"تم"کیوں"آپ"کیوں نہیں؟

دوسرے الفاظ‌ میں‌پنجابی آپ کو پسند نہیں؟ یا گھٹیا قسم کی زبان ہے؟
ویسے سعود پنجاب میں‌اپنے آپ کو کوئی "ہم"‌کہہ کر مخاطب ہو تو لوگ حیران ہوتے ہیں‌ کہ ایک ہی بندے ہو یا تین چار کی بات ہو رہی ہے :grin:

پنجابی میری مادری زبان ہے اور میں پنجابی بھی بولتی ہوں۔میں اردو کی بات کر رہی ہوں۔
 
جہانزیب

محفلین
آُ کی بہت مہربانی، لیکن جیسے اوپر آپ نے پنجابی کی شان بیان کی ہے، اس طرح‌ کی تعریف سے دوسروں‌ کے دل مت دکھایا کریں‌ ۔
زبان کا مقصد اظہار کرنا ہوتا ہے، ہر زبان اس معاملہ میں‌یکساں‌ ہوتی ہے، اس لئے دو زبانوں‌ میں‌اس طرح‌ کے مماثلت کی کوئی حثیت نہیں‌ ۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
پنجابی میری مادری زبان ہے اور میں پنجابی بھی بولتی ہوں۔میں اردو کی بات کر رہی ہوں۔

آپ خود ہی سوچیں کہ آپ پنجابی کو برا کہہ کر کن کن کو برا کہہ رہی ہیں۔ براہِ مہربانی کسی بھی زبان کے بارے میں بات کرتے ہوئے احتیاط سے کام لیں۔ پنجاب کے تمام صوفی شاعر یہی زبان استعمال کرتے تھے اور وارث شاہ کو پنجابی کا شیکسپئیر کہا جاتا ہے ۔ خیر مجھے اس بات سے بھی اختلاف ہے شیکسپئیر کو انگریزی کا وارث شاہ کہنا چاہیے۔ :) امید ہے آئندہ آپ کسی بھی زبان کے بارے میں بات کرتے ہوئے احتیاط سے کام لیں گی۔
 
ایم اے راجا

محفلین
اصل پيغام ارسال کردہ از: بوچھی
مجھے اگر کوئی تم بول دے لکھ دے تو میرا وہی پے دل چاہتا ہے لکھنے بولنے والے پے کلاشنکوف چلا دوں

شکر ہے یہ تو پتہ چلا کہ آپ کے پاس کلاشنکوف بھی ہے
 
ایم اے راجا

محفلین
ایک مثال عرض ہے۔۔۔
میرا سابقہ باس مجھے کافی دن آپ ( سندھی اردو) کہہ کر مخاطب کرتا تھا تو میں کافی دباؤ کا شکار رہتا تھا، ایک روز مجھے انھوں نے رات کو کسی انتہائی اہم معاملہ پر گفت و شنید کے لیئے بلایا اور بیٹھنے کو کہہ کر اردلی ( ڈیوٹی بوائے) کو چائے لانے کے لیئے کہا، اور پھر مجھ سے یوں مخاطب ہوا، امین تمہیں کتنے دن ہوئے گھر گئے، اور پھر تو کہہ کر مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ ہے کیسے سلجھایا جانا چاہئیے، اس بے تکلفی نے مجھے بہت اعتماد بخشا اور میں نے اپنا مشورہ بلا تکلف اور با اعتماد طریقہ سے پیش کیا جس پر وہ بہت خوش ہوئے اور دوسرے دن انھوں نے تحریری احکامات دے دیئے بالکل میرے مشورے کے عین مطابق، اب آپ خود اندازہ لگا لیں، تو تم اور آپ میں فرق کا۔
 
آپ خود ہی سوچیں کہ آپ پنجابی کو برا کہہ کر کن کن کو برا کہہ رہی ہیں۔ براہِ مہربانی کسی بھی زبان کے بارے میں بات کرتے ہوئے احتیاط سے کام لیں۔ پنجاب کے تمام صوفی شاعر یہی زبان استعمال کرتے تھے اور وارث شاہ کو پنجابی کا شیکسپئیر کہا جاتا ہے ۔ خیر مجھے اس بات سے بھی اختلاف ہے شیکسپئیر کو انگریزی کا وارث شاہ کہنا چاہیے۔ :) امید ہے آئندہ آپ کسی بھی زبان کے بارے میں بات کرتے ہوئے احتیاط سے کام لیں گی۔

معذرت چاہتی ہوں میں نے پنجابی کو برا نہیں کہا۔ شاید میں ٹھیک طرح سے واضح نہیں کر سکی یا سمجھا نہیں سکی۔مجھے پنجابی سے بھی اتنا ہی پیار ہے جتنا اردو سے بلکہ پنجابی سے کچھ زیادہ ہے۔کیونکہ پنجابی میری مادری زبان ہے۔
 
Top