تضمین "تاقیامت کھلا ہے بابِ سخن" کے نام سے یہاں پیش کی تھی۔ اُس کے کچھ دنوں بعد اس شعر کا مصرعہ اولیٰ بھی مشقِ ستم کا نشانہ بن گیا سو شاملِ محفل کر رہا ہوں۔ وہ جو شادی سے پہلے کہتا تھا اُس کو یکسانیت پسند نہیں اُس کی بیوی نے کر دیا ثابت "راہِ مضمونِ تازہ بند نہیں"
Top